Kallar Syedan; Police case registered by Manzoor ul Hassan of Dhamali after being attacked over land dispute
زمین کے تنازع پر چار افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔زمین کے تنازع پر چار افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔منظور الحسن سکنہ چک مرزا ڈھوک موہڑہ دھمالی نے پولیس کو بیان دیا کہ میں پیشے کے لحاظ سے ڈرائیوری کرتا ہوں۔گزشتہ روز قریب ساڑھے پانچ بجے شام اپنے کزن توکیل احمد کے ہمراہ گھر سے نکلا۔جب ہم گلی سے باہر نکلے تو سامنے سے ٹیوٹا ہائی ایس آ گئی جس نے میرا موٹر سائیکل گاڑی آگے کر کے روک دیا اور موٹر سائیکل رکتے ہی مسمیان اظہر،مظہر،اصغر علی اور منیر گاڑی سے باہرآ گئے۔منیرجو کہ مسلح ٹی آئرن تھا نے آتے ہی پہلا وارکیا جو مجھے سامنے ماتھے پر لگاجس سے میں مضروب ہو کر گر گیا۔مجھ گرے ہوئے کو تین اشخاص نے لاتوں اورمکوں سے مارنا شروع کر دیا۔وجہ عناد زمین کا تنازعہ ہے
روات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،دو منشیات فروش جاوید اقبال اور ارشد محمود گرفتار
Two arrested for drugs offences by Rawat police
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔روات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،دو منشیات فروش جاوید اقبال اور ارشد محمود گرفتار، پولیس ملزمان کے قبضہ سے 3کلو 530 گرام چرس برآمد،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی اے ایس پی صدر سرکل محمد شہیب مسعود کی سربراہی میں ایس ایچ او روات کاشف اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی،ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے مزید کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی محفل الٹا دی
Police foil gambling taking place, 7 arrested
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی محفل الٹا دی۔ داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز،پانچ عدد مرغے قبضہ میں لے کر سات ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں بائی پاس پر جوئے کی محفل سجی ہوئی ہے جس پر تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر ملک اللہ یار نے سب انسپکٹر راجہ خالد محمود کی زیر نگرانی چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور گھیرا ڈال کر سات ملزمان جن میں عاصم محمود،محمد عبداللہ،نصیر احمد،عثمان محمود،ذوالقرنین،محمد وقاص اور غلام مصطفی سکنائے سہری شامل ہیں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم پچاس ہزار روپے، سات عدد موبائل فونز اور پانچ مرغے قبضہ میں لے کر قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Latest updates on coronavirus
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلر سیداں کے لیئے اچھی خبر،آئیسولیشن مرکز میں رکھے گئے تینوں مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹو انے پر انہیں گھروں کو روانہ کر دیا گیا ان میں معروف پوٹھوہاری شعر خوان راجہ ساجد محمودکے علاوہ سیکرٹری یوسی تھاتھی مظہر حسین اور عنصر مسیح شامل تھے۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلر سیداں پولیس نے فورتھ شیڈول ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایف سی عمران ہارون کے مطابق عبدالرحمان سکنہ محلہ مکی مسجد کلر سیداں جو کہ تھانہ کلر سیداں میں فورتھ شیڈول میں درج ہے کی متعدد بار پتہ جوئی کی اور خفیہ طور پر پتہ جوئی کرنے پر فورتھ شیڈول عبدالرحمان کا ماہ دسمبر 2019میں منڈی شاہ جیون سرگودھااور راولپنڈی ضلع کے علاقہ جات میں جانا پایا گیا۔فورتھ شیڈول عبدالرحمان بدون اطلاع اپنے مسکن سے غائب پایا گیا تھا۔مذکورہ فورتھ شیڈول نے ایس او پی کی خلاف ورزی کی ہے۔