گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف گوجرخان کے صدر وسینئر رہنما چوہدری محمد عظیم کا سابقہ نائب ناظمین اور لیڈی کونسلر ز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس موقع پر سابقہ ناظمین اور لیڈی کونسلرز نے چوہدری محمد عظیم اور تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اس موقع پر چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ اپنے سابقہ دور نظامت میں اللہ کی مدد اورآپ لوگوں کے تعاون سے میں نے پوری کوشش کی کہ عوام کے مسائل حل کروں اور حکومت نے جو فنڈز آپ لوگوں کی فلاح کے لیے ہمیں دیے وہ پوری ایماندار ی سے خرچ کیے اور آپکی امانت میں خیانت نہیں کی اگر عوام نے دوبارہ موقع دیا تو پہلے سے زیادہ عوام کے مسائل کے حل کی کوشش کروں گا تحریک انصاف بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے مسائل حل کرے گی ظہرانے میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما راجہ طارق کیانی،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ، نعیم احمد مرزا، ہارون کیانی، گل اخلاق تھتھال،راجہ سرمد کیانی،جہانگیر بھٹی ،مراجہ آصف رضا،امیر افضل قریشی،اعجاز اعوان،عظمت مغل،عبدالغفور کیانی،راجہ روئیداد چب،امین ڈار، راجہ مہتاب حیدر،راجہ یاسر کرسال، چوہدری طارق آف ڈھوک سمی نے بھی شرکت کی
گوجرخان میں ن لیگ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوجرخان کے چوہدری مظہر حسین وارثی اور حبیب الرحمن مغل نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ گوجرخان کی مقامی لیگی قیادت کی طرف سے کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کرنے کی روش کی وجہ سے گوجرخان میں ن لیگ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے کارکنوں سے رابطہ نہ رکھنے اور ان کو نظر انداز کرنے کے باعث پارٹی کا قیمتی سرمایہ سمجھے جانے والے ورکر اور کارکن پارٹی کو چھوڑ نے پر مجبور ہو رہے ہیں جس کی واضح مثال موجودہ ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کی یونین کونسل موہڑہ کے چیئرمین راجہ عرفان عزیز ہیں جنہوں نے مقامی قیادت کے رویہ سے نالاں ہو کر مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ کارکن جب بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے مقامی قیادت سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور حلقہ پی پی تھری کے ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی کا موبائل نمبر بند ملتا ہے کارکنوں سے دوری اور ان رابطہ نہ رکھنے کے باعث نظریاتی اور مخلص کارکنوں میں مایوسی پھیل رہی ہے جس کے باعث وہ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں جانے پر مجبور ہو رہے ہیں اور اگر مسلم لگ ن کی اعلیٰ قیادت نے اس کا نوٹس نہ لیا تو آمدہ انتخابات میں گوجرخان سے مسلم لیگ ن کی جیت کا خواب پورا ہونا ناممکن ہو جائے گا
گوجرخان وارڈن آفس میں ڈرائیونگ لائسنس پر اسس کی سہولت میسر کرنے کے لیے سی ٹی او راولپنڈی کردار ادا کریں
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
تحریک انصاف کے تحصیلی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری سلیم نے کہا ہے کہ گوجرخان وارڈن آفس میں ڈرائیونگ لائسنس پر اسس کی سہولت میسر کرنے کے لیے سی ٹی او راولپنڈی کردار ادا کریں پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل کے شہریوں کولائسنس کے حصول کے لیے راولپنڈی کے چکر لگانا پڑتے ہیں لہذا گوجرخان میں ہی لوگوں کو لرنر پرمٹ دیگر پراسیس کے لیے سہولت فراہم کی جائے جہلم ضلع کے اعلیٰ افسران نے تحصیل سوہاوہ میں لرنر پرمٹ کے لئے آفس قائم کر کے مثال قائم کی ہے وہ گزشتہ روز عام پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے نظام کو آسان بنانے کے لئے گوجرخان میں سب آفس قائم کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے لرنر پرمٹ اور دیگر پراسس کی سہولت اگر گوجرخان میں میسر ہوگی تو شہریوں کو سفری مشکلات سے دوچار نہیں ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ سی ٹی او راولپنڈی کیپٹن (ر) بلال افتخارگوجرخان کا وزٹ کریں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے پہلے دورہ ہی میں یہاں پر لائسنس کے اجراء کیلئے شہریوں کے لیے سب آفس قائم کریں
تھانہ جاتلی کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ ملزم سرