DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Pensioners still have not received pensions despite government orders

حکومت کے احکامات کے باوجود تحصیل کہوٹہ کے پنشنرز کو پنشن گھروں میں نہ مل سکی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حکومت کے احکامات کے باوجود تحصیل کہوٹہ کے پنشنرز کو پنشن گھروں میں نہ مل سکی گزشتہ3 4 روز سے پنشن لینے والوں کا رش کرونا وائرس کے حوالے سے انتظامی احکامات نظر امداز نہ سماجی فیصلہ نہ دیگر اختیاطی تدابیر انتظامیہ کی ہدایت پر عمل نہ کرنے پر جی پی او کہوٹہ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کرونا وائرس جیسی وباء پھیلنے کا خدشہ حکومتی احکامات کے تحت پنشنرز کو پنشن گھروں تک پہنچائی جائے اور جی پی او کی لاپرواہی پر انکے خلاف کاروائی کی جائے۔

کہوٹہ کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ملک شوکت کی خالہ جان کو سپر د خاک کر دیا گیا

Aunty of Malik Shaukat passed away

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ملک شوکت کی خالہ جان کو سپر د خاک کر دیا گیا۔کہوٹہ کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ملک شوکت المعروف ملک مہان کی خالہ جان، کرنل ملک طارق محمود،کمانڈر ارشد ملک،کیپٹن قمر آباد اور پروفیسر ملک شہزاد خان کی والدہ محترمہ گذشتہ روز قبل عارضہ قلب میں مبتلا ہونے پر اپنے مالک حقیقی سے جا ملیں ان کی نمازے جنازہ چھنی اعوان جنازہ گاہ میں ادا کر نے کے بعد ان کے آبائی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا نمازے جنازہ میں سیاسی،سماجی اورمذہبی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی۔

کرونا وائرس کا واحد علاج احتیاط ہے لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں

The only cure for the Corona virus is the caution that people stay indoor

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم این اے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما غلام مرتضیٰ ستی نے ایک بیان میں کہا ہے کے کرونا وائرس کا واحد علاج احتیاط ہے لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کریں انہوں نے کہا ہے اسوقت مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں کے اسی فیصد لوگ بے روزگار ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں انہوں نے کہا ہے کے ان چاروں تحصیلوں میں مستحق افراد اپنے اپنے حلقے کی اسسٹنٹ کمشنرز کو نام درج کرائیں تاکہ اپ کا ریکارڈ محفوظ ہو سکے اور کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھنے والا ہر وہ شخص جو مستحق ہے وہ اپنا نام درج کرائیں آجکل پورے حلقے میں روائتی انداز میں جو لوگ سیاست کے نام پر عوام کو اپنے گھروں کا طواف کرارہے ہیں وہ ٹھیک نہیں انہوں نے کہا کے میں نے مرکزی جامع مسجد میں سولہ لاکھ کی امدادی چیک دیا تھا جہیز فنڈ کے لیے مگر کبھی امداد کو سیاست میں ملوث نہیں کیا سیاسی لوگ اور دیگر مہیر حضرات ضرور غریبوں کا حیال رکھیں مگر اس موقع پر سیاست نہیں عبادت سمجھ کر کریں انہوں نے کہا ہے کے میں نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی مگر گزشتہ الیکشن میں عوام علاقہ نے کہا ہے کے ایسے لوگوں کا انتخاب کریں گے جو مرغی مرنے پر بھی آ جاتے ہیں آج ہمارے نمائندے اپنا کردار کیوں نہیں ادا کرتے کوٹلی ستیاں اور دیگر علاقوں میں ملی بھگت سے جنگلات کاٹے جا رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کے مستحق آفراد اپنے نام اے سی صاحبان کے پاس درج کرائیں تاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور حکومت پنجاب کی جانب سے جو امداد کا اعلان ہوا اس پر عمل درآمد کرایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button