Gas construction workers disappear in Kahuta
میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی حدودکہوٹہ شہر کے علاقہ’’ نوتو ‘‘ میں گیس کی کھدائی کرکے (15) دن سے عملہ غائب
میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی حدودکہوٹہ شہر کے علاقہ’’ نوتو ‘‘ میں گیس کی کھدائی کرکے (15) دن سے عملہ غائب ہے ۔ تین کم سن بچے گڑھوں میں گرنے سے زخمی جبکہ ایک بچہ بارش کے دوران گر کر ڈوب گیا ۔ جسے مقامی افراد نے بچا لیا ۔ مسلم لیگی کارکنان اور شہریوں کا انتقامی کاروائیوں پر شدید احتجاج ۔ مقامی سیاسی شخصیا ت کی ملی بھگت سے محکمہ سوئی گیس بھی انتقامی کاروائی پر اتر آیا ۔ ۔ چیئرمین اور کونسلر سے لکھوا کر لاؤ اور ان کی منت سماجت کروتو گیس ملے گی۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ووٹر کہوٹہ شہر اور گردونواح میں ذلیل خوار ہو رہے ہیں ۔ مقامی مسلم لیگی بزرگ شخصیات صوفی جمیل عباسی ، ناظر عباسی ، کاشف ، عثمان ، صغیر اور دیگر نے شدید احتجاج کے دوران بتایا کہ ہمارے بچے گڑھوں میں گر کر مررہے ہیں ۔ مگر محکمہ گیس ٹس سے مس نہ ہورہا ہے ۔ ہم دفاتر میں چکر لگا لر ذلیل خوار ہورہے ہیں ۔ ہمیں مقامی سیاسی لوگوں کے پیچھے چلنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ اعلیٰ حکام اور مسلم لیگ(ن) کی ہائی کمان نوٹس لے ۔ مسلم لیگ (ن) کو جان بوجھ کر بد نام کرنے والوں کے خلا ف ایکشن لیا جائے ۔
راجہ طارق عظیم نے حلقہ این اے (57) مری ، کہوٹہ ،کلرسیداں اور کوٹلی ستیاں سے قومی اسمبلی نطور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا اعلان اپنا پیغام عوام تک پہنچاؤنگا ۔
راجہ طارق عظیم نے حلقہ این اے (57) مری ، کہوٹہ ،کلرسیداں اور کوٹلی ستیاں سے قومی اسمبلی نطور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ میں تعلیم صحت ،پانی کی سہولیات عوام کو دستیاب نہیں ۔ رعصہ 40سالوں سے مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کو ووٹیں دیں ۔ مگر حلقہ کے عوام مایوس ہیں ۔ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی ایک لاکھ کی آبادی پینے کے پانی سے محروم ہے ۔ محرومیوں کا ازالہ کرونگا ۔ شاہدخاقان عباسی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ حلقہ کے عوام کے پر زور اصرار پر کیا ۔ پر ہجوم پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے ماسٹر (ر) راجہ ابرار جنجوعہ ، مسلم لیگ یوتھ ونگ کہوٹہ سٹی کے صدر راجہ عمران امین ، صحافی عبدالقدیر ، راجہ مظہر دکھالی ، غلام مصطفی یونین کونسل دکھالی ، راجہ فیاض آف ٹپیالی اور دیگر سرکردہ شخصیات معززین علاقہ نے شرکت کی ۔ اور راجہ طارق عظیم کی بھرپور حما یت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر راجہ طارق عظیم نے کہاکہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے عوام قبرستان ، پارکنگ ،ٹرانسپورٹ ، گراؤنڈ ، پانی ،تعلیم کی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ مسلسل چھ مرتبہ شاہد خاقان عباسی کو ایم این اے کے لیئے حلقہ کے لوگوں نے ووٹیں دیں ۔ مگر افسوس کہوٹہ شہر میں 1895سے 123سال گزرنے کے باوجود گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کہوٹہ اے پرائمری سے مڈل نہ ہو سکا ۔ کہوٹہ شہر میں 1926سے قائم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ آج تک اپ گریڈ نہ ہوسکا ۔ شہری گندے نالے کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ 1974میں کہوٹہ شہر کے لیئے واٹر سپلائی اسوقت (500) کنکشن کے لیئے بنائی گئی ۔ آج میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی آبا دی ایک لاکھ سے تجاوز ہے مگر پانی کی سہولت میسر نہ ہے ۔ یونین کونسلوں میں پانی دستیاب نہ ہے ۔ طارق عظیم فرزند کہوٹہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے پر زور اصرار پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑونگا۔فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم نے حلقہ این اے 57سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا چالیس سالوں سے جس شخص کو منتحب کیا وزیر اعظم بننے کے بعد وہ اس علاقے کے مسائل حل نہ کر سکا حلقہ این اے57مری کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے عوام نا اہل حکمرانوں کو مسترد کر دینگے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پر ہجوم پریس کانفس میں حلقہ این اے 57سے وزیر اعظم کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا انھوں نے کہا کہ ایم سی کہوٹہ میں لاکھوں لوگ آج بھی گندے نالے کا پانی پینے پر مجبور ہیں حلقے میں کوئی یونیورسٹی نہیں 123سال گزرنے کے باوجود کہوٹہ کے سکول پرائمری سے مڈل اور ہائی سے کالج نہ ہہو سکے جبکہ ہسپتالوں کی حالت انتہائی خراب ہے محکمہ مال کی خستہ حال بلڈنگ مرمت نہ ہو سکی یونین کونسلز اور ایم سی مین سرکاری قبرستان موجود نہ ہے پارکنگ نہ ہونے کی سے سڑکیں بلاک ہوتی ہیں نوجوانوں کے لیے سٹیڈئم نہ ہے اس حلقہ سے سات مرتبہ کامیاب ہونے والے شخص نے اس علاقے کے مسائل حل نہ کیے حلقہ این اے 57مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلر سیداں کی عوام کی خواہش اور مشاورت کے بعد میں نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے انشا اللہ کامیاب ہو کر اس علاقے کے تمام مسائل حل کرونگا عوام اس مرتبہ میرا ساتھ دیں محلوں میں رہنے والوں کو عوام کے مسائل سے دلچسپی نہیں عوام کے مسائل وہی حل کر سکتا ہے جو کہ عوام کے درمیان موجود ہو انکا دکھ درد سمجھتا ہو میں نے اپنی زندگی عوام کی بلا تفریق خدمت کے لیے وقد کر دی ہے اس موقع پر ماسٹر راجہ ابرار حسین، ، راجہ مظہر حسین آف دکھالی کے علاوہ بڑی تعداد میں انکے دوست احباب موجود تھے اور انھوں نے راجہ طارق عظیم کے فیصلے کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ انشا اللہآئندہ الیکشن میں راجہ طارق عظیم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے راجہ طارق عظیم نے کہا کہ وہ حلقہ بھر میں رابطہ عوام مہم شروع کر رہے ہیں اور اپنا پیغام عوام تک پہنچاؤنگا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی و ایم پی اے راجہ محمد علی کے اعزاز میں چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر ( ر) ظہور عباسی کی جانب سے اظہار تشکر اور چائے کی دعوت
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی و ایم پی اے راجہ محمد علی کے اعزاز میں چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر ( ر) ظہور عباسی کی جانب سے اظہار تشکر اور چائے کی دعوت ۔ ظہور عباسی چیئر مین پنجاڑ کی رہائش گاہ شیاسی اجتماع میں تبدیل ہوگئی ۔راجہ محمد علی نے یونین کونسل پنجاڑ کے لیئے ترقیاتی فنڈز فراہم کر کے دل جیت لیئے ۔ آئندہ الیکشن میں راجہ محمد علی کلین سویپ کرینگے ۔ پنجاڑ کے عوام راجہ محمد علی کے شکر گزار ہیں ۔ترقیاتی کام میرا فرض اور عوام کا حق ہے ۔ یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ ہمارے فرائض میں شامل ہے ۔ حلقہ بھر میں کام کرائے گئے ۔ تفصیل کے مطابق چیئرمین یو نین کونسل پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی ممبر صوبائی اسمبلی کو گزشتہ شام اپنے گھر چائے کی دعوت پر مدعو کیا ۔اور ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر عارف قریشی ، کونسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، سابق امیدوار برائے کونسلر ملک منیر اعوان صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ، جاوید عباسی ، سینیئر صحافی و جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی ، عاصی جنجوعہ ، کونسلر راجہ ندیم اور دیگر مسلم لیگی کارکنان ورکر بھی موجود تھے ۔ مقررین نے حلقہ میں خصوصاََ یونین کونسل پنجاڑ میں کروڑوں روپے کی گرانٹ فراہم کرنے پر راجہ محمد علی کا شکریہ ادا کیا ۔ اور خراج تحسین پیش کیا ۔ راجہ محمد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی خدمت میر امشن ہے ۔ ترقیاتی کام کرانا کسی پر احسان نہیں ۔ بلکہ یہ فرائض منصبی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فنڈز کے حوالے سے کبھی مایوس نہ کیا ۔ چیئرمین پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی نے اپنے خطاب میں کہاکہ آئندہ الیکشن میں راجہ محمد علی اور مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی ہے ۔