DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Pesticide spray being organised by Dar-e-Arqam school foundation in Bewal

دارارقم سکولز فاؤنڈیشن کی جانب سے جراثیم کش سپرے کا آغاز

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ دارارقم سکولز فاؤنڈیشن کی جانب سے جراثیم کش سپرے کا آغاز۔ایم ڈی یابسین دارارقم سکولز پاکستان،عامر چیمہ ڈائریکٹر بورڈ آف گورنرز،علی رضا جنرل منیجر کی جانب سے دارارقم سکول گوجرخان ریجن کو فیومیگیشن مشین مہیا کی گئی ریجنل ڈائریکٹردارارقم سکول گوجرخان کیمپس کیپٹن محمد آزاد کی ہدیات پر دارارقم سکول بیول کیمپس،دارارقم سکول کلر سیداں،دارارقم سکول چوک پنڈوری،دارراقم سکول مندرہ،دارارقم سکول دولتالہ،دارارقم سکول سید کسراں،دارارقم سکول سوہاوہ،دارارقم سکول چک بیلی کے سکولوں میں جراثیم کش سپرے کیا گیا ایم ڈی محمد یابسین کا کہنا تھا کہ یہ فیومیگیشن مشین عام مشینوں کی نسبت دس گنا موثر ہے اس میں فوگ اور فیومیگیشن دونوں طرح کا سپرے موجود ہے یہ مشین نہ صرف دارارقم سکولز میں سپرے کرے گی بلکہ سوشل ویلفیئر کے تحت مساجد بازاروں اور عوامی مقامات پر متعلقہ علاقے کے دارارقم سکولز کی انتظامیہ کی موجودگی میں سپرے کیا جائے گا اس احسن اقدام پر ڈائریکٹر دارارقم سکول بیول کیمپس محمد خالد نوید،وقاص الرحمن وارثی،علامہ قیصر شہزاد،علامہ محمد صفد ر،محمد اشتیاق،عامر شہزادنے دارارقم سکولز فاؤنڈیشن،ریجنل ڈائریکٹر(ر) کیپٹن محمد آزاد،چوہدری مدثر آزاد،اسد محمود اور انکی پوری ٹیم خرم شہزاد،محسن رزاق کا شکریہ ادا کیا۔دارارقم سکولز فاونڈیشن،دارارقم سکول بیول کیمپس انفرادی اور اجتماعی شعور اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں بھی اپنا کردار مثبت طریقے سے ادا کر رہا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button