DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Social and political personality Thekadar Raja Shezad donates 3 Lakh Rps to Ghulam Rabbani Qureshi kidney centre on behalf of his son

غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کے لیے کڈنی سنٹر کے لیے کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت ٹھکیدارراجہ شہزاد کے بیٹے راجہ ارتضیٰ شہزادکی طرف سے 3لاکھ روپے کا امدادی چیک

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کے لیے کڈنی سنٹر کے لیے کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت ٹھکیدارراجہ شہزاد کے بیٹے راجہ ارتضیٰ شہزادکی طرف سے 3لاکھ روپے کا امدادی چیک۔ٹھکیدارراجہ شہزادنے گذشتہ روز 3لاکھ روپے کا چیک غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کے”آنر”الفتح گروپ کے صدر آصف ربانی قریشی کے حوالے کیا تفصیل کے مطابق آصف ربانی قریشی نے اپنے والد محترم غلام ربانی قریشی(مرحوم) کے نام سے منصوب ایک کڈنی سنٹر کا قیام کیا جہاں پر غریب، نادار افراد کا فری ڈیلائیسز کیا جاتا ہے اس سنٹر میں صاحب حثیت افراد مدد بھی کرتے ہیں گذشتہ روز قبل کہوٹہ محلہ راجگان کے رہائشی ٹھکیدار راجہ شہزاد کے بیٹے راجہ ارتضیٰ شہزادحال مقیم انگلینڈنے 3لاکھ روپے کا چیک دیا جو گذشتہ روز ان کے والد ٹھکیدار راجہ شہزاد غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کے لیے کڈنی سنٹرآنر آصف ربانی قریشی کے حوالے کیا اس موقع پر آصف ربانی قریشی نے ان کا شکر یہ اداکیا اور کہا کہ آپ کی دی گئی یہ امداد اللہ پاک اپنی راہ میں قبول فرماہیں ہم اپنے نام کی بلندی کے لیے نہیں بلکہ صرف اور صرف رب کی رضاء کے لیے یہ کام کر رہے ہیں اور یہاں بے شمار غریب بے سہارا افراد اس سہولت سے مستعفیدہو رہے ہیں۔

Kahuta; Social and political personality Thekadar Raja Shezad has donated 3 Lakh Rps to Ghulam Rabbani Qureshi kidney centre on behalf of his son Raja Shezad.

اس ماہ میں اپنے اردگرد عزیز و اقارب میں غریب بہن بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔راجہ عامر مظہر

In this month, we should take special care of the poor brothers and sisters around us. Raja Amir Mazhar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ عامر مظہر سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماہ رمضان رحمتوں،برکتوں کا ماہ ہے اس میں زیادہ سے زیادہ عبادات کر کے اپنے مالک کو راضی کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں ماہ رمضان میں اپنے دستر خوانوں میں غریب، یتیم اور مسکینوں کا بھی شامل کیا جائے اوربڑھ چڑھ کر اللہ پاک کی راہ میں خرچ کیا جائے کیونکہ رمضان المبارک کا مقدس ماہ ہمیں اخوت اور برداشت کا سبق دیتا ہے۔ اس ماہ میں اپنے اردگرد عزیز و اقارب میں غریب بہن بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔ کیونکہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی سبق دیتا ہے۔ ان خیالات کااظہارسیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ آپ روزہ رکھ کر اللہ تعالی کی عبادت سے غافل ہو جائیں اس کا ذکر نہ کریں جھوٹ بولیں یا سارا دن سو کر گزاریں صرف بھوکا پیاسا رہنا روزہ نہیں بلکہ روزے کی حالت میں مومن صبح سے شام تک کوئی شے نہیں کھاتا پیتا روزہ آنکھ،کان،زبان اور دل کا بھی ہوتا ہے روزے کی حالت میں کسی کا دل نہ دکھائیں کسی کو گالی نہ دیں بلکہ نماز پڑہیں قرآن پاک کی تلاوت کریں ذکر از کار کریں اگر یہ تمام کام کرتا ہے تو حقیقی معنوں میں یہ روزہ ہے کیونکہ اللہ تعالی کو انسان کی بھوک پیاس کوئی غرض نہیں وہ تو آپ کے اعمال کے بدلے میں آپ کو جنت یا دوزخ کا حقدار بنائے گا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک عبادتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں آپ جتنی نیکیاں کرتیں ہیں اس کا اجرو ثواب آپ کو کئی گنازیادہ ملتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کر کے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی جائے۔

کہوٹہ سوشل میڈ یا ورکنگ یونین آف جر نلٹس کاقیام ساجد جنجوعہ صدر،شمریز ستی جنرل سیکرٹری جبکہ راجہ مجیب اللہ ستی سر پر ست اعلیٰ اورراجہ عبدالقدیر چیئرمین منتخب۔

Sajid Janjua appointed President Kahuta social media working of journalist

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ سوشل میڈ یا ورکنگ یونین آف جر نلٹس کاقیام ساجد جنجوعہ صدر،شمریز ستی جنرل سیکرٹری جبکہ راجہ مجیب اللہ ستی سر پر ست اعلیٰ اورراجہ عبدالقدیر چیئرمین منتخب۔ پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹر ی حاجی اصغر کیانی سمیت دیگر تمام ممبران، عہدیدان کی طرف سے کہوٹہ سوشل میڈ یا ورکنگ یونین آف جر نلٹس کے تمام منتخب عہدیدران کو مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل پریس کلب کہوٹہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کے منعقد ہوا جس میں جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی سمیت دیگر عہدیداران اور معززین علاقہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار راجہ ندیم رشید، راجہ فیصل ایڈوکیٹ، راجہ افتخار احمد خاری،راجہ توقیر شبیر،راجہ فیصل اوردیگر نے شرکت کی اس موقع پر پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیرنے باقاعدہ طور پر سوشل میڈ یا ورکنگ یونین آف جر نلٹس کا اعلان کرتے ہوئے ساجد جنجوعہ صدر،شمریز ستی جنرل سیکرٹری جبکہ راجہ مجیب اللہ ستی سر پر ست اعلیٰ اورراجہ عبدالقدیر چیئرمین کے عہدئے کا اعلان کیا گیا اس موقع پر پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹر ی حاجی اصغر کیانی سمیت دیگر تمام ممبران، عہدیدان اور وہاں موجود معززین علاقہ نے تمام عہدیداروں کا مبارکبا د پیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button