DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Dharti Rang welfare trust provide food supply to quarantine centres set up for coronavirus patients in Kotli Sattian

دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کیطرف سے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کے ذریعے کو ٹلی ستیاں میں قائم کیے گئے قرطینہ سینٹرز کے لیے کو ٹلی ستیاں کے متا ثرہ گھرا نو ں میں راشن تقسیم

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کیطرف سے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کے ذریعے کو ٹلی ستیاں میں قائم کیے گئے قرطینہ سینٹرز کے لیے کو ٹلی ستیاں کے متا ثرہ گھرا نو ں میں راشن تقسیم گیا،چئرمین دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کر نل عمر اور مسز کرنل عمر نے قرطینہ سینٹرز کے لیے راشن گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کے حوالے کیا گیا تھا جو کہ آج ان متا ثرہ خا ندا نو ں میں یو سی سیکٹریز کے ذریعے تقسیم کر دیا گیا وا ضع رہے کہ دھرتی رنگ ویلفئر ٹرسٹ کیطرف سے اس سے قبل بھی کو ٹلی ستیاں میں لینڈ سلا ئیڈنگ کے متا ثرین اور کرو نا وائرس وبا ء کے شروع ہو تے ہی متعد د مستحق گھرا نو ں میں را شن تقسیم کیا جا چکا ہے عوام علا قہ نے چئرمین دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کر نل عمر اور مسز کرنل عمر سمیت اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں اسکا اجر عظیم عطا فرما ئے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… سانٹھ انوالی کے رہائشی مختیار احمد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوٹلی ستیاں سے سانٹھ انوالی ملوٹ ستیاں روڈ جوکہ پہلے ہی کھنڈ رات کا منظر پیش کر رہی تھی اس پر مزید کچی مٹی ڈال کر اسکا ستیاناس کر دیا گیا ایم این اے و ایم پی اے نوٹس لیں اور ان کھنڈرات میں روڑی اور بجری ڈلوائیں تاکہ روز کے حادثات سے بچا جاسکے مذکو رہ رو ڈ عوام کے لیے وبا ل جا ن بن چکی آئے رو ز حا دثا ت اور منٹو ں کا سفر گھنٹو ں میں طے ہو نا لمحہ فکریہ یہی وہ رو ڈ ہے جو سابق وزیر اعظم شا ہد خاقان عباسی کی شکست کا با عث بنی تھی مگر گزشتہ دو سالو ں میں جس امید کیساتھ عوام علا قہ نے ووٹ دی تھی اس پر عوام علا قہ کو سوائے مایوسی کے کچھ نہ ملا۔

کوٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر) سماجی رہنما ء سردار بلا ل دھنیال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اہلیان کرور اریاڑی کوٹلی ستیاں انتظامیہ ایم این اے ایم پی اے اور ڈی سی راولپنڈی،اے سی کوٹلی ستیاں ایس ایچ او کوٹلی ستیاں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر کرور کے انٹری پوائنٹ پر پولیس چیک پوسٹ لگائی جائے جو چوبیس گھنٹے کام کرے اور کرور اریاڑی اور ملحقہ علاقہ جات جس میں یو سی بن تحصیل مری کے کچھ علاقوں کے لوگ جو اس روڈ پر سفر کرتے ہیں کے شناختی کارڈ دیکھ کر انٹر ہونے دیا جائے اور کسی غیر متعلقہ شخص کو داخل نہ ہونے دیا جائے ساتھ ہی ایک سکریننگ سسٹم جس پر میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی ہو جو کہ لوگوں کو چیک کر کے انٹر ہونے دیں تاکہ کوئی شخص جس میں کرو نا وائرس کی علا ما ت کا ہوں وہ ہمارے ایریا میں داخل نہ ہو سکے اسی میں ہم سب کی اور انتظامیہ کی بہتری ہے اس کے علاوہ یہ شکایت بھی سننے اور دیکھنے میں آئی ہے کہ بہت سارے نو جوان موٹر سائیکل پر روزانہ کی بنیاد پر اس ایریا میں آتے ہیں جن میں جرائم پیشہ بھی ہو سکتے ہیں لہذا ان کی روک تھام اور چیکنگ کا بندوبست کیا جائے اور کرور بی ایچ یو میں بھی کرونا ڈیسک ایکٹیو کیا جائے یا اس میں بنیادی سہولیات دی جائیں اور میڈیکل سٹاف کو کٹس اور ماسک اور دستانے دے جائیں تاکہ وہ اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں یہ تمام سہولیات دیں جائیں گی۔

کوٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر) پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں کے صد ر اسد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بینظیر انکم سپوٹ پروگرام غریب نادار مفلس کیلیے ماہانہ مدد کا ایک خوبّصورت پروگرام ہے جو آصف علی ذرداری صاحب نے بی بی کی شہادت کے بعد گورنمنٹ سنبھا لنے کے فوراَ بعد لانچ کر دیا تھا اس کو غیر متنازعہ اور شفاف بنانے کیلیے اُس وقت کے تمام ایم این ایز سینیٹرز کو بلا تفریق سیاسی وابستگی کے فارم دیے اور یہ بہی یاد رہے اس کا سروے بہی اس کی شفافیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ُ ایک کمیونٹی بیسڈآرگنائزیشن سے کروایا گیا اسی سروے کے مطابق غریب خاندان کو انرول کیا گیا اور اس کے بعد جب دوسرا سروے ہوا وہ بھی ایک انٹرنیشنل این جی او نے کیا غربت کو کم کرنے کے لئے اور اس کی شفافیت کو دیکھتے ہوئے اسے بین الاقوامی سطح پر ریکگنا ئز کیا گیا اور پاکستان میں بھی اسے ایک مرکزی سرکاری حکومتی ادارے کے طور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ایک مکمل حکومتی ادارہ بنا دیا گیا اگر کوئی اسے ختم کرنا چاہے بھی تو ختم نہیں کر سکتا کیونکہ یہ غربت کے خاتمے کا مکمل پروگرام ہے اسے بین الاقوامی سطح پر تحفظ حاصل ہے اور پاکستان میں بھی اسے قانونی اور آئینی طور پر مکمل تحفظ حاصل ہے اسی کے ڈیٹا کو مدنظر رکھ کر غریب خاندانوں کی امداد کو یقینی بنایا جاتا ہے بعض اوقات دیکھا گیا ہے کہ غریبوں کے ساتھ ہمدردی کرنے والے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اوپر اپنا ٹیک لگا کر غریبوں کو اس کے ذریعے امداد فراہم کرتے ہیں اچھی بات ہے مدد ملنی چاہیے یہ پیپلزپارٹی کا ہی کمال ہے کہ غریبوں کے لئے ادارے صرف پاکستان پیپلزپارٹی نے ہی بنائے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہوا اپنے ایک پی ٹی آئی نادان دوست پر جو چند دن پہلے اس نے سوشل میڈیا پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو حرفِ تنقید بنایا اور اس کی شفافیت پر اپنی انتہائی چھوٹی سوچ کا اظہار کیا جو صرف بغض سے مترادف ہے سیاسی مخالفت میں اپنی سوچ کو چھوٹا کر دینا اپنے قد کو چھوٹا کرنے کے مترادف ہوتا ہے

کوٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر) نیشن بلڈنگ ٹرسٹ کے چیئر مین نعیم طارق ایڈووکیٹ اور سائرہ کاظمی کی کو ٹلی ستیاں کے مستحقین کو راشن کی فراہمی کوٹلی ستیاں میں حقیقی مستحقین نظر آئے ندیم ایڈووکیٹ تفصیلات کے مطابق نیشن بلڈنگ ٹرسٹ کے چیئر مین ندیم ایڈووکیٹ کی کوٹلی ستیاں آمد اور کوٹلی ستیاں کی یوسی لہتڑار اور موضع چھینٹ کے مستحقین کو راشن کے تقریبا 35 پیک تقسیم کیا ہیں نعیم طارق ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی ٹرسٹ کے زریعے بہت سے مقاما ت پر امداد کی ہے لیکن یہاں آ کر محسوس ہوا ہے کہ یہاں حقیقی مستحقین رہتے ہیں اب ہمارا ارداہ ہے کہ یہاں کے مستحقین کو رمضان پیکج بھی دیں گے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارا ارداہ ہے جب حالات بہتر ہوں گے تو خواتین کے لیے ایک ٹرینگ سنٹر بھی بنوائے گے سائرہ کاظمی نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونا وائرس بہت ہی خطرناک جراثیم ہے کوشیش کریں کے بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلے اور حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات ہر عمل کریں

کوٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر) نائب صدر نامزد کرنے پرصدر تحریک انصاف شمالی پنجاب و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔پارٹی کی طرف سے سونپی گئی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھانے کی بھرپور کوشش کرونگا۔صداقت علی عباسی کی طرف سے بطور نائب صدر ضلعی راولپنڈی نامزدگی باعث مسرت ہے ان خیالات کا اظہار نو منتخب نائب صدر پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی راجہ زعفران دھنیال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مشکل سے مشکل گھڑی میں پارٹی کا ساتھ دینگے موسمی سیاستدانوں کی طرح موسم کے بدلنے کا کبھی انتظار نہیں کیا اور نہ ہی کرینگے۔تحریک انصاف ہی پاکستانی عوام کی امیدوں کی واحد کرن ہے ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور وزیراعظم عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button