DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Traders asked to be responsible and open bazaar from 9am till 5pm and observe government lockdown timing

حکومت کی طرف سے بازار کھولنے کے مقررہ وقت صبح نو بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک پر عمل کر کے ایک شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ کرونا وائرس کسی ایک کا مسئلہ نہیں اس لیے تمام شہریوں کو قانون پر عمل کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے بازار کھولنے کے مقررہ وقت صبح نو بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک پر عمل کر کے ایک شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں جن اشیاء کی دکانوں کو حکومتی نوٹیفیکیشن میں بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اگر انہوں نے عمل نہ کیا تو قانون کو مجبوراً حرکت میں آنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار پرائس مجسٹریٹ چوہدری اشفاق نے بیول کے دورے کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ صحافی معاشرہ کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں ان پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں شہریوں کو آگاہ کریں کرونا کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا پڑے گا۔

راجہ جہانگیر احمد بھٹی کو پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کا ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی بنے پر کپتان راجہ علی اصغر،راجہ بلال نے مبارک باد

Raja Jhangir Bhatti (Changa Bangyal) congratulated on being appointed deputy gen sec PTI, Distt Rawalpindi

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ سابق ناظم یوسی چنگا بنگیا ل راجہ جہانگیر احمد بھٹی کو پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کا ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی بنے پر کپتان راجہ علی اصغر،راجہ بلال نے مبارک باد دی۔معززین نے کہا کہ راجہ جہانگیر احمد بھٹی کا اس عہدے پر تعینات ہونا یونین کونسل قاضیاں کے لئے اعزاز کی بات ہے راجہ جہانگیر احمد بھٹی ایسی شخصیت ہیں جو کوئی عہدہ نہ ہونے کے باوجود بھی علاقے کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔

سیاسی پارٹیاں کرونا پر سیاست نہ کریں۔سابق وائس چیئرمین یوسی چنگا بنگیا ل راجہ انجم رشید وارثی

Political parties should not do politics on coronavirus, Raja Anjum Rashid Warsi

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ لاک ڈاؤن پر مکمل عمل دارآمد کیا جائے بہت جلد اللہ پاک نے چاہا تو پاکستانی قوم اس آزمائش سے نکل جائے گی سیاسی پارٹیاں کرونا پر سیاست نہ کریں اس وقت کرونا وباء پر قابو پانے کے لئے قوم کو متحد ہو نا پڑے گا اور حکومتی احکامات پر عمل کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار سابق وائس چیئرمین یوسی چنگا بنگیا ل راجہ انجم رشید وارثی نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرونا وباء سے پوری دنیا متاثر ہے امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک اس وباء کے سامنے بے بس نظر آ رہے ہیں پاکستان میں اگر خدا نخواستہ وباء پھیل گی تو ہمارے پا س اس سے بچاؤ کے لئے وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں پاکستانی قوم متحد ہو کر ہی اس پر قابو پا سکتی ہے انہوں نے مسلم لیگ ن گوجرخان کی سیاست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2013کے عام انتخابات میں مسلم لیگی ممبران اسمبلی پارٹی کے ورکروں کے لئے عید کا چاند بن گے دونوں منتخب اراکین نے پارٹی کے ورکروں کو نظر انداز کیا اور پارٹی مفادات کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیع دی جس کی وجہ سے 2018کے عام انتخابات میں مسلم لیگ کو تینوں سیٹوں سے ہاتھ دھونے پڑے راجہ انجم رشید وارثی نے کہا کہ اب بھی کچھ نام نہاد لیڈر پارٹی کے لیڈر بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اعلی قیادت پارٹی ورکروں کی مشاورت سے ٹکٹ کا فیصلہ کریں گے جو پارٹی ورکروں کے دکھ درد میں شریک ہوں اور مشکل وقت میں پارٹی ورکروں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

Show More

Related Articles

Back to top button