DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police deliver food packets to those in need in village Nothia, Pir Garata and Kanoha

پولیس نے سرکاری گاڑی کے ذریعے ڈیرہ خالصہ میں چار جبکہ نوتھیہ،پیرگراٹہ اور کنوہا میں ایک ایک گھروں میں راشن کے پیکٹ تقسیم کئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں پولیس انسپکٹر ملک اللہ یار نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے انقلابی قدم کے تحت سی پی او راولپنڈی کی جانب سے موصول ہونے والے سات کے قریب راشن کے تھیلوں کو مستحقین تک پہنچا دیا۔پولیس کے مطابق انہوں نے سرکاری گاڑی کے ذریعے ڈیرہ خالصہ میں چار جبکہ نوتھیہ،پیرگراٹہ اور کنوہا میں ایک ایک گھروں میں راشن کے پیکٹ تقسیم کئے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔اس صورتحال میں دیہاڑی دار مزدور طبقہ جو روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کر کے اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالتے ہیں معاشی پریشانی کا شکار ہیں، ایسے خاندانوں کیلئے پنجاب پولیس نے راشن تقسیم کرنے کا نظام مرتب کیا ہے جس کے تحت تھانہ کلر سیداں نے سی پی او راولپنڈی کی جانب سے سات گھرانوں کو راشن تقسیم کیا گیا،راشن میں چینی پتی گھی آٹا اور دالیں شامل ہیں۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد کا احساس کفالت پروگرام ساگری روات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا،انہوں نے سیکیورٹی پر موجود افسران اور ملازمان کو بریفینگ دی اور تمام افسران و ملازمان پر زور دیا کہ وہ دورانِ ڈیوٹی احساس کفالت سینٹرز پر آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی اور احسن طریقہ سے پیش آئیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نہ صرف کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے بلکہ احساس کفالت پروگرام کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنا رہی ہے،انہوں نے تمام پولیس افسران سے کہا کہ وہ احساس کفالت مراکز پر آنے والے مستحقین کے درمیان سوشل ڈسٹنسنگ کو یقینی بنائیں، ڈیوٹی پر ماسک،گلوز اور سینیٹائرز کے استعمال کا ہر صورت استعمال کیا جائے اورکورونا خدشات کے پیش نظر غیر ضروری رش اور ہجوم بنانے سے گریز کریں۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔چیف آفیسر بلدیہ محمد خالد رشید کی ہدایت پر انفورس منٹ انسپکٹر زاہد حیدری نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر چوآروڈ کلر سیداں کے ایک کلاتھ سٹور پر چھاپہ مارا جہاں شٹر نیچے کر کے اندر گاہکوں کو کپڑے فروخت کیے جا رہے تھے جس پر دوکاندار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔دریں اثناء انفورس منٹ انسپکٹر نے چوکپنڈوری میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف بھی کارروائی کی اور متعدد سبزی و فروٹ فروشو ں کو جرمانے کئے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلر سیداں پولیس نے دفعہ 144 کے دوران ڈبل سوار کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل سوار محمد سدھیر جبکہ عقبی سیٹ پر بیٹھے ہوئے نوجوان محمد عقیل کیخلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ایک اور واقعہ میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران سوزوکی گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی کی تو اس میں دو عدد سی این جی سلنڈرزنیچے نصب پائے گئے جس پر ڈرائیور ناصر محمود سکنہ ڈھوک مرزیاں سروہا کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزم سی این سی سلنڈروں کی پاسنگ سرٹیفکیٹ،ڈرائیونگ لائسنس و دیگر کاغذات پیش نہ کر سکا۔

کلر سیداں پولیس نے زیر دفعہ 377ت پ مقدمہ درج

Abuse case registered by Allah Jani of Samthi, Doberan Kallan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ اللہ جانی سکنہ سامٹھی دوبیرن کلاں نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز بوقت ساڑھے چار بجے کے قریب،میرا بیٹا (س) گھر سے باہر نکلا تو مسمی محمد حفیظ ولد مظہر اقبال نے میرے بیٹے کو زبردستی برہنہ کرکہ بدفعلی کا نشانہ بنایا اور اس دوران میرے بیٹے کے گلے پر اپنا ہاتھ رکھ کر دبایا تا کہ اس کی آواز نہ نکل سکے۔کلر سیداں پولیس نے زیر دفعہ 377ت پ مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button