یونین کونسل تھاتھی کے رہائشی حال مقیم لندن راجہ غلام محفوظ آ ف سہرنے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے تشکیل کردہ کواڈ 19 پنڈیمک ریلیف فنڈ میں دو لاکھ روپے کی خطیر جمع
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)یونین کونسل تھاتھی راجہ غلام محفوظ آف سہر نے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی اپیل پر امدادی ریلیف فنڈز میں دو لاکھ روپے کی خطیر رقم جمع کرا دی کرونا وائرس جیسی موزی بیماری جس نے دنیا بھر کے ممالک تو جانی و مالی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے وہاں وزیر اعظم عمران خان نے اپنی قوم سے اپنا خصوصی تعاون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے یونین کونسل تھاتھی کے رہائشی حال مقیم لندن راجہ غلام محفوظ آ ف سہرنے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے تشکیل کردہ کواڈ 19 پنڈیمک ریلیف فنڈ 2020 میں دو لاکھ روپے کی خطیر جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی ہونے کے ناطے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس مشکل کی گھڑی میں ملک پاکستان اور عوام کا سوچتے ہوئے اپنا تعاون پیش کریں اسی میں ہماری بقاء ہے انہوں نے کہا ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں بستے ہوئے لیکن ہمارا دل اپنے وطن اور اپنے عوام کے لیے دھڑکتا ہے تمام مخیر حضرات اپنا تعاون پیش کریں تاکہ ملک پاکستان ایک بار پھر کامیابی کی طرف گامزن ہو سکے۔
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)منجوٹھہ کی سیاسی و سماجی شخصیت مرزا محمود نے راجہ آصف رضا کو چیئرمین اور عظمت مغل کو وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی گوجرخان کو منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور تاجروں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
گوجرخان۔(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) یونین کونسل کے تین گاؤں گسرور ۔ پڑاں اور پلینہ کو مکمل سیل کر دیا گیا یہ اقدام تھاتھی کے 6 کنفرم کرونا پازیٹو مریضوں ان علاقوں میں میل جول کی بنا پر کیا گیا۔