DailyNews

Chakswari, AJK; People worried over phones being brought from overseas due to extraordinary taxes

بیردن ملک سے موبائل فون لانے والے تارکین وطن پریشان

چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)بیردن ملک سے موبائل فون لانے والے تارکین وطن پریشان اپنے استعمال کے لیے بھی موبائل فون لائیں تو ٹیکس دینا پڑتا ہے پی ٹی آئی کی حکومت تارکین وطن کی شکایات کا آزالہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک خاص کر برطانیہ سے ہر سال لاکھوں تارکین وطن اپنے عزیز اقارب سے ملنے وطن تشریف لاتے ہیں اور اپنے استعمال کے لیے موبائل فون ساتھ لاتے ہیں دو تین ماہ قیام کے بعد وہ واپس چلے جاتے ہیں اور لاکھوں روپے خرچ کر جاتے ہیں جو کہ ملک کی معیشت کو بہتر کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے قیام کے فوری بعد ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی عائد کر دی کچھ عرصہ کے بعد تارکین وطن جو موبائل اپنے استعمال کے لیے لاتے تھے انکی رجسٹریشن لازمی قرار دیکر ان پر ٹیکس نافذ کر دیا جو کہ تارکین وطن کے ساتھ زیادتی و ناانصافی ہے جو کہ فوری ختم ہونا چاہئے تارکین وطن کا کہنا ہے عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت قائم کرنے میں تارکین وطن کا کردار نہایت اہم ہے عمران خان تارکین وطن کے لیے سہولیات میں اصافہ کریں نہ کہ انکی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے۔

چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چک سواری کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات راجہ جہانگیر اختر کیانی، ڈاکٹر چوھدری صندل آف دھمیال،سابق صدر چک سواری پریس کلب افراز محمود راجہ، ارشد حسین مٹھا،عنصر محمود،چوہدری شفقت حسین آف چک، نائب صدور معظم علی چوھدری، راجہ غلام فرید، خواجہ خضر ہدایت،زاہد بشیر سوہاج، راجہ شاید عزیز، اور دیگر نے ایس ایچ او تھانہ چک سواری چوھدری وسیم نواز کو ایس ایس پی ضلع میرپور راجہ عرفان سلیم کی طرف سے سال 2019میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے تعریفی اسناد اور انعامات ملنے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی اور چودھری محمدیاسین نگیال نے چودھری فضل حسین روپیال کی ساس محترمہ چودھری ندیم حسین روپیال کی نانی محترمہ حاجی راسب علی کے بھائی چودھری لیاقت علی (ر) معلم اورذیشان پبلک ہائی سکول حمیدآبا د کالونی کے پرنسپل طارق صدف کی والدہ محترمہ کی وفات پرسوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button