DailyNewsHeadlineKahuta

kotli Sattian; Police and local authorties foil land grabbing by land mafia in Dhakain region of Kotli Sattian

کو ٹلی ستیاں کے علا قہ مو ضع دکھا ئین میں نا جا ئز قبضہ کی کو شش نا کا م

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کو ٹلی ستیاں کے علا قہ مو ضع دکھا ئین میں نا جا ئز قبضہ کی کو شش نا کا م، اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی، ہمراہ تحصیلدا ر کو ٹلی ستیاں سید عبا س رضا ء شاہ، اور ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں وقار احمد اور حلقہ پٹواری مو قعہ پر جا کر نا جائز قبضہ کی کو شش نا کا م بنا تے ہو ئے مقامی لو گوں کی چرا ہ گا ہ پر قبضہ کر نے کے لیے بنا ئی جا نے والی دیوار گرا کر ملزمان کیخلا ف مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزم خا لد اور اسکے ساتھی مو قعہ سے فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے ذرائع کیمطا بق مقامی لو گو ں کیطرف سے دی جا نے والی درخواست پر اس سے قبل بھی مذکو رہ ملزمان کو نا جا ئز قبضہ نہ کر نے کے لیے کئی با ر منع کیا گیا مگر وہ با ز نہ آئے جس پر اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی ہمراہ پولیس و محکمہ ما ل موقعہ پر جا کرنا جا ئز قبضہ کی کو شش نا کا م بنا تے ہو ئے ملزمان کیخلا ف مقدمہ درج کر کے قانو نی کا روائی شروع کر دی گئی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کو ٹلی ستیاں پولیس نے تین سال قبل کے مقدمہ کا اشتہا ری ملزم گرفتا ر کر لیا، پولیس تھا نہ کو ٹلی ستیاں چو کی کرور نے اشتہا ری عامر نواز کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں وقار احمد نے میڈیا کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ اشتہا ری ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی پی او راولپنڈی اور ایس پی صدر کیطرف سے خصوصی ٹا سک دیا گیا تھا جس پر کا روائی عمل میں لا تے ہو ئے کا میاب ہو ئے اور ملزم اشتہا ری عامر نواز کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے ملزم سے مزید تفتیش جا ری ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…راولپنڈی پولیس کے ہیرو تنویر ممتاز ستی کو اہل علا قہ کیطرف سے زبردست الفا ظ میں خرا ج تحسین تنویر ممتاز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جناب آر پی او راولپنڈی ڈی آئی جی سہیل حبیب تاجک صاحب نے /15000 نقد انعام اور CC-II انعام سے نوازا، تنویر ممتاز ستی کا تعلق کوٹلی ستیاں کے علاقے سانٹھ انولی سے ہے کانسٹیبل تنویر ممتاز 5358/C سانحہ صادق آ باد جسمیں 3 آفیسرز اکرم بٹ ایس آئی،ساجد ہیڈ کانسٹیبل،زعفران کانسٹیبل شہید اور قمر صادق ٹی ایس آئی اور شہزاد کانسٹیبل زخمی ہوئے تھے۔مقدمہ نمبر 248/19بجرم302،324،353،186 7/ATA قاتل عبدالقدیر کو اکیلے 6 مہینے کی تگ ودو کے بعد ٹریس کیا اور اکیلے گرفتار بھی کیا۔قاتل کو 6 بار سزائے موت اور 74 سال قید کی سزا ملی تنویر ممتا ز ستی کو خطہ کو ہسار کو ٹلی ستیاں مختلف مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والے لو گوں کی طرف سے شاندا ر الفا ظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… الخدمت فاؤنڈیشن کوٹلی ستیاں کیطرف سے فنڈ ریزنگ اور مستحق (بے روزگار اور سفید پوش) افراد کی ما لی امدا د کے لیے حکمت عملی طے کر لی گئی اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن کوٹلی ستیاں کے ذمہ داران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کرونا وائرس کے بعد پیدا شدہ صورت حال ک بعد انہوں نے مستحق (بے روزگار اور سفید پوش) افراد کی مکمل احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ فہرستیں بنا نے کی منصوبہ بندی کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلے چند دن تک ریکارڈ مکمل کر کے ان تک الخدمت کے رضاکاروں کے زریعے سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گاساتھ ہی اس حوالے سے درکار وسائل کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی اجلاس میں اس عزم کا اعا دہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کے کارکنان اپنے ذاتی وسائل،عزیز و اقارب،دوست احباب سے اسکا آغاز کریں گے اور پھر دیگر افراد معاشرہ سے بھی اس کے لیے درخواست کریں گے جو احباب اس صدقہ جاریہ میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیں وہ الخدمت فا ؤ نڈیشن کوٹلی ستیاں کے ذمہ داران سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…تبلیغی جماعت پر بیجا الزام تراشی بند کی جائے تبلیغی جماعت کے خلاف الزام تراشی کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں.جماعت نے دین کہ لیے جو کام کیا اس کی نظیر نہیں ملتی.پولیس کا تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کو گرفتار کرنا اور بیرون ممالک سے آئے مہمانوں کی تذلیل کرنا قابل مزمت اور انتہائی قابل افسوس ہے.تبلیغی جماعت کو لاوارث نہ سمجھا جائے. ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی رہنما سمیع اللہ ستی نے اپنے ایک بیان میں کیا.انہوں نے کہا پوری دنیا اس وقت کرونا جیسی انتہائی مہلک بیماری کی لپیٹ میں ہے مگر چند افراد ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دے کر ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں.کرونا وائرس کی وجہ سے قوم پہلے ہی اضطراب کا شکار ہے.تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگ دین کے لیے شبانہ روز محنت کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ تبلیغی جماعت کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں جن میں انہیں کسی بھی صورت کامیابی حاصل نہ ہو گی.اللہ کے راستے پر چلنے والوں پر الزام لگانے والے اہل تشیع زائرین بارے نرم گوشہ رکھتے ہیں مگر تبلیغی افراد کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں مگر اللہ تعالٰی کی نصرت ہمیشہ حق وسچ والوں کے ساتھ ہوتی ہے اور منافقین کو منہ کی کھانا پڑیگی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے کو ٹلی ستیاں کے مستحقین میں راشن و نقدی رقم کی تقسیم،ٹرسٹ کے چیئرمین کرنل عمر اور مسز کرنل عمر نے راشن کے 50بیگ و بائیس ہزار روپے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں کے حوالے کیے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی نے مستحقین بیواؤں و مزدور طبقے میں راشن و نقدی رقم تقسیم کی،جو کہ ایک مثبت اقدا م ہیسب سے خوش آئند با ت یہ ہے کہ دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کی طرف سے کو ٹلی ستیاں میں پبلک لائبریری بنانے کا بھی اعلان کیا ہے اس سلسلے میں ٹرسٹ انتظا میہ اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں کیساتھ مکمل رابطے میں ہیں واضع رہے کہ دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے اس سے قبل بھی کو ٹلی ستیاں کرل میں لینڈ سلا ئیڈنگ کے متا ثرین میں را شن کی تقسیم کی گئی اور ٹرسٹ کی انتظا میہ نے راشن کی تقسیم کے دوران تشہیر سے دور رہ کر متا ثرین کے نام یا تصویر سامنے نہ لا نے پر بھی سختی سے زور دیا عوام علا قہ تحصیل کو ٹلی ستیاں اور مستحقین بیواؤں و مزدور طبقے نے ٹرسٹ انتظا میہ با لخصوص ٹرسٹ کے چیئرمین کرنل عمر اور مسز کرنل عمر کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ اللہ تعالی اپنے نیک بندو ں کو چن لیتا ہے جن سے وہ کا م لیتا ہے اللہ تعالی اس ٹرسٹ کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرما ئے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کا ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں وقار احمد کے ہمراہ بلا وڑہ، بھن،وگہل اور ڈھا نڈہ کا دورہ،، چند روز قبل تبلیغی دو رہ سے واپس آنے والے بھن کے ایک شخص کے گھر کو قرنطینہ سینٹر قرار دے دیا اور گھر کے با ہر نو ٹس آویزاں کر دیا گیا، علا وہ ازیں کرونا وائرس کی وبا ء کے دوران متاثرہ ہو نے والے ستحقین بیواؤں و مزدور طبقے میں راشن و نقدی رقم تقسیم وگہل میں آٹا کی عدم دستیابی کی عوامی شکا یت پر اپنی نگرانی میں 500آٹے کے بیگ بھی تقسیم کروائے اور بعد ازاں دو ردراز علا قہ ڈھا نڈہ بازار میں بھی ریٹ لسٹیں چیک کیں اور عوام علا قہ کو بتا یا کہ کسی بھی شکا یت کی صورت میں وہ اسسٹنٹ کمشنر آفس کو ٹلی ستیاں میں رابطہ کریں اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی نے عوامی شکا یا ت پر پٹرول کی عدم فراہمی پر پٹرول پمپ انتظا میہ کو پٹرول کی فراہمی یقینی بنا نے کے لیے سختی سے ہدا یا ت جا ری کیں

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…)محمد الطاف ستی صدر پاک سیٹیزن ویلفیئر سوسائٹی، ایڈووکیٹ یاسر محمود ستی سینئر نائب صدر،پاک سیٹیزن ویلفیئر سوسائٹی،ہادیہ لطیف ستی نائب صدر،پاک سیٹیزن ویلفیئر سوسائٹی،سیکرٹری اطلا عات نو ید ستی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی امداد، حکومت پاکستان اگلے ایک ماہ کے دوران 1کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو 12000 روپے کی امدادی رقم فراہم کرے گی اگر آپ احساس ایمرجنسی امداد کے مستحق ہیں تو اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیجیں اور اس امداد کے لئے اپنی اہلیت معلوم کریں یہ ایک مرتبہ دی جانے والی امداد ان افراد کے لئے ہے جن کے معاشی حالات کورونا وائرس کی وجہ لاک ڈاون سے بری طرح متاثر ہوے ہیں یاد رہے یہ امداد صرف انتہائی ضرورت مندوں کے لیے ہے مخیر حضرات مشکل کی اس گھڑی میں مستعق افراد کی مدد کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button