Kallar Syedan; All utility stores in and around Kallar Syedan closed one day before Ramadan, Public face severe difficulties already suffering with lockdown
کلر سیداں اور گردونواح کے تمام یوٹیلٹی سٹور رمضان سے ایک دن قبل بند،شہریوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔یوٹیلٹی سٹورز یونین کی اپیل پر کلر سیداں اور گردونواح کے تمام یوٹیلٹی سٹور رمضان سے ایک دن قبل بند،شہریوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا۔ملازمین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنخواؤں میں اضافے،ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے سمیت دیگر مطالبات کی تحریری منظوری تک یوٹیلٹی سٹورز کو بند رکھا جائے گا۔ادھر کرونا وائرس،مہنگائی اور بے روزگاری کے مارے عوام کی اکثریت نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت خریداری کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کا رخ کیا تو وہ بند ملے جس کی وجہ سے وہ سراپا احتجاج بن گئے۔
جے یوآئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانااحسان اللہ چکیالوی نے مرکزی جامع مسجدڈیرہ حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے مختصر خطاب
Maulana Ehsanullah Chakialvi, Ameer of JUI Tehsil Kallar Syedan delivered a short address at the Friday Prayer Gathering at Central Jamia Masjid Dera Hayat Ali Chakiala
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔رمضان المبارک ایثار،اخوت،احترام،انسانیت اوربھائی چارے کادرس دیتاہے ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے اللہ کی طرف رجوع کامہینہ ہے۔رمضان شریف کے تقدس پامال کرنے والوں پر احترام رمضان آرڈیننس کانفاذیقینی بنایاجائے کھجور اوردیگراشیاء کی مصنوعی قلت پیداکرنے والے تاجرخداخوفی کامظاہرہ کریں انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کرے حکومت روزہ داروں کی سہولت کیلئے سحروافطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کااعلان قابل تحسین عمل ہے۔ان خیالات کااظہارجے یوآئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانااحسان اللہ چکیالوی نے مرکزی جامع مسجدڈیرہ حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ رمضان ابھی شروع نہیں ہواپر ذخیرہ اندروزوں نے کھجور اوردیگر اشیاء کی مصنوعی قلت پیداکرکے انکے قیمتوں میں من پسند اضافہ کردیاہے ایسے ذخیرہ اندوزوں کی مستقل بنیادوں پر بیخ کنی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی ماہ مقدس میں روزہ داروں کی ضروریات کومن پسند قیمتوں میں فروخت نہ کرسکے۔انھوں نے عوام سے اپیل کی رمضان کے مہینے میں بدنی عبادات کے ساتھ ضرورت مندوں کی ضروریات پوری کرکے مالی عبادات میں بھی حصہ لیں رمضان میں ہرعبادت کااجر کئی گنابڑھ جاتاہے تراویح،قرآن کریم کی تلاوت ودیگر عبادات ذوق وشوق سے کی جائیں تاکہ وطن عزیز بلکہ پوری دنیامیں کروناوائرس کی وباء کاخاتمہ اور اللہ کی رحمتوں کانزول ہو انہون نے واضع کیا کہ علما اور حکومت کے درمیان ہونے والے معائدے کی ہر صورت پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔
۔کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 70 کے قریب مختلف رنگوں کی پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
Kaller Syedan police, acting on an informant’s report, confiscate about 70 kites and registered a case.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 70 کے قریب مختلف رنگوں کی پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص پیدل کلر سیداں کی جانب آ رہا ہے جس کے ہاتھ میں کالے رنگ کا شاپر ہے۔جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کو دیکھتے ہی وہ بھاگ پڑا جسے تعاقب کر کے قابو کر لیا گیا۔بعد از دریافت ملزم نے اپنا نام و پتہ ابرار احمد بٹ سکنہ سکنہ دھمالی بتایا جبکہ شاپر کی تلاشی کے دوران 70 کے قریب پتنگیں برآمد کر لیں۔
ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل سوار نعیم اختر اور جمیل احمد کے خلاف مقدمہ درج
A case has been registered against Naeem Akhtar and Jamil Ahmed for violating the ban on double riding
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر افضال احمدنے دوران گشت ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل سوار نعیم اختر اور جمیل احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
کلر سیداں میں راہگیر خاتون سے پرس چھیننے کی واردات
Purse snatching incident in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلر سیداں میں راہگیر خاتون سے پرس چھیننے کی واردات، موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان خاتون کا پرس چھین کر فرار ہو گئے،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔محمد ریاض سکنہ محلہ محصوم نگر نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز میری بیوی مسماۃ (ز)اوربھاوج مسماۃ (ش)میڈیکل کلینک نے دوائی لینے گئیں اور جب ایم سی بلڈنگ کے قریب پہنچیں تو اچانک پیچھے سے ایک موٹر سائیکل پر سوار تین لڑکوں نے میری بھاوج سے پرس چھین لیا اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔پرس میں پانچ ہزار روپے کی نقدی اور تین عدد موبائل فونز بھی تھے۔
ڈھوک صوفی محمد صادق یونین کونسل سموٹ اور گردونواح کے 50 متاثرین گھرانوں میں گھر گھر جا کر راشن تقسیم
Foot distributed to 50 families in Dhok Sufi Muhammad Sadiq Union Council Samot
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔سابق جنرل کونسلرظفراقبال قریشی 32 خاندان لاک ڈاون کے متاثرین کو راشن تقسیم کے بعددوسری بار لاک ڈاؤ ن کے نتیجہ میں بے روزگار ہو نے والے وارڈ نمبر 6ڈھوک صوفی محمد صادق یونین کونسل سموٹ اور گردونواح کے 50 متاثرین گھرانوں میں گھر گھر جا کر راشن تقسیم کیا۔راشن اہل گاؤں کے مخیر حضرات کے مالی تعاون سے تقسیم کیا گیا۔راشن باقاعدہ متاثرین کی عزت نفس مجروح کیے بغیر ان کے گھروں میں پہنچایا گیا۔ اہل علاقہ نے ان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ایک بار پھرانھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی وہ آگئے آئیں اور ضرورت مند بھائیوں کی مدد کریں۔ اس مشکل کی گھڑی میں ہر صاحب استطاعت کا فرض ہے کہ وہ کسی کو بھوکا نہ سونے دے اور ہر بندہ اپنی توفیق کے مطابق متاثرین کی مدد کر ے۔ اس موقع پر شمش تبریزقریشی،حبیب الرحمن قریشی،ہارون جاوید قریشی، دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ذیشان ظفر قریشی،عاقب جاوید قریشی شعیب تبریز قریشی،عطاجاوید قریشی نے مل کر تمام راشن کی پیکنگ کی۔
دربار عالیہ حضرت دیوان عبدالباقی بیول کے سجادہ نشین محمد اختر ہاشمی کا انتقال
Sajjada nasheen Mohammad Akhtar Hashmi passed away in Bewal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،پی ٹی آئی کے رہنما ہارون کمال ہاشمی،علامہ محمد اقبال قریشی،بلوچستان ہاوس اسلام آباد کے پروٹوکول افیسر محمد عابد ہاشمی،اکرام الحق قریشی،احسان الحق قریشی،مظہرالسلام ہاشمی نے دربار عالیہ حضرت دیوان عبدالباقی بیول کے سجادہ نشین محمد اختر ہاشمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی خدمات کو بے حد سراہا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا بھی کی۔