DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Staff at factory in Samot, runs off with machinery in a factory owned British Pakistani

فیکٹری کی مشینری اور ماربل چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. فیکٹری کی مشینری اور ماربل چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔معروف احمد سکنہ اڈیالہ راولپنڈی نے پولیس کو ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ اعجاز احمد سکنہ ڈڈیال میرپور جو کہ انگلینڈ میں مقیم ہے نے مجھے سموٹ روڈ پر واقع ایک فیکٹری جو دسمبر 2013میں خرید گئی تھی کو چلانے کیلئے زائد حسین نامی شخص کو بیس ہزار روپے کی تنخواہ پر رکھا ہوا تھا جس نے 15 فروری کی رات فیکٹری کی تمام مشینری مالیتی بیس لاکھ روپے اور ماربل مالیتی ستر لاکھ روپے چوری کر لئے ہیں۔

کرونا وائرس کو مرض نہیں عذاب الٰہی ہے

Coronavirus is mentioned at Jumma prayers

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. کرونا وائرس کو مرض نہیں عذاب الٰہی ہے امہ اجتماعی استغفار کرے ان خیالات کا اظہار آئمہ کرام نے نماز جمعہ کے مختصر خطبات میں کیا انہوں نے کہا کہ کرونا جیسی بیماریاں ہماری بداعمالی کا نتیجہ ہیں ہم نے حرام حلال میں تمیز ختم کردی ہے سود کھانے اور جھوٹ بولنے کو گناہ نہیں سمجھتے ہماری بداعمالیوں سے ہمارے ارد گرد لوگ بھی محفوظ نہیں ہیں کرونا شروع ہوتے ہی ہم نے اللہ سے معافی کی بجائے پانچ روپے میں فروخت ہونے والے ماسک کو بھی سو روپے میں فروخت کرنا شروع کردیا یہ کیسے مسلمان ہیں جو ں ناپ تول میں گڑ بڑ کرتے ہیں ذخیرہ اندوزی کر کے لوگوں کو لوٹتے ہیں۔

سہوٹ وینس میں اپنی بھاوج کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم نزاکت علی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منطور

Nazakat Ali charged for murder of his sister in law in Sahot Vaince bail approved

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افتاب احمد رائے نے تھانہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ سہوٹ وینس میں اپنی بھاوج کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم نزاکت علی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منطور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کروانے پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ملزم کی طرف سے معروف قانون دان عثمان اسلم چوہدری ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے ملزم نزاکت علی کو بھاوج کے قتل کے الزام میں گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجوا دیا تھا جہاں وہ ایک ماہ تک پابند سلاسل رہنے کے بعد گزشتہ روز ضمانت پر رہا ہو گیا۔یاد رہے ابتدائی رپورٹ میں پولیس نے اسے اطلاع دہندہ قرار دیا تھا جبکہ بعد ازاں اس پر للکارا مار کر قتل کرنے کا الزام لگا دیا گیا۔

شادی شدہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا

Married girls allegedly abducted in a claim by family

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. 18 سالہ شادی شدہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا،مغویہ جاتے ہوئے پانچ تولے سونا اور پانچ لاکھ روپے کی نقدی بھی ساتھ لے گئی۔جابر حسین نے پولیس کو بیان دیا کہ میری 18 سالہ بیٹی مسماۃ (ر) جو شادی شدہ ہے اور اس کا خاوند بیرون ملک ہوتا ہے،25 فروری کی رات میرے گھر آئی ہوئی تھی جو مورخہ 2 مارچ اچانک گھر سے غائب ہو گئی ہے۔قبل ازیں بھی میری بیٹی کو مسمی وقار سکنہ گنگوٹھی کلر سیداں اغواء کر کے لے گیا تھا جس کی منت سماجت کرنے کے بعد اپنی بیٹی کو واپس لے آئے تھے۔اب رابطہ کر رہے ہیں مگر وہ صاف انکاری ہے۔میری بیٹی پانچ تولے سونااور پانچ لاکھ روپے کی نقدی بھی جاتے ہوئے گھر سے لے گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button