Kallar Syedan; MNA Sadadat Ali Abbasi has proved from his two-year tenure that he has nothing to do with the people of his constituency: Raja Sajid Javed
ایم این اےصداقت علی عباسی نے اپنے دو سالہ طرز عمل سے ثابت کردیا ہے کہ انہیں اپنے حلقے کے عوام سے کوئی غرض نہیں,راجہ ساجد جاوید
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم این اے نے اپنے دو سالہ طرز عمل سے ثابت کردیا ہے کہ انہیں اپنے حلقے کے عوام سے کوئی غرض نہیں آج کرونا وائرس کی وجہ سے عوام مشکل دور سے گزر رہے ہیں اس وقت پی ٹی آئی کے کارکنان اور حلقے کے مخیر حضرات لوگوں کی امداد کرنے کی اپنی سی کوشش کر رہے ہیں مگر افسوس یہ ہے کہ اس مشکل وقت میں بھی ہمارے ایم این اے صداقت عباسی کے پاس حلقے کے لوگوں کے لیے نہ وقت ھے نہ کوئی پروگرام ہے نہ شیڈول اور نہ ہی رہنمائی کرنے کی صلاحیت ہے۔عمران خان اور پی ٹی آئی کا وژن انہوں نے ہوا میں اڑا دیا۔راجہ ساجد جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صداقت عباسی کو شاید یہ علم ہی نہیں کہ ضلع راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا تنظیمی سٹرکچر موجود ہی نہیں جو بحیثیت صدر شمالی پنجاب انہی کی ذمہ داری ہے۔ایم این اے کی طرف سے عوام سے نمٹنے کی ذمہ داری فوکل پرسنز کو دے دی گئی اور محکموں سے نمٹنے کی ذمہ داری اپنے قریبی عزیز قدیر عباسی کو دے دی گئی اور فوکل پرسنز سے کہا گیا کہ مسائل کے حل کے لیے قدیر عباسی صاحب سے رابطہ کیا جائے ایک ایسے فرد کو اپنا ایم این اے مان لیاجائے جس کا نہ کوئی سیاسی پس منظر ہے نا ہی اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق اورنہ ہی پی ٹی آئی کے کارکنان کی جدوجہد کا اسے علم ہے۔ حلقہ بھر کے پی ٹی آئی کارکنان جنہوں نے ووٹ عمران خان کی وجہ سے دیئے تھے انکے ساتھ کیے گئے دھوکے اور ناروا سلوک پر میں سخت احتجاج کرتے ہیں تمام تحصیلوں کے فوکل پرسنز کی اکثریت اس طرز عمل پر نالاں ھیں۔
Kallar Syedan; PTI activist Raja Sajid Javed has criticised MNA Sadaqat Ali Abbassi over coronavirus handling and said he has proved from his two-year tenure that he has nothing to do with the people of his constituency.
کلرسیداں اور گردونواح میں شدید آندھی طوفان بادو باراں اور ژالہ باری،کاشتکاروں کے پریشانیوں میں مزید اضافہ
Severe thunderstorms in Kallar Syedan and surrounding areas, further aggravating farmers’ concerns
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں اور گردونواح میں شدید آندھی طوفان بادو باراں اور ژالہ باری،کاشتکاروں کے پریشانیوں میں مزید اضافہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی چلی جس کے ساتھ ہی موسلادہار بارش اور ژالہ باری شروع ہو گئی جس سے گندم کی تیار فصل اور باغات کو نقصان پہنچا کئی گھروں کی فصیلیں اور چاردیواریاں منہدم ہو گئیں اور گند کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے پر زمینداروں کی پریشانیوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔
حاجی ولایت حسین برطانیہ کے شہر برمنگھم میں انتقال کر گئے
Haji Walliyat Hussain passed away in Rochdale
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی کے رہنما سابق نائب ناظم یوسی کنوہا راجہ اظہر اقبال کے خسر م،راجہ محمد ارسلان ایڈووکیٹ کے نانا حاجی ولایت حسین برطانیہ کے شہر برمنگھم میں انتقال کر گئے