DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Public protest after Kahoti Kaliyari road being blocked for over month due to land sliding and primary Gola school being at risk of collapsing

کوٹلی ستیا ں کے علاقہ میں کہوٹی کلیاڑی روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک ما ہ سے بند،بوائز پرائمری سکول گولہ کی بلڈنگ بھی شدید خطرے میں ،عوام علاقہ کا شدید احتجاج

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کوٹلی ستیا ں کے علاقہ میں کہوٹی کلیاڑی روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک ما ہ سے بند،بوائز پرائمری سکول گولہ کی بلڈنگ بھی شدید خطرے میں کء درختوں نے بجلی کے پول اور تاروں کو بھی نقصان پہنچا یا،عوام علاقہ کا شدید احتجاج ایک ماہ سے سڑک بند ہونے سے کئی گا ڑیاں پھنسی ہو ئی ہیں عوام علاقہ مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر لیجانے پر مجبور ہیں شہریوں سابق کو نسلر اورنگزیب ستی، امجد ستی،تنویرحسین ماسٹر ساجد محمود اور دیگر نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہو ے بتا یا کہ مزکو رہ رو ڈ 1988میں شروع کی گئی تھی جو کہ اب تک صرف پانچ کلو میٹر روڈ تعمیر ہوسکی جس میں نا قص مٹر یل کے استعمال اور غیر ضروری کٹا ئی کے با عث جگہ جگہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے با عث ہزاروں نفوث پر مشتمل آ بادی کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ منتخب نما ئندوں اور انتظامیہ کو آگاہ کر نے اور مو قعہ کا وزٹ کروانے کے باوجو د ایک ما ہ میں سڑک سے لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ نہیں ہٹا یا جا سکا دوسری جانب بوائز پرائمری سکول گولہ کی بلڈنگ شدید نقصان پہنچنے کیساتھ ساتھ اس وقت شدید خطرے میں ہے عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے اندر اگر سڑک سے لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹا کر ذرائع آمد و رفت کے لیے نہ کھولا گیا تو اہلیان علاقہ راولپنڈی کوٹلی ستیا ں مین شاہراہ کو بند کر کے احتجاج کیا جا ے گا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کوٹلی ستیاں میں بھی احساس کفالت امداد پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا پہلے مرحلہ میں کو ٹلی ستیاں کی بی آئی ایس پی سے پہلے سے رجسٹرڈ 819 مستحق خواتین میں امدادی رقوم کی تقسیم کی جا ئے گی،امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے تحصیل بھر میں 02مختلف مقامات کرو ر اور کو ٹلی ستیاں میونسپل کمیٹی آفس میں خصوصی سنٹرز/کیش سائٹس قائم کر دیئے گئے ہیں جس میں خواتین کو 12000روپے فی کس کے حساب سے پے منٹ کی گئی، اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی نے کیش سینٹر ز کا دو رہ اور سیکو رٹی انتظا ما ت کا بھی جا ئزہ لیا انکے ہمراہ ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں بھی مو جود تھے جبکہ کیش سینٹر کے با ہر پو لیس کی نفری بھی تعینا ت کی گئی تھی اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی نے کہا کہ ان کیش سنٹر ز سے امدادی رقوم کی تقسیمکے موقعہ پر کرونا وائرس وباء کے حفاظتی اقدامات کے تحت سماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہو ئے کرونا پروٹو کو ل کویقینی بنانے کیلئے عمل میں لا یاگیااسسٹنٹ ڈا ئریکٹر بی آئی ایس پی راجہ محمد عثما ن نے کہا کہ اس مقصد کیلئے تحصیلکو ٹلی ستیاں میں 02مختلف مقامات کرو ر اور کو ٹلی ستیاں میونسپل کمیٹی آفس سے امدادی رقوم تقسیم کی جا ئیں گی۔جبکہ حبیب بنک، اور بی آئی ایس پی کا عملہ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رقوم جاری کر رہا ہے۔پہلے سے رجسٹرڈ مستحق خواتین کو وزیرا عظم احساس کفالت امداد پروگرام کے تحت 12ہزار روپے فی کس بذریعہ ایزی پیسہ دیئے جا رہے ہیں۔دوسرے مرحلہ میں اس پروگرام کے تحت آن لائن رجسٹریشن کروانے والے مستحقین کو بھی منظوری کے بعد ان ہی سنٹر سے رقوم تقسیم کی جا ئیں گی۔جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب انصاف امداد آن لائن پروگرام کے تحت مصدقہ رجسٹرڈ افراد کو بھی ضلعی انتظامیہ کو فہرستیں موصول ہو نے کے بعد حکو مت کے جاری کر دہ شیڈول کے مطابق رقوم کی تقسیم بھی ان سنٹر ز سے کی جا ئے گی بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی نے کیشن سینٹر کرور کا وزٹ کیا جہاں نا مکمل انتظا ما ت پر سخت بر ہمی کا اظہا ر کر تے ہو ئے بنک عملہ کو فو ری طو ر پر انتظا ما ت مکمل کر نے کی ہدا ئت کی جو دو گھنٹے میں تمام تر انتظا ما ت مکمل کر نے کے بعد خواتین میں رقوم تقسیم شروع کی گئی۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں کے صدر اسد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب خواتین کی مدد اور ان کو معاشرے میں عزت دینا پاکستان پیپلز پارٹی کا بنیادی مقصد تھا لیکن اب سب کچھ اس کے برعکس ہو رہا ہے خواتین کو بازاروں سرکاری دفتروں میں بلا کر ان کی عزت نفس مجروح کی جاتی ہے تحصیل انتظامیہ اور حکومتی پارٹی کے عہدیداران کھڑے ہوکر ان کو رقم تقسیم کرتے ہیں اور ان کو سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہیں جو انتہائی قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سال 2018کی 4سہہ ما ہی اقساط میں متعدد خواتین کو جن میں بعض کو ایک قسط اور بعض کو دو قسطین دی گئی تھیں اس وقت12000رو پے وہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بقیہ رقم ہے جو خواتین بنیفشریز کو بلا کر تقسیم کی جا ر ہی ہیجو پہلے اس پروگرام میں بائیس سو خاندان تھا اب اس کو کم کر کے کر آٹھ سو کر دیا گیا ہے اور 800 کو یہ پ رقم زلیل و خوار کر کے دی جا رہی ہے جس کی بھر پو ر مذمت کر تے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button