DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Zaigham Naqash stabbed to death in village Baradh after row broke out between two rival groups

کوٹلی ستیاں کے علاقہ برحد میں قتل کی لزہ خیز واردات

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیاں کے علاقہ برحد میں قتل کی لزہ خیز واردات، دو فریقین کے درمیان لڑا ئی جھگڑے میں نو جوان ضیغم نقاش کو چھریاں ما ر کر قیصر وغیرہ نے قتل کر دیا گیا نعش پو سٹما ٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو ٹلی ستیاں منتقل کر دی گئی۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ٹلی ستیاں ڈاکٹرابرارالحق ستی کا مرکزی دربار عالیہ بلاوڑ ہ شریف کو ٹلی ستیاں کادورہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ٹلی ستیاں نے اپنے سٹاف کے اور سپر ے ٹیم کیساتھ اپنی نگرانی میں دربار عالیہ بلاوڑ ہ شریف کا سپرے کروایا دربار عالیہ بلاوڑ ہ شریف پہنچنے پر سیکو ریٹی انچارج و ایڈمنسٹریٹر دربار عالیہ بلاوڑ ہ شریف عامر محمود ستی نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ٹلی ستیاں ڈاکٹرابرارالحق اور انکی ٹیم کا شاندار استقبال کرنے کیساتھ ساتھ انکا شکریہ بھی ادا کیا اس موقعہ پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ٹلی ستیاں ڈاکٹرابرارالحق ستی نے دربار عالیہ بلاوڑ ہ شریف میں صفائی سمیت موجود ہ صورتحال کے پیش نظر کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے گئے حفاظتی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا انہوں نے یہا ں موجود خادمین کو کرونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے مکمل بریفننگ بھی دی اور کہا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد،سوشل ڈسنس اور احتیاط ہی سب سے بہترین ویکسین ہے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہم سب کو اس وبا ء کو تسلیم کر نا ہو گا بد قسمتی سے آ ج بھی دنیا میں لاکھوں ہلا کتیں ہو چکی ہیں اس کے با وجود بعض نا سمجھ افراد اس وبا ء کو مزاق کے طور پر لے رہے ہیں جو اپنے لیے اور اپنے پیا رو ں کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…سنی رابطہ کونسل تحصیل کوٹلی ستیاں کے زیر اہتمام تحصیل بھر میں لاک ڈاؤن سے متاثر مستحق افراد کے گھروں میں راشن تقسیم کیا گیاٹی ایم سی، یوسی سانٹھ سرولہ، یوسی دھیرکوٹ ستیاں و یو سی بھتیاں کے سینکڑوں غریب و مستحق خاندانوں کے گھروں میں راشن پہنچا یاگیااس موقع پر صدر سنی رابطہ کونسل تحصیل کوٹلی ستیاں قاری آصف سلیم ستی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سنی رابطہ کونسل تحصیل کوٹلی ستیاں کے عوام کیساتھ مشکلات کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد کرے گی اور غریب و لاچار عوام کو ہر گز اکیلا نہیں چھوڑے گی آئندہ دنوں میں بھی خدمتِ خلق کے جذبہ سے میدانِ عمل میں اتریں گیاس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا محمد عدنان جنرل سیکرٹری سنی رابطہ کونسل تحصیل کتٹلی ستیاں، بھائی عطاء الرحمان فنانس سیکرٹری،حافظ عدنان عالم،سینئر نائب صدر اور حافظ عتیق الرحمان ستی سیکرٹری اطلاعات بھی موجود تھے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کوٹلی ستیاں ڈسڑک امن کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس پولیس لائن راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے امن کمیٹی کے ممبران اور علمائے کرام نے شرکت کی تحصیل کوٹلی ستیاں کی نمائندگی سید امداد حسین نقوی ممبران کمیٹی نے کی،سی پی او راولپنڈی نے ہدایت کی کہ صدر مملکت اور علمائے کرام نے جو بیس نکاتی فارمولا مساجد و امام بارگاہوں کے لیے طے کیا ہے اس پر علمائے کرام اور مساجد کمیٹیاں عمل در آمد کرائیں بچے اور بزرگ اپنے گھروں میں اپنی عبادات بجا لائیں۔سوشل ڈسٹنس پر عمل کریں یہ انسانی زندگی کی بقا کے لیے ضروری ہے۔ اپنی اور دوسروں کی زندگی کی حفاظت کریں۔علمااور تاجران نے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا

Show More

Related Articles

Back to top button