Kallar Syedan; Unidentified body recovered in river Jhelum at Dhunaglli
دھانگلی کے مقام پر دریائے جہلم سے نا معلوم شخص کی نعش برآمد،امانتاً سپرد خاک کر دیا گیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… دھانگلی کے مقام پر دریائے جہلم سے نا معلوم شخص کی نعش برآمد،امانتاً سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ویلفیئر ٹرسٹ خادم آباد کے مطابق گزشتہ روز دریائے جہلم کے کنارے ایک نامعلوم شخص کی مسخ شدہ نعش ملی تھی جسے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں امانتا سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر چوہدری ساجد محمود نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر انتہائی مختصر ٹیم تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے نعش کو دریائے جہلم سے نکال کر سپرد خاک کیا۔
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے تھانہ روات میں اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروانے اور تاوان کی رقم برآمد کرنے والی پولیس ٹیم میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے۔
Rawat police officers awarded for their action in saving kidnapped and ransom
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے تھانہ روات میں اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروانے اور تاوان کی رقم برآمد کرنے والی پولیس ٹیم میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے۔ اس موقع پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی اورایس پی صدر ڈویژن بھی انکے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ13مارچ کو تھانہ روات میں مدعی مقدمہ نے تھانہ روات میں بچی کے اغواء کے متعلق ایف آئی آر درج کروائی جس میں ملزمان نے بچی کی بحفاظت واپسی کے لیے تاوان کا مطالبہ بھی کیا۔ جس پر تشکیل شدہ خصوصی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر ملزمان کو گرفتار کرکے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کیا اور تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس ٹیم کی اس بہترین کارکردگی کے صلہ میں آر پی او راولپنڈی نے ٹیم میں شامل افسران و اہلکاروں کو دفتر میں بلو ا کر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جبکہ مغویہ کے والد کوملزمان سے برآمد کی گئی تاوان کی رقم بھی واپس کی۔مغویہ کے والد نے آر پی او راولپنڈی اور تمام افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس ٹیم کی کارکردگی انتہائی قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل اور ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ا ٓر پی او راولپنڈی نے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دی اور آئندہ مزید محنت اور لگن سے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والوں میں محمد کاشف سب انسپکٹر ایس ایچ او روات، عروش احمد ٹی ایس آئی،مہر عمران نذیر ٹی ایس آئی،نعمان فدا ٹی ایس آئی،واجد علی رضا اے ایس آئی اور کانسٹیبلان منظر عباس،توصیف اور آئی ٹی لیب کے کانسٹیبل جابر شامل تھے۔
کہوٹہ کلرسیداں سرکل کے ڈی ایس پی ملک طارق محبوب کا تبادلہ سٹی سرکل راولپنڈی کردیاگیا
DSP Malik Tariq Mahboob transferred to Pindi
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کہوٹہ کلرسیداں سرکل کے ڈی ایس پی ملک طارق محبوب کا تبادلہ سٹی سرکل راولپنڈی کردیاگیاجبکہ انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افضال حسین شاہ کو کہوٹہ سرکل تعینات کیا ہے مقامی حلقوں نے ڈی ایس پی ملک طارق محبوب کی کہوٹہ میں تعمیراتی پر ان کی کارکردگی کو بے حد سراہا ہے۔
Latest coronavirus updates
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں اور گردونواح میں لاک ڈاؤن کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے موبائل فونز کارڈز مہنگے فروخت کرنے شروع کر دہئے ہیں۔موبائل فونز کے صارفین نے شکایت کی ہے کہ دیہی علاقوں میں دکانداروں نے موبائل فون کارڈز سو روپے کی بجائے ایک سو دس اور پندرہ روپے میں فروخت کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ اعتراض کرنے پر صارف کو بے عزت کر کے دکان سے باہر نکال دیا جاتا ہے۔صارفین نے تحصیل انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور مہنگے داموں موبائل فون کارڈز فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس نے پوری دُنیا کو ایک کردیا ہے،آج یہ بات ثابت ہو گئی کہ انسانیت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں،اتحاد و یگانگت سے ہی اس جان لیوا وباء کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جبکہ پوری دُنیا میں کرونا وائرس کی کوئی ویکسین موجود نہیں،اس وبا سے بچنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمار ے لوگ اس حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہر ہ کررہے ہیں،بازاروں میں غیر ضروری طورپر ہجوم اور میل جول سے صورت حال بگڑنے کا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے دن بدن مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ہر قسم کے سیاسی اور مذہبی اختلافات سے بالاتر ہو کر ہی کروناوائرس جیسی موذی مرض کو شکست دے سکتے ہیں،اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ کلرسیداں میں ابھی تک کورونا کوئی ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا،جو کہ بہت خوش آئند بات ہے،لاک ڈاؤ ن کے دوران معاشرے کے مستحق افراد کا خیال رکھا جائے۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کے جانب سے آصف محمود کیانی کو تحصیل کلرسیداں کے لیئے فوکل پرسن مقرر کرنے سے آٹے کی ترسیل میں باقاعدگی آئی ہے کلرسیداں شہر میں چھ،سموٹ میں چار چوآخالصہ،سر صوبہ،دوبیرن،چوکپنڈوری میں تین تین اور ممیال،شاہ باغ میں دو دو مراکز قائم کیئے گئے ہیں جہاں روزانہ کی بنیادوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے اب کہیں بھی آٹے کی قلت نہیں ہے ادہر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی چوہدری شمس اور آصف محمود کیانی روزانہ آٹے کی ترسیل کو مانیٹر کر رہے ہیں جس پر سرصوبہ شاہ کے راجہ عاقب،حاجی ابرار نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