AJKDailyNews

Chakswari, AJk; PM Imran Khan praised for taking action and providing relief to public in need during coronavirus crisis

وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان کے موجودہ مشکل حالات میں بروقت دانش مندانہ جرات مندانہ فیصلے اورشاندار اقدامات کرنے پرخراج تحسین پیش

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پی ٹی آئی کشمیر کے مرکز ی راہنماؤں منشی چودھری عبدالرشید چودھری ساجدحسین چودھری اورنگ زیب خواجہ محبوب حسین نے وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان کے موجودہ مشکل حالات میں بروقت دانش مندانہ جرات مندانہ فیصلے اورشاندار اقدامات کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کوروناوائرس کی عالمی وبا سے پیداشدہ نازک صورت حال میں نادار غریب دیہاڑی دار طبقے کے لئے ایمرجنسی احساس پروگرام شروع کرکے تاریخ ساز فیصلہ کیا گیا ہے حکومت کی طرف سے بہترین ریلیف پیکج ہے اورحکومت کاشاندار کارنامہ ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران نے لاک ڈاؤن میں دوہفتہ کی توسیع تعمیراتی شعبہ کھولنے اورتعمیراتی پیکج کے اعلان گندم اورڈالر کی سمگلنک کے خدشہ کی روک تھام کے لئے سخت آرڈینیس کے اعلان اورسخت ترین سزائیں دینے کے اعلان موجودہ حالات میں بہترین حکمت عملی سے آگے بڑھنے کے شانداراقدامات ایک دیانتداروزیراعظم کاویژن ہے جوعمران خان کاطرہ امتیاز ہے رمضان المبارک میں پیشہ بنانے کے لالچی تاجراورکاروباری افراد ناجائز منافع خوری کے لئے ذخیرہ اندوزی کرسکتے ہیں حکومت اسے بھی روکنے کی کوشش کرے گی اورسخت سے سخت پالیسی اپنائے گی گند م کی کٹائی کاوقت ہے حکومت لاک ڈاؤن کے باوجود زمینداروں کی مجبوری سے اچھی طرح باخبر ہے اوراس حوالے سے زراعت کے آلات بنانے والے یونتس بھی کھولنے کافیصلہ بھی کرے گی جوخوش آئنداقدا م ہے کوروناوائرس وبا کی وجہ سے معاشی ابتری بڑھنے کاخدشہ ہے غریب کے حالات روزبروز خرات ہورہے ہیں غربت بڑھ رہی ہے وزیر اعظم عمران تما م حالات پربھرپورتوجہ مبذول کررہے ہیں عوام کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھا م کے لئے حکومتی ہدایات پرعمل کررہے ہیں انہوں نے ان لوگوں سے اپیل کی جو غیرسنجیدہ ہیں وہ سنجیدگی اختیار کریں اورحفاظتی واحتیاطی تدابیر پرکماحقہ عمل کریں۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بھارت نے لائن آٖف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اورمقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پرمظالم کی انتہاء کردی ہے بھارت دہشت گرد ملک ہے کشمیریوں پرمظالم کے پہاڑڈھائے جارہے ہیں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے اورمتنازعہ ڈومیسائل کاقانو ن رائج کرنے اورکشمیریوں کی آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کی گہری سازش انتہائی قابل مذمت ہے بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کومظالم کی انتہاء اورمسلسل لاک ڈاؤن کے بل بوتے پرسرد نہیں کرسکااورنہ ہی کرسکے گامقبوضہ کشمیر ایک دن ضرور آزادہوگاآزادی کشمیریوں کاحق ہے جوانہیں ہرحال میں نصیب ہوگاان خیالات کااظہار فیض پورشریف(ڈھانگری بالا) کے سیاسی وسماجی راہنما چودھری خضرعلی نے اپنے ایک بیان میں کیاہے انہوں نے کہاکہ بھارت کب تک طاقت اورظلم کے زور پرکشمیریوں کوجبرا غلام رکھے گا کوروناوائرس پوری دنیاکے لئے اللہ تبارک وتعالی کی وارننگ ہے مظلوم محکوم اورنہتے کشمیریوں فلسطینیوں اوردیگرمحکوم قوموں پرظلم کرنے والوں کوکوروناوائرس کی تباہ کاریوں سے سبق سیکھناچاہیے ظالم اقوام فوری طورپرمظالم بندکریں جبری غلامی کاظالمانہ سلوک بندکریں انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اپناکردار اداکریں انصاف کے تقاضے پورے کریں مقبوضہ کشمیر میں جاری طویل لاک ڈاؤن بندکروایاجائے اورکشمیریوں کوجینے کاحق دیاجائے دنیاکوکشمیریوں پرہونے والاظلم کیوں نظرنہیں آتااب وقت ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کواپنی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت دلانے کے لئے فوری طورپراپناکردار کرے اگراقوام متحدہ جیساعالمی ادارہ اپنی قرار دادوں پرعملدرآمدنہیں کرواسکاتوپھریہ کشمیریوں کے نزدیک مردہ گھوڑے کی حیثیت رکھتاہے بھارت باربارانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتاہے جب تک بھارت کی دہشت گردی جاری رہے گاعالمی امن کوشدیدخطرات لاحق رہیں گے پاکستان اوربھارت دونوں ایٹمی قوت ہیں کشمیران کے درمیان تنازعہ کی بہت بڑی وجہ ہے جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوتاتب تک جنوبی ایشیاء میں پائیدارامن قائم نہیں رہ سکتاپائیدارامن استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے

Show More

Related Articles

Back to top button