DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Commissioner Rawalpindi Captain (R) Mohammad Mahmood announces to provide food to patients at THQ Hospital and give ambulance to the hospital.

کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمودکادورہ کہوٹہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو سرکاری سطح پر کھانا دینے اور ہستپال کو ایمولینس دینے کا اعلان

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمودکادورہ کہوٹہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو سرکاری سطح پر کھانا دینے اور ہستپال کو ایمولینس دینے کا اعلان۔گذشتہ روز کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمودنے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ میرا دورہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے لیے تھا تمام سر کاری افسران اپنے فرائض منصبی زمہ داری کے ساتھ سر انجام دیں انہوں اراضی سنٹر میں موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کے لیے فور ی اقدامات کیے جاہیں انہوں نے کہا کہ کھیوٹ بلاک کے نام پر لوگوں کو تنگ کیا جا تا ہے اور اسی طرع نام درستگی چھوٹا سامعاملہ ہے لیکن عوام کو زلیل و خوار کیا ہے اور اس مد میں بھاری معاوضہ وصو ل کیا جا تا ہے اس لیے تمام بلاک کھیوٹ کے مسلے کو حل کر کے عوام کے تمام مسائل حل کیے جاہیں انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ کے ہمراہ تمام زیر علاج مریضوں کی تیمہ داری کی گئی اور ان کے لواحقین سے ادوایات کی فراہمی اور سہولیا ت کے حوالے سے پوچھا اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو سرکاری سطح پر کھانا دینے اور ہستپال کو ایمولینس دینے کا اعلان کیا جبکہ ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی نے کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمودڈاکٹر زاور سٹاف کی کمی کے علاوہ دیگر در پیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس کو کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمودنے حل کر نے کی یقین دھانی کرائی بعد ازاں کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمودکروٹ ڈیم دورے کے لیے روانہ ہو گئے۔

کہوٹہ شہر کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے اسکو سیف سٹی بنائیں گے

Kahuta will be made safe city from growing crime

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے اسکو سیف سٹی بنائیں گے پورے شہر میں کیمرے نصب کیے جائیں جس پر تقریبا32لاکھ خرچ ہونگے مخیر حضرات اور تاجر برادری اس پر متفق ہے بہت جلد ایک با اختیار کمیٹی بنائی جائے گی جس میں ہر طبقے کی نمائندگی ہو گی تھانہ کہوٹہ میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا پھر کوئی چور ڈکیت یا منشیات فروش بچ کر نہیں نکل سکتا منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن جاری ہے عوام ہمارا ساتھ دیں سنوکر کلبوں،منی سینما گھروں کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے اچانک چھاپے مارے جائیں گے اگر کم عمر سکولوں کے بچے باوردی پائے گے تو سخت ایکشن ہو گا ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی کہوٹہ طارق محبوب اور ایس ایچ او کہوٹہ مرزا اصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آتش بازی ہوئی فائرنگ سپیکر کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہو گی انھوں نے کہا کہ ٹاؤٹ مادیا کا خاتمہ کر دیا گیا ہے گشت کے نظام کو مزید بہتر کرینگے انھوں نے کہا کہ تھانہ میں کیمرے نصب ہیں فرنٹ ڈیسک کی وجہ سے عوام علاقہ کو فوری مقدمہ درج کی سہولیت میسر ہے انھوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے اب اس نظام میں بہت بہتری آ گئی ہے انھوں نے عوام سے کہا کہ ذاتی عناد کی وجہ سے ایک دوسرے پر جھوٹے اور من گھڑت مقدمے بازی سے گریز کیا جائے عوام کا
پولیس پر اعتماد بحال ہوتا جا رہا ہے

سابق چیئرمین راجہ فیاض کی والدہ محترمہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحومہ کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں گوہڑہ راجگان یوسی بیور میں اد ا کیا گیا

Mother of Raja Fayaz passed away in Gorra Rajgaan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین راجہ فیاض کی والدہ محترمہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحومہ کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں گوہڑہ راجگان یوسی بیور میں اد ا کیا گیا نمازے جنازہ میں قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق ایم پی اے راجہ محمد علی، راجہ عامر عظیم،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری صداقت حسین، مسلم لیگ ن دی لائنز گروپ تحصیل کلر سیداں کے صدر تنویر ناز بھٹی،مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر مسلم لیگ کہوٹہ راجہ محمد بشیر، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،سابق ممبر ضلع کونسل میجر راجہ عبد الروف، سابق ممبر ضلع کونسل راجہ ممتاز، سابق ممبر ضلع کونسل ماسٹر چوہدری محمد یونس، راجہ ذوالفقار علی ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم، سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق ممبر ضلع کونسل راجہ ظفر بگہاروی، وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود، راجہ مجیب اللہ عرف ڈاکٹر مناء، سابق ممبر ضلع کونسل ماسٹر محمد ظہور عباسی، سابق ممبر ضلع کونسل سجاد ستی، سابق ممبر ضلع کونسل راجہ اشتیاق احمد، سابق ممبر ضلع کونسل شوکت حسین، وائس چیئرمین مرزا عبد الحمید مغل،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت حسین، جنرل سیکرٹری حامد لطیف، سیکرٹر ی اطلاعات عاصم نذیر،صدر پوٹھوار ٹرسٹ حاجی ملک محمد منیر اعوان،سابق ناظم یوسی مٹور سردار الیاس، راجہ احتشام لہڑی، جنرل سیکرٹری پریس کلب حاجی اصغرحسین کیانی، صوفی عبدالرحیم یوسی نارہ،حکیم بر کت آف نارہ، مودی چوہان سابق کونسلر، راجہ عبا س پپو سابق کونسلر،راجہ عباس جنجوعہ آف مٹور،راجہ رومان سعید ممبر پریس کلب کہوٹہ،راجہ شعور اختر آف مٹور، ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں افرادنے شر کت کی۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحریک لبیک یا رسول ﷺتحصیل کہوٹہ کے رہنماء راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاست مدینہ کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے جسکو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا مگر افسوس کہ ستر سال گزرنے کے باوجود یہاں اللہ اور اسکے رسول ﷺ کا نظام نافذ نہ ہو سکا آج ہمارے ملک میں قرآن و سنت کو پس پشت ڈال کر فحاشی عرانی کو فروغ دیا جا رہا ہے والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم اور تربیت بھی دیں ختم نبوقت ﷺ پر ہر مسلمان کا ایمان ہے اور حضور ﷺ کے غلام ختم نبوت کے حوالے سے جھوٹے اور من گھرٹ دعوے کرنے والوں کی خدمت کرتے ہیں غلامان مصطفےٰ ﷺ کٹ تو سکتے ہیں مگر حضورﷺ کی شان میں گستاخی نہیں برداشت کر سکتے۔

۔

Show More

Related Articles

Back to top button