Kallar Syedan; Pak Army Soilder Kamran Hussain Shaheed killed by terrorist in Wana given full military namaz e janaza in village Razi Bhandi, UC Bishondote
وانا کے علاقے میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم شہید ہو گیا جسے کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)….وانا کے علاقے میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم شہید ہو گیا جسے کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ قبائلی علاقے وزیرستان کی سرحد پر فرائض کی ادائیگی کے دوران 45 سالہ کامران حسین نامی فوجی جوان شدت پسندوں کیخلاف اپریشن کے دوران اپنی مٹی پر قربان ہو گیاجسے کلر سیداں کی یونین کونسل بشندوٹ کے نواحی علاقہ راضی بانڈی میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے شہید نے بیوہ سمیت ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔۔
رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی ہدایت پر جمعہ کے روز شدید بارش کے باوجود تحصیل کے تمام قصبات میں 2550 بیگ آٹا مہیا کردیا گیا
2550 bags of flour were delivered despite heavy rains on Friday, under the guidance of Member National Assembly Sadaqat Ali Abbasi.
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)….رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی ہدایت پر جمعہ کے روز شدید بارش کے باوجود تحصیل کے تمام قصبات میں 2550 بیگ آٹا مہیا کردیا گیا سارے کام کی نگرانی فوکل پرسن آصف محمود کیانی نے کی ان کے مطابق چوآخالصہ میں بھی آٹا مہیا کردیا گیا جبکہ کلرسیداں شہر میں واقع چار سیلز پوائنٹس میں مزید دو کا اضافہ کرتے ہوئے شہر میں چھ سیلز پوائنٹس مقرر کر دیئے جن کا مقصد لوگوں کو آٹے کی فراہمی میں سہولت مہیا کرنا ہے جمعہ کے روز کلرسیداں شہر میں آٹے کے چھ سو بیگ فراہم کیئے گئے جبکہ چواخالصہ،سرصوبہ،دوبیرن کلاں،سموٹ اور چوکپنڈوری میں تین تین سو بیگ،شاہ باغ میں دوسو اور سکوٹ ممیال میں ڈیڑھ سو بیگ پہنچا دیئے گئے جو 805 روپے میں دستیاب ہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری
Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi’s arrest warrant again deplored
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)….مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کو بدترین سیاسی انتقامی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب اس سے قبل نصف برس سے زائد انہیں جیل میں رکھ کر کیا ثابت کر سکا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہاہے کہ اس بات میں اب کوئی ابہام نہیں رہا کہ نیب کا مقصد کرپشن روکنا نہیں عمران خان کی مخالفت کرنے والے ہر شخص کو جیل میں ڈالنا رہ گیا ہے نیب حکومت گٹھ جوڑ نے دورامریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی جس نے ملک کو انرجی بحران سے نجات دلائی ملک سے اندھیروں اور سی این جی اسٹیشنوں کے باہر لگی میلوں لمبی لائنوں کا خاتمہ کیا ہم نے بلاوجہ اس کو آٹھ ماہ تک جیل میں رکھ کر اس سے سیاسی انتقام لیا اب ان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مقصد ہر اس شہری کے لیئے پیغام ہے کہ جو بھی حکمرانوں کی آنکھیں ڈال کر بات کرے گا جو حکومتی نااہلی پر بات کرے گا وہ جیل ضرور جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا یہ شوق بھی پورا کرلے مسلم لیگ ن کے کارکن جیلیں بھرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی
Police take action against double passenger motorcyclist
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)….کلر سیداں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران چوکپنڈوری کے علاقہ میں ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر دو موٹر سائیکل سواروں محمد مزمل سکنہ موہڑہ حیال اور مدثر اقبال سکنہ نندنہ منگرال کیخلاف مقدمہ درج کر کے موٹر سائیکل کو قبضہ میں لے کر ملزمان کو حوالات بند کر دیا۔
پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج
Police case registered over kite selling
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)….کلر سیداں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کے قبضہ سے سو کے قریب پتنگیں قبضہ میں لے لیں۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ شاہ باغ میں واقع ایک بیٹھک بھی بھاری مقدارمیں فروخت کرنے کیلئے پتنگیں موجود ہیں جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور دروازہ کھول کر دیکھا تو پچاس کے قریب بڑے سائز اور پچاس کے قریب چھوٹے سائز کی پتنگیں فرش پر پڑی ہوئی تھیں جنہیں قبضہ میں لے کر ذیشان علی سکنہ شاہ باغ کیخلاف پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Latest Coronavirus news
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)….کلرسیداں اور گردونواح میں مسلسل ہونے والی موسلادھار بارش نے پہلی بار لاک ڈاؤن کو ممکن بنایا جمعرات اور جمعہ کی درمیانہ شب شروع ہونے والی تیزرفتار بارش بغیر کسی وقفے کے گھنٹوں بعد بھی جاری ہے جس سے علاقے جل تھل ہوگئے ندی نالوں میں طغیانی آئی تو گندم کی فصل کے کھیت بھی تالابوں میں بدل گئے جس سے کاشتکاروں کو شدید تشویش لاحق ہے ادہر کلرسیداں اور گردونواح میں حکومتی اعلان اور انتظامیہ کی کوششوں سے بھی لاک ڈاؤن نہ ہوسکا تھا مگر بارش نے یہ کام بھی کر دیا بارش اس قدر تیز اور مسلسل تھی کہ لوگوں کو گھروں سے نکلنے کا موقع ہی نہ ملا یہی وجہ ہے کہ سڑکیں اور بازار سنسان رہے اور کرفیو جیسا ماحول دکھائی دیتا تھا مساجد میں بھی نمازجمعہ کے موقع پر حاضری خاصی کم تھی اور بیشتر لوگوں نے نماز جمعہ اپنے گھروں میں ہی ادا کی۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)….لاک ڈاؤن سے پیدہ شدہ صورتحال کے پیش نظر کئی احباب نے اور تنظیموں نے دیہاڑی دار مزدوروں اور نادار افراد کو خوراک کی فراہمی کا کام شروع کردیا ہے سب ے پہلے سموٹ کے لالہ محمد رسول نے چند ایام قبل ہی اس کی ابتدا یوں کی کہ کسی کو بتائے بغیر ضروری اشیا متعلقہ افراد تک پہنچا دیں جس کے بعد الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں نے بھی متعدد دیہاڑی دار مزدوروں کو پندرہ ایام کا راشن مہیا کیا اس کے علاوہ شہریوں میں فیس ماسک بھی تقسیم کیئے۔ کلریوتھ کونسل نے بھی مخیر حضرات کے تعاون سے لاکھوں روپے کے عطیات سے سینکڑوں کنبوں کو راشن کی فراہمی شروع کر د ی ہے۔کنوہا میں راجہ ارسلان ایڈووکیٹ،غزن آباد سے راجہ فیصل زبیر بھی اس بارے میں متحرک ہیں کلرسیداں کے سب صاحب ثروت افراد پر لازم ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں کمزور لوگوں کے دستور بازو بنیں اور کوشش کریں کہ نیکی کے اس عمل کو ریاکاری اور تصویری یا فیس بک کی آلائشوں سے قطعی پاک رکھا جائے۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)….تحریک لبیک کلرسیداں کے رہنما اور جامعہ غوثیہ معصومیہ کے مہتمم راجہ ازرم حمید سیالوی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس نے خود کو سپر پاور کہلوانے والوں کو نڈھال کرکے ثابت کیا ہے کہ سپر پاور صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے کوئی دوسرا اس کا ہم عصر نہیں ہو سکتا عالمی طاقتیں انصاف کی فراہمی میں عملاً رکاوٹ بنی ہیں کشمیر،فلسطین،عراق،ایران،شام،افغانستان،یمن اور برما میں ان کی مسلم دشمنی نے انصاف کا قتل عام کیا ہے ان کی اسلام دشمنی ثابت ہو چکی،کفر آج اسلام کے خلاف متحد ہے اسلامی ممالک امریکہ اور مغرب کے ذہنی غلام ہیں یہ خود اسلام کے نفاذ میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ خود کو سپر پاور کہنے والوں کو آج اپنی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں ہمارے ہاں بھی قادیانیوں کے مفادات کا تحفظ کیا جاتا ہے اسلام کے نام پر معرض وجود آنے والے ملک میں میرا جسم میری مرضی کی ریلیاں نکالی جائیں تو یہ اللہ سے بغاوت ہے اس طرح کی خواتین کے مددگار بھی اسلام کے باغی ہیں