DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police take guard to stop traffic in Kallar due to coronavirus

کرونا وائرس کے باعث لوگوں کی آمدورفت روکنے کے لیئے کلرسیداں پولیس اور انتظامیہ کے سخت اقدامات

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کرونا وائرس کے باعث لوگوں کی آمدورفت روکنے کے لیئے کلرسیداں پولیس اور انتظامیہ کے سخت اقدامات،کلر سیداں شہر اور چوکپنڈوری کو آمدورفت کے لیئے بند کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے سرکاری احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیئے منگل کر روز انتظامات مزید سخت کر دیئے صبح کے وقت کلر بائی پاس کو بند کیا گیا تو دوپہر کو مرید چوک میں بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے شہر میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی جبکہ روات کلر روڈ پر چوکپنڈوری میں بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے آنے جانے والوں کو واپس گھروں کو بھیج دیا گیا انتظامیہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ اپنی اور دوسروں کے مفاد کے لیئے گھروں سے باہر مت نکلیں۔

دو درندہ صفت نوجوانوں نے 16 سالہ طالب علم کو مسجد کے حجرے میں زبردستی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا

Aziz Ur Rehman of Kambeeli mirza registers a abuse case involving teenage youngster

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… دو درندہ صفت نوجوانوں نے 16 سالہ طالب علم کو مسجد کے حجرے میں زبردستی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔عزیز الرحمان سکنہ کمبیلی مرزاتحصیل گوجرخان نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز اس کا 1 سالہ چھوٹا بھائی ریحان جو کہ کلاس نہم کا طالب علم ہے اپنی ہمشیرہ کے گھر جانے کیلئے نکلا جو کافی دیر گزرنے کے بعد بھی واپس نہ آیا۔تشویش لاحق ہونے پر میں اپنے ماموں ظہیر کے ہمراہ اس کی تلاش کیلئے گھر سے نکلااورجونہی ہم گلی میں پہنچے تو مسمی ناصر کے گھر کے ملحقہ مسجد کے حجرہ سے شور کی آواز سنائی دی۔جب ہم دروازہ دھکیل کر اندر داخل ہوئے تو میرا بھائی ریحان جو اس وقت نیم برہنہ حالت میں تھا رو رہ کر شور کر رہا تھا جس نے ہمیں بتایا کہ مسمی ناصرسکنہ مرزا کمبیلی اور عثمان سکنہ موہڑہ ڈریال نے باری باری اس کی ساتھ بدفعلی کی ہے۔

عوام کی مشکلات کو دور کرنے میں اپنا کرداراور زیادہ تیزی سے ادا کرتے رہیں گے

We will continue to solving the problems of the people more quickly, Ch Nisar

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں اپنے ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ھوں جنہوں نے میری درخواست پر مسائل میں گرے عوام کی مدد کرنے کے لیئے کمربستہ ھوئے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ امید رکھتے ہیں کے ان کے دوست ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھتے ھوئے زیادہ دل جمی اور محنت سے عوام کی مشکلات کو دور کرنے میں اپنا کرداراور زیادہ تیزی سے ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ میں اس نیک کام میں آپ کے ساتھ شامل ھوں اور جہاں آپ کو میری مدد کی ضرورت ھو تو میرے نمائندوں سے رابطہ کیاجا سکتا ہے یہ تمام کام قطعی طور پر انسانی بنیادوں پر ھونا چاہیے اور اس میں کسی قسم کا سیاسی عنصر شامل نیں ھونا چاہیے ضرورت مند کوئی بھی ھو اس کی مدد ھو گی انشاء اللہ۔

ملکتی اور مقبوضہ زمین سے مٹی اٹھانے پر منع کرنے پر 13 افراد نے خاتون سمیت تین اشخاص کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا

Police case registered over land dispute in village Dhok Hayat Buksh

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ملکتی اور مقبوضہ زمین سے مٹی اٹھانے پر منع کرنے پر 13 افراد نے خاتون سمیت تین اشخاص کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔عنصر محمود سکنہ ڈھوک حیات بخش نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مضروبی حالت میں بیان دیا کہ گزشتہ روز بوقت تقریبا 12 بجے دن،میری ملکیتی و مقبوضہ زمین سے مسمی جمیل،شکیل،ارشد،اکرم،منیر،عثمان،ارسلان ہمراہ 5/6 نامعلوم اشخاص، ٹریکٹر ٹرالیوں سے زبردستی مٹی اٹھا رہے تھااور جب میں اور انوار الحق نے ملزمان کو ایسا کرنے سے منع کیا تو عثمان نے للکارا مارا کہ آج ہم تمہیں جان سے مار دینگے اور اس نے بیلچہ میرے سر پر مارا،دوسرا وار سر پر کیا تو میں نے وار کو بائیں ہاتھ سے روکا جو کہ ہاتھ پر لگا۔راشد جس کے ہاہتھ میں آئنی راڈ سریا تھا نے وار کیا جو کہ انوار الحق کو بائیں ٹانگ پر لگا اور ٹانگ سے خون بہنا شروع ہو گیا۔راشد نے دوسرا وار کیا جو انوار الحق کے سر پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔مسماۃ تعظیم اختر چھڑانے کیلئے آگے بڑھی تو مسمی اکرام،منیر،ارسلان نے اسے بھی زدو کوب کیا اور زمین پر گھسیٹتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ دہئے۔اسی اثناء میں،احتشام اور تیمور اور اشفاق بھی آگئے اور ملزمان سے ہماری جان بخشی کروائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button