DailyNewsOverseas news

London; Namaz e janaza of four people held at Luton Masjid as the coronavirus hits hard in Pakistani community

جامع مسجد غوثیہ لوٹن میں ایک دن میں چار افراد کی نماز جنازہ

لوٹن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو) لوٹن کی مرکزی جامع مسجد غوثیہ کے زیرانتظام بروز پیر چار افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی، ان میں تین اموات کورونا وائرس سے ہوئیں، مرحومین کو مقامی قبرستان میں سپر خاک کر دیا گیا ۔تدفین کے لیے اس دن سٹاپسلے قبرستان کو سنٹرل فیونرل سروس سنٹرل ماسک لوٹن کے طارق عزیز اور شاکر کی استدعا پر رات 9 بجے تک کھلا رکھا گیا، قبرستان کے بند ہونے کے عام اوقات کار 5 بجے تک ہیں ۔ وفات پانے والوں میں ماجد حسین کے والد حاجی محمد حسین، محمد سفیر خان اور محمد ایاز کی والدہ محترمہ ، عمر گل کے والد گل عزیز، جاوید کیانی کی اہلیہ شامل ہیں۔ حاجی محمد حسین کی رحلت طبعی طور پر ہوئی آپ طویل عرصہ سے بیمار تھے جبکہ دیگر تین اموات کورونا سے ہوئیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button