DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Prime Minister envoy Dr Babar Awan approves notification of making union council Hothla as model union council

یونین کونسل ہوتھلہ کو ماڈل یوسی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے یونین کونسل ہوتھلہ کو ماڈل یوسی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے عوام کے دل جیت لیے انہوں نے اپنے آبائی علاقے کو پہلی فرصت میں جو تحفہ دیا میں اور علاقہ انکے مشکور ہیں انہوں نے سابقہ دور میں جب وہ وفاقی وزیر تھے تو بھی بڑی جہدوجہد کی پاسپورٹ آفس کا قیام،ہوتھلہ کے لیے سٹرک، سکول،بی ایچ یوکی بلڈنگ اور دیگر منصوبے مکمل کیے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے ایک بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ میں اور اہلیان علاقہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور مشیر پارلیمانی امور اور ممتاز قانون دان ڈاکٹر بابر عوان کے مشکور ہیں راجہ عامر مظہر نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ خالصتاً ڈاکٹر بابر عوان کا اس لیے اس کا کریڈیٹ کوئی اور حاصل کرنے کی کوشش ناں کرئے اور ہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے پہلی فرصت میں نوٹیفکیشن جاری کرایا اس ک لیے کروڑوں کے فنڈز بھی ریلیز کراکر فوری طور پر کام شروع کرائیں گے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس منصوبے کی تکمیل سے عوام علاقہ کے تمام بنیادی مسائل حل ہوں گے۔

رمضان کے مقدس مہینے کی آمد سے قبل ہی ذکیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خور حرک میں آگے

Public outrage over price increase just before Ramadhan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
رمضان کے مقدس مہینے کی آمد سے قبل ہی ذکیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خور حرک میں آگے کرونا وائرس کی وجہ سے دو ماہ ہو گے کاروبار بند ہیں مزدور اور غریب لوگ دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں مگر مال بنانے والے قدرتی آفت کی پرواہ کیے بغیر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں من مانے اضافے کرنے لگے آٹے کا سرکاری ریٹ چالیس روپے پچیس پیسے فی کلو اور 20کلو کا بیگ یوٹیلیٹی سٹور 800اور مارکیٹ میں 805روپے کا فروخت ہونا چاہیے مگر حکومتی احکامات کو ہوا میں اُڑاتے ہوئے کئی دوکانوں پر 1200سے1400تک فروخت کیا جا رہا ہے بعض دوکاندار25کلو تھیلے کا آٹا جسکی سرکاری قیمٹ ایک ہزار 10روپے بنتی ہے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں جبکہ اسی طرح دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ایک تو لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام مر رہے ہیں دوسرا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں نے غریبوں کا خون نچوڑنا شروع کر دیا عوام علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے کمشنر راولپنڈی،اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا کہ 15کلو اور25کلو آٹے کے تھیلے بند کیے جائیں عوام ذکیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف دیا جائے ریٹ لسٹ پر پابندی کرائی جائے اور تمام تاجروں کو سختی سے پابند کیا جائے کہ ریٹ لسٹیں نمایا ں جگہ پر اویزاں کریں تا کہ خریدار اسکے مطابق سامان خرید سکیں سبزی فروٹ دودھ دیہی بیکری مٹھائی والی دوکانوں کو بھی پابند کیا جائے پرائس کنٹرول کمیٹی قائم کی جائے اور اگر مل مالکان یا ہول سیل ڈیلر مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کرتے ہیں تو انکے خلاف بھی کاروائی کی جائے منتحب نمائندے اور انتطامیہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ اقدامات کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button