DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Peace conference held in Kallar Syedan to celebrate 69th birthday of Dr M Tahir Ul Qaqri with MPA Raja Sagheer Ahmed

ڈ ا کٹر محمد طا ہرا لقا د ر ی کے 69و یں کی سا لگر ہ کے مو قع پر منعقدہ سفیر ا من کا نفر نس

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے کہا کہ دین اسلام کی تبلیغ اور سر بلندی میں مسلم امہ مفکر قرآن علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی مشکور ہے انہوں نے تحر یک منہا ج ا لقر آ ن کلر سید اں کے ز یر ا ہتما م ڈ ا کٹر محمد طا ہرا لقا د ر ی کے 69و یں کی سا لگر ہ کے مو قع پر منعقدہ سفیر ا من کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس سے پر و فسیر ڈ ا کٹر ا ر شد محمو د مصطفو ی ،سید ز بیر علی شاہ،حا فظ ملک سہیل ا شر ف،علا مہ ز ا ہد یو سف نے بھی خطا ب کیا۔راجہ صغیر ا حمد نے کہا کہ پر و فیسر ڈ ا کٹر طا ہر ا لقا ا د ر ی ا یک عظیم نا م ہے ا نہو ں نے ا سلا م کا پر چم د نیا میں بلند کیا جس کی مثال پو ر ی د نیا میں نہیں ملتی۔پر و فیسرا ر شد محمو د مصطفو ی نے کہا کہ سر کا ر ﷺ تما م جہا نو ں کے لیے ر حمت بنا کر بھیجے گئے ا و ر آ پ ﷺ کی تعلیا ت نہ صر ف ا مت مسلم کے لیے بلکہ بنی نو ا نسا ن کے لیے مشعل ر ا ہ ہیں ا نہو ں نے کہا کہ تحر یک منہا ج ا لقر آ ن میں شا مل ہو نے و ا لے کی ز ند گی سنو رجا تی ہے جہا ں د ین کے سا تھ سا تھ عملی ز ند گی میں تر بیت کی جا تی ہے ا نہو ں نے کہا کہ شیخ ا لا سلا م ڈ اکٹر محمد طا ہر ا لقا د ر ی کی عملی ز ندگی ا سلا م کی سر بلند ی ا و ر لو گو ں کی خد مت میں گزر ر ہی ہے سید ز بیر علی شاہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

منتخب ارکان اسمبلی عام لوگوں کی خدمت کرنے اور مسائل حل کرنے کی بجائے گروہی سیاست میں مصروف ہیں,غلام مرتضی ستی

Elected members more interested in politics then solving public issues and problems, Ghulam Murtaza Satti

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رہنما سابق امیدوار حلقہ پی پی سات غلام مرتضی ستی نے کہا ہے کہ منتخب ارکان اسمبلی عام لوگوں کی خدمت کرنے اور مسائل حل کرنے کی بجائے گروہی سیاست میں مصروف ہیں کوئی اپنے دھڑے کے مفادات کی نگہبانی کر رھا ہے تو کوئی مسلم لیگ ن کی خدمت کررہا ہے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے مسائل سے بے نیاز ہوکر کگو شاہ بنے پھرتے ہیں انہوں نے اتوار کے روز کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں سے دھانگلی سڑک کی بدھالی منتخب نمائندوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے آزادکشمیر کو راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی سڑک مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے سمندر پار سے آکرآزادکشمیر جانے والے ہزاروں مسافروں کوبھی اذیت ناک صورتحال کا سامنا ہے ہمارے لوگ اس کی تعمیر کرسکے نہ اس کی مرمت کو یقینی بناسکے اگر کلرسیداں کے لوگ اس پر کوئی احتجاج کریں تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا انہوں نے کہا کہ کوٹلی ستیاں روڈ کا بھی براحال ہے سہالہ پل کے پیسے پراسرار طور پر غائب کر دیئے گئے منتخب نمائندوں کی بے حسی اپنے عروج پر ہے اس وقت صرف کوہالہ پل پر کام جاری ہے جہاں سے آئندہ بھی پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں ملیں گے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں گزشتہ عام انتخابات کی طرح سفارش کی بجائے میرٹ پر ووٹ کا استعمال کریں تو اس کے ثمرات ان کے گھروں کی دھلیز پر بھی ملتے نظر آئیں گے مگر شرط یہ ہے کہ عوام میرٹ پر اھل امیدوار کو کامیاب کریں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں سب نے اپنے اپنے سمجھوتے کر رکھے ہیں میاں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے اور حکومت عمران خان کی قیادت میں پانچ برس مکمل کرے گی۔

