Kallar Syedan; Police case registered in Dhok Bhathi as two goats are injured by hunting dogs
شکاری کتوں نے دو بکریوں کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے بیس افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… 15 کے قریب شکاری کتوں نے دو بکریوں کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے بیس افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مسمی محمد عامر سکنہ بھٹھی سکوٹ نے کلر سیداں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شام اپنے مویشی گھر کے ساتھ واقع ملکیتی چراء گاہ میں چرنے کیلئے چھوڑ دئیے۔شام چار بجے کے قریب،تقریبا 15 عدد شکاری کتے ادھر آ نکلے جس میں سے تین عدد کتوں نے پہلے میرے دس سالہ بھائی پر حملہ کیا جس پر اس نے درخت پر چڑھ کر اپنی جان بچائی جس کے بعد کتے میری بکریوں پر حملہ آوور ہو گئے،میں نے بکریوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن کتوں نے دو بکریوں کو دبوچ لیا اور ان کی ٹانگیں بری طریقے سے زخمی کر کے انہیں چلنے سے معذور کر دیا او ر وہ اس وقت قریب المرگ ہیں۔ان کتوں کو تقریبا بیس سے زائد افراد پیچھے سے شکار کیلئے اپنے مخصوص انداز میں ہانک رہے تھے۔مسمی محمد شکیل،محمد عادل،محمد شاہد،مسمی لٹو،ارشد اچھواور اس کے علاوہ 15 کے قریب دیگر شکاری افراد موجود تھے۔ملزمان نے معززیں علاقہ کی موجودگی میں نقصان کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کروائی مگر ایک روز بعد ہی وہ انکاری ہو گئے کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
کلر سیداں کے قریب چوری کی واردات،ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرنے پر دو خواتین سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Masood Ahmed of Takal registers police report after burglary is committed at his home
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں کے قریب چوری کی واردات،ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرنے پر دو خواتین سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مسعود احمد سکنہ ٹکال نے پولیس کو بیان دیا کہ میں اکیلا ہی گھر میں ہوتا ہوں گزشتہ روز دن گیارہ بجے کے قریب میں اپنے گھر کو تالا لگا کر بازار گیا اور تقریبا ڈیڑھ بجے کے قریب گھر واپس آیا تو دیکھا گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ میرا ایک عدد لائسنسی پسٹل 30 بور،دو عدد طلائی بالیاں،ایک عدد انگوٹھی مردانہ مالیتی 45 ہزار اور نقدی بیس ہزار روپے گھر سے غائب ہیں۔مجھے قوی شک ہے کہ مسمیان محمد معظم،کرن بی بی اورعابدہ بی بی چوری کی واردات میں ملوث ہیں۔
مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر لوگوں کو گمراہ نہیں کر سکتے
The public cannot be mislead by placing plaques inaugurated by PML-N
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… مسلم لیگی رہنماسابق چیئر مین محمد نوید بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے منصوبے تشکیل دیں اور سنگ بنیاد رکھیں وہ مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر لوگوں کو گمراہ نہیں کر سکتے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ عمران خان نے بدھ کے روز راولپنڈی میں جس کنٹونمنٹ بورڈ ہسپتال کی آپ گریڈیشن کا افتتاح کیایہ مسلم لیگ ن کا منصوبہ تھااوراس کے لیئے ملک ابرار کی درخواست پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک ارب چودہ کروڑ کی منظوری دی تھی ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگانا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے راولپنڈی میں کوئی ایک بھی منصوبہ شروع نہ کیا اب اپنی فتح مٹانے کے لیئے یہ ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہے ہیں ہمارے دور کے تعمیر کردہ موٹر ویز پر بھی عمران خان نے تختیاں لگاہیں مگر لوگوں کا حافظہ کمزور نہیں ان کو یاد ہے کہ کون کہا کرتا تھا کہ قومیں موٹرویز سے ترقی نہیں کرتیں یہ آج قوم کو موٹرویز کی افادیت بھی بیان کر دیں مسلم لیگ (ن) کے منصوبے پر تختی لگائی،یہ گزشتہ سات برسوں میں کوئی منصوبہ شروع نہ کر سکے بی ار ٹی تو ان سے مکمل نہ ہو سکی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے لیے تیار کرد ہ ڈیڈیو لیکچرز طلبہ کی ذہنی استعداد کے عین مطابق کیبل چینل کے تمام نیٹ ورک پر مہیا کر دئیے گئے
Lectures for 1st 8th class are provided on cable channel by Punjab government
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت لنگڑیال کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر داؤد اختر کیانی نے حکومت پنجاب کی جانب سے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے لیے تیار کرد ہ ڈیڈیو لیکچرز طلبہ کی ذہنی استعداد کے عین مطابق کیبل چینل کے تمام نیٹ ورک پر مہیا کر دئیے گئے ہیں جو صبح نو بجے سے دن ایک بجے اور شام بجے سے رات نو بجے تک دستیاب ہوں گے تمام والدین ان تک بچوں کی رسائی کو یقینی بنائیں تا کہ ان کا تعلیمی حرج نہ ہو اور وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے تعلیمی عمل کو جاری رکھ سکیں۔