DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Wheat harvest season starts in all the villages of Pothwar region

گندم کی کٹائی شروع , غیر مقامی افراد کی آمد کا سلسلہ شروع

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔گندم کی کٹائی شروع ہوتے ہی بیول قاضیاں بھڈانہ حبیب چوک اور گردونواح میں غیر مقامی افراد کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے کرونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تحصیل انتظامیہ نے کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیا افغانیوں پختونخواہ اور پنجاب کے دوردراز علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد شرقی گوجرخان کے علاقوں میں آچکی ہے جنہوں نے دکانوں اور گھروں میں رہائش اختیار کر رکھی ہے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کو پس پشت ڈالتے ہوئے مقامی کسانوں نے گندم کی کٹائی شروع کر دی اور گندم کی کٹائی مئی تک جاری رہے گی اس سے خدشہ ہے کہ علاقے میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے ساتھ ساتھ علاقے میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گا پولیس چوکی انچارج قاضیاں فوری طور پر ان کے خلاف ایکشن لیں اور انکے کوائف پولیس چوکی قاضیاں میں درج کریں اور انکو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا پابند کریں۔

دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے

Labourer on daily wages suffering due to coronavirus lockdown

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے کہا کہ دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے حکومت کی جھوٹی تسلیوں سے غریب کا پیٹ نہیں بھرا جا سکتا بے نظیر بھٹو پروگرام کا فنڈ تین ماہ روک کر فی کس خاندان بارہ ہزار دینے سے کام نہیں چلے گا یہ فنڈ ان لوگوں کو ملا ہے جو پہلے ہی درج تھے موجودہ حکومت اپنی کارکردگی بتائے تحریک انصاف کے خودساختہ رہنماؤں کے بیانات سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا وزراء الٹے سیدھے بیانات دیکر حالات کو مذید خراب کر رہے ہیں کرونا وائرس سے بڑھ کر ملکی معشیت کو عمرانی وائرس سے خطرہ ہے جہانگیر ترین،خسرو بختیار و مونس الہی پی ٹی آئی کے چینی مافیا کا کردار سامنے آچکا ہے عمران خان میں اتنی جرات ہوتی تو خسرو بختیار کو کرپشن پر برطرف کرتے لیکن اس کرپٹ مافیا کو فارغ کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں عوام اب تحریک انصاف کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button