ڈاکٹر پروفیسر ساجدالرحمان نے پنڈبینسو کی مسجد ھاشمیہ میں ریٹائرڈ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر عزیز احمد ھاشمی کی اہلیہ کی رسم چہلم کی تقریب سے خطاب

Dua e Chelum observed for the late wife of Dr Aziz Ahmed Hashmi in Pind Bainso with Dr Sajid Ur Rehman

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر پروفیسر ساجدالرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا معاشرتی شکست و ریخت اور انتشار کا شکار ہے اور ہم تنزلی کی جانب رواں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلرسیداں کے گاؤں پنڈبینسو کی مسجد ھاشمیہ میں ریٹائرڈ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر عزیز احمد ھاشمی کی اہلیہ کی رسم چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر (ر)جنرل وقاراحمد،نیب کے سابق جج ارشدملک،چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیر،اے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس جمیل احمد ھاشمی،قاضی ظہورالحسن،ملک غلام رسول،راجہ فتح خان،ھارون کمال ھاشمی،سردار صلاح الدین احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ساجدالرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں بڑھتی ہوئی بے حیائی اور فحاشی کے راستوں کو بند کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ علم کے نور سے تاریکیوں کا خاتمہ،رفاعہ عامہ کے کام اور نیک اولاد صدقہ جاریہ ہیں اور مرنے کے بعد بھی اس کا ثواب مرحومین کو پہنچتا رھتا ہے انہوں نے کہا کہ درجات کی بلندی کے لیئے دعا کرنا خالی از فائدہ نہیں مرحومین کے لیئے صدقہ خیرات سوراخ و وظائف اور دعائے مغفرت سے مرحومین کو ثواب ملتا ہے اور اللہ تعالیٰ ان کے درجات میں بلندی فرماتے ہیں تقریب سے مولانا محمد اقبال قریشی نے بھی خطاب کیا۔

تحصیل کلر سیداں نے کلرسیداں میں چوری ڈکیتی اور نوسر بازی کی وارداتوں پر شدید احتجاج

Protest held in Kallar Syedan over growing crime in the region

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پاکستان تحریکِ انصاف تحصیل کلر سیداں نے کلرسیداں میں چوری ڈکیتی اور نوسر بازی کی وارداتوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، اجلاس میں تحصیل کلر سیداں سے کارکنوں اور سینیر رہنماؤں نے شرکت کی ۔پارٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات،موجودہ صورت حال ورکرز کو درپیش مسائل اور انکے حل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور کارکنان کی باہمی مشاورت سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو تحصیل کلر میں پی ٹی آئی ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے گی۔ اس موقع پر اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب کی پر امن تحصیل کلر سیداں میں امن و امان کی بگڑتی ھوئی صورت حال دن دیھاڑے بھرے شہر میں عورتوں اور بزرگوں کو لوٹ لیا جاتا ہے عورتوں سے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی جاتی ہے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافے نے شہر کے امن کو تباہ کر دیا ہے انہوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امن وامان کی بگڑتی صورت حال کو قابو کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔اس اجلاس میں تمام یوسیز اور MC کلر سیداں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو ورکرز کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل بنائے گی جس پر تمام ورکرز نے اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔

فضیلت ابوبکر صدیق رض کی ایک تقریب آج بعد نمازعصر جامعہ مسجد ابوبکر صدیق محلہ اکبری چواخالصہ میں ہو رہی ہے

Fazeelat Abu Bakkar Saddiqque to be held at Jammia Masjid Mohalla Akbri

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)فضیلت ابوبکر صدیق رض کی ایک تقریب آج بعد نمازعصر جامعہ مسجد ابوبکر صدیق محلہ اکبری چواخالصہ میں ہو رہی ہے جس سے مولانا محمد اقبال قریشی,حافظ عبدالرحمان,ثاقب حمید اور دیگر خطاب کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button