Birmingham city council graveyard for 18,000 graves
برمنگھم سٹی کونسل نے 18 ہزار قبروں پر مشتمل قبرستان تیار کرلیا
برمنگھم (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) کثیر الثقافتی شہر برمنگھم سٹی کونسل نے تقریباً چالیس ایکڑ اراضی نئے قبرستان کیلئے 2018ء میں حاصل کی تھی وہاں پر بائیس ایکڑ زمین کو ہموار کر کے اور ڈرینج سسٹم لگوا کر تقریباً اٹھارہ ہزار قبروں کے پلاٹ تیار کرلئے گئے ہیں۔ کیبنٹ ممبر کونسلر شیرن تھامسن نے کہا کہ برطانیہ میں لندن کے بعد برمنگھم دوسرا بڑا شہر ہے اور یہ شہر کا حسن ہے کہ یہاں سینکڑوں مختلف کمیونٹیز آباد ہیں جنہیں اپنے مذہب کے مطابق جینے، عبادت سمیت تدفین کی مکمل آزادی حاصل ہے ۔نئے قبرستان میں اٹھارہ نئے سیکشن الگ الگ قائم کئے گئے ہیں جس میں دو بچوں کیلئے ہیں اور باقی سولہ مختلف کمیونٹیز کیلئے ہیں۔ مسلم، ہندو، سکھ، عیسائی ہر مکتبہ فکر کو اپنے مذہب کے مطابق تدفین اورآخری رسومات ادا کرنے کی آزادی حاصل ہے،ہم نے مختلف کمیونٹیز فیتھ لیڈرز سے مل کر پلان ترتیب دے دیا ہے جسے مختلف مساجد اور فیونرل سروسز کی مشاورت حاصل ہے۔