DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Assistant commissioner delivers 500 bags of flour at government set rates in Kahuta

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصر کے احکامات پر 500بیگ آٹا حکومتی ریٹ پر فروخت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصر کے احکامات پر 500بیگ آٹا حکومتی ریٹ پر فروخت۔عوامی حلقوں کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے کہوٹہ شہر میں آٹا سر کاری ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے اور آٹا بھی با آسانی مل جاتا ہے گذشتہ روز بھی 500سو بیگ آٹا سر کاری ریٹ پر فروخت کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصرکا ہمراہ سی او ایم سی کہوٹہ مخدوم احمد بلا ل اور دیگر عملے کے کہوٹہ شہر کاروزانہ دورہ کر رہی ہیں اور تمام حالا ت پر بہتر ین طریقے سے کنٹرول کیا ہوا ہے عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصرکی کوششوں کاوشوں کی احسن الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے۔

صدر الفتح گروپ آصف ربانی قریشی نے اپنی دوکانات اور مکانات کا ماہ اپریل کا کرایہ معاف کر نے کا اعلان

Asif Rabbani Qureshi announces to drop rent during April

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر الفتح گروپ آصف ربانی قریشی نے اپنی دوکانات اور مکانات کا ماہ اپریل کا کرایہ معاف کر نے کا اعلان کر دیا۔سابق ممبر ایم سی کہوٹہ،صدر پی پی پی تحصیل کہوٹہ، سابق صدر انجمن تاجران کہوٹہ اور صدر الفتح گروپ آصف ربانی قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں اس وقت کرونا وائرس کی موذی وبا سے بچاو کی جنگ لڑھ رہی ہے سب لوگ اپنے گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کر یں اور اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور مستحق افراد کو خاص خیال رکھیں اس موقع پر انہوں نے اپنی دوکانات اور مکانات کا ماہ اپریل کا کرایہ جات نہ لینے کا اعلان کیا۔

موجود ہ حالات میں تمام سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی اختلافات کو بلائے طاق رکھ کر حکومت کاسا تھ دیں

In the present situation, all political parties put aside their political differences

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میجر (ر) شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجود ہ حالات میں تمام سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی اختلافات کو بلائے طاق رکھ کر حکومت کاسا تھ دیں اس وقت سیاست کر نے کا ٹائم نہیں ہے اس وقت مظلوم اور بے بس افراد کی دل جوئی کر نے کا وقت ہے حکومت عوام کو درپیش مسائل کا حل نکالنے کے لیے تمام تر صلاحتیں بروئے کا ر لا رہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر (ر) شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایک دوسرئے کا سہارا بنیں اپنے اڑوس پڑوس میں دیکھیں کہیں کوئی بھوکا تو نہیں سو رہا کیونکہ اگر آج ہم اس موقع پر اپنے ان غریب بہن بھائیوں کا سہارا نہیں بنیں گئے تو دن قیامت کو اللہ کو کیا جواب دیں گئے انہوں نے کہا کہ حالیہ عالمی صورتحال نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے تمام دنیا کی طاقتیں آج بے بس نظر آ رہی ہے ہمیں چاہے کہ اس مشکل گھڑی میں جہاں ہم اپنے ارد گرد غرباء، یتیموں، بے سہاروں، بیوائیوں کا خیال رکھیں وہاں پر ہی ہم اپنے رب تعالیٰ کے آگئے سر بسجود ہو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button