سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔نڑالی،سالانہ میلہ نڑالی زیر انتظام علاقائی کھلاڑی راجہ شعیب آف نڑالی کبڈی کا شاندار میچ منعقد کیا گیا،جس میں خطہ پوٹھوار اور پنجاب بھر سے بہترین کھلاڑیوں نے حصہ لیا،مد مقابل ٹیم آصف پٹھان کی تھی، شائقین نے دوران میچ بہترین پرفارمنس پر دونوں جانب خوب داد تحسین پیش کیا،میچ کا اول انعام چوہدری محمد فیاض آف گولین کی طرف سے ۷۰ سی سی موٹر سائیکل دیا گیا،ٹرافیاں مرزا فاروق کی جانب سے دی گئیں،مہمان خصوصی چےئرمین یو سی چنگا بنگیال راجہ شوکت وارثی، وائس چےئرمین انجم ،کپٹن،ملک فیاض اور دیگر نے اول اور رنر اپ ٹیموں کے مابین انعامات تقسیم کئے،راجہ شعیب نے بیرون ملک اور علاقائی سطح پر بہترین تعاون کرنے پر دوست و احباب کا شکریہ ادا کیا،شائقین کبڈی کی بڑی تعداد اس میچ سے لطف اندوز ہوئی۔