DailyNews

Chakswari, AJK; All announcements of PTI government proved to be a breeze, Chaudhry Saqib Zafar Farzand Nangyal

پی ٹی آئی کی حکومت کے تمام اعلانات ہوائی ثابت ہوئے, چودھر ی ثاقب ظفر فرزندنگیال

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر حلقہ نمبردوچکسواری کے سیکرٹری اطلاعات چودھر ی ثاقب ظفر فرزندنگیال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے تمام اعلانات ہوائی ثابت ہوئے کمرتوڑ مہنگائی نے غریب کاجینادوبھرکردیاہے حکومت کے تمام بلندوبانگ دعوے محض طفل تسلیاں ہیں عوا م کے سا تھ بہت بڑادھوکہ ہواہے اب پاکستان کے عوام پچھتارہے ہیں کہ انہیں عمران خان کی چکنی چپڑی باتوں پریقین کرکے مایوسی کے سواکچھ نہیں ملا روزمرہ کے استعمال کی تمام اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ہرروز کوئی نہ کوئی بحران پیدا ہورہاہے کبھی آٹے کابحران کبھی چینی کابحران کبھی ٹماٹرکابحران کبھی گیس غائب کبھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہورہی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے خوداس بات کااعتراف کیاکہ کچھ معاملات کے ان کے ہاتھ میں نہیں ہیں یہ حکومت کی بے بسی اورناکامی ہے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت ناکام ہوگئی ہے حکومت اپنی ناکامی کا اعتراف کرچکی ہے تبدیلی کاخواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگایہ محص کھوکھلانعرہ ہی رہے گاانہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی واحدجماعت ہے جوملک کوموجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے کیونکہ یہ غریبوں کی جماعت ہے کسان مزدورکے حقوق کی محافظ جماعت ہے آصف زردادی سب پہ بھاری پاکستان کے کامیاب ترین سیاستدان ہیں اس پارٹی کی قیادت بلاول بھٹوزردارجیسے قابل فخر نوجوان راہنما کے ہاتھوں میں ہے پاکستان پیپلزپارٹی غربیوں کی ہمدردجماعت ہے اس کاسب سے بڑاثبوت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے جس سے غریب استفادہ کررہے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے ایک بیان میں کیاہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی غریبو ں کے لئے انقلابی منشور رکھتی ہے روٹی کپڑااورمکان اس جماعت کامنشور ہے پیپلزپارٹی اقتدار میں آکرغریبوں کوریلیف فراہم کرے گی انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے بزرگ کہنہ مشق لیڈر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق صدر چودھری عبدالمجیدسابق وزیر اعظم آزادکشمیر حلقہ نمبردوچکسواری کے مقبول ترین ہردل عزیز راہنماہیں تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں آزادکشمیر میں ان کے دورحکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے میگاپراجیکٹ میڈیکل کالجز کاقیام ان کے تاریخ ساز کارنامے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرضلع میرپور کے صدر چودھر ی قاسم مجیدحلقہ نمبردو چکسواری کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ہم ان کی قیادت پربھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہیں اوران کی حلقہ نمبردو چکسوار ی کی تعمیر وترقی اورجماعت کے لئے شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چکسواری کی مشہور سیاسی و کاروباری شخصیت چودھری فضل حسین روپیال کی خوشدامن اور چودھری ندیم حسین روپیال آف ٹھیکریاں کی نانی محترمہ وفات پا گئیں جن کی نماز جنازہ ان کے ابائی گا ؤں ڈھیری سلطان پور میں ادا کرکے سپرد خا ک کی گئی اس موقع پر سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحومہ کے لئے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر کے ممبر سینٹرل ایگز یکٹو و سابق چیئر مین زکواۃ و عشرکمیٹی ضلع میرپور راجہ محمد ریاض نے کہا کہ مودی انتہا پسند نے مقبو ضہ کشمیر میں قتل وغارت کا بازار گرم کررکھا ہے مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل کر مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے جبکہ عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے عالمی امن کے ٹھیکیداروں کو مقبو ضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر فوری نوٹس لینا چا یئے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں کرفیو کو چھ ماہ کا عرصہ ہونے کو ہے مظلوم کشمیری خوراک ادویات کو ترس رہے ہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت صرف بیان بازی کی حد تک کشمیریوں کو حوصلہ دے رہی ہے اگر عالمی برادری نوٹس نہیں لے رہی تو یہ وفاقی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے اگر مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی تو پوری دنیا کا ضمیر جھنجوڑ کر مقبو ضہ وادی میں چھ ماہ سے محصور کشمیریوں کو کرفیوسے نجات دلا دیتے

Show More

Related Articles

Back to top button