DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Raja M Riaz of village Kallana deliver food package to labourers and poor suffering from coronavirus lockdown

کہوٹہ کے علاقہ کلاہنہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد ریاض کی طرف سے مستحق افراد کے لیے راشن کی تقسیم۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ کلاہنہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد ریاض کی طرف سے مستحق افراد کے لیے راشن کی تقسیم۔راشن وصول کر نے والے مستحق افراد کا راجہ محمد ریاض کو جولیاں اٹھا کر دعاہیں۔تفصیل کے مطابق دیہاڑ دار مزدور جو روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کر کے شام کو اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتے تھے حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ود سخت پر شان حکومت کی طرف سے بھی صرف لارے لپے ہی لگائے جا رہے ہیں جبکہ ان کی کوئی بھی مالی امداد بھی نہیں کرتا جس کی وجہ سے بے چارے دو وقت کی روٹی سے محروم ہوگئے اس صورتحال میں کہوٹہ میں کچھ رفاعی تنظیمیں اور صاحب حثیت افراد غریب افراد کے گھر گھر راشن پہنچا رہے ہیں گذشتہ روز کہوٹہ کے علاقہ کلاہنہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد ریاض کی طرف سے مستحق افراد کے لیے راشن کی تقسیم کیا اس موقع پر ممتاز عالم دین مولانا قاری صغیر احمد قادری نے راجہ محمد ریاض کے مرحومین والدین، بہن، بھائیوں اور خاندان کے دیگر مر حومین دعا کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی جبکہ راجہ محمد ریاض آف کلاہنہ راجگان کی صحت یابی اور انکی اولاد کے لیے بھی خصوصی دعا ء کی۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ آمد۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کی رہائش گاہ پر معززین علاقہ سے ملاقات

Ex MPA Col M Shabbir Awan arrives at the residence of Kabir Ahmed Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ آمد۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کی رہائش گاہ پر معززین علاقہ سے ملاقات۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان نے کہوٹہ کا دورہ کیا مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری دی اور سیاسی کارکنوں، ورکروں سے بھی ملاقات کی انہوں نے اپنے دورے کے موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کی رہائش گاہ پربھی حاضری دی اور معززین علاقہ ڈاکٹر ملک محمد ریاض،راجہ مجیب اللہ ستی، حاجی ملک ابرار حسین،ملک کلیم حسین،عدیل افضل، تنویر احمد،عدیل احمد،محمد قدید، منیر احمد، ملک عاشر، ملک تجمل، محمد ظہور، اسد محمود،محمد علیم، محمد عثمان، حافظ محمد اسماعیل اور دیگرسے ملاقات کی۔کرنل محمد شبیر اعوان نے اس موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو حالیہ صورتحال ہے اس میں اور دیگر ممالک میں لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں اس میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ اپنے اپنے رب سے کر یں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔

یو بی ایل کہوٹہ برانچ میں کیش کاونٹر میں موجود عملہ عوام کے لیے سر درد بن گیا

Staff at UBL branch in Kahuta criticised for customer service

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یو بی ایل کہوٹہ برانچ میں کیش کاونٹر میں موجود عملہ عوام کے لیے سر درد بن گیا۔صارفین کو زلیل و خوار کر نا اپنا وطیرہ بنا لیا۔کئی کئی گھنٹے لائین میں کھڑے رکھنے کے بعد سسٹم سلو ہونے کا بہانہ کرکہ صارفین (مر د و خواتین)کو واپس جانے کا کہ کر ٹر خا دیا جا تا ہے۔ یو بی ایل کے زمہ دران اعلیٰ حکام سے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کلر چوک میں موجود یو بی ایل برانچ میں ملک کے دیگر برانچوں کی طرع بینک عملے کے علاوہ تمام صارفین باہر لائین میں کھڑے ہوتے ہیں ایک ٹائم میں صرف ایک ہی آدمی اندھر جانے کی اجازت ہوتی ہے جس کی وجہ سے لائین بہت لمبی لگی ہوتی ہے مر د و خواتین دھوپ میں کھڑے رہتے ہیں نمائندے سے شکائیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز بھی صارفین کی ایک بہت لمبی لائین تھی جب ڈیڈھ گھنٹے کے بعد میرا نمبر آیا کیبن نمبر2پر موجو د لیڈیز کو آئی ڈی کارڈ کی کاپی کی تو آگئے سے ان کہا کہ آپ کے پیسے نہیں آئے جب میں اس کو کہا کہ میرئے پاس آپ کی طرف سے میسج آیا ہے کہ آپ کی رقم آگئی ہے تو آگئے سے مذکورہ لیڈیز بینک آفیسر نے کہاکہ میں کہ دیا ہے کہ نہیں آئے تو بس نہیں آئے جس پر میں نے بینک میں موجود وہاں ایک جنس آفیسر کو آئی ڈی کا رڈ کی کاپی دی تو اس اسی وقت پرنٹ نکال کر دے دیا جس پر میں نے رقم وصول کی انہوں نے یو بی ایل کے زمہ دران اعلیٰ حکام سے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

راجہ بابو خالد وفات پا گئے

Raja Babu Khalid passed away

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل راجہ بابو خالد کی وفات پرراجہ ایم نویدرہنماء پی پی پی کا اظہار تعزیت۔یونین کونسل مٹور کے گاؤں بگلہ راجگان والے معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل راجہ بابو خالدجو گذشتہ ہفتے وفات پا گئے تھے ان کی وفات پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت حلقہ این اے 86کے رہنماء راجہ ایم نوید نے گہرئے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صاحبزاد گان اور ان کے خاندان کے دیگر قریبی عزیز واقارب سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے اور پسماندگان کے لیے صبر و جمیل کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button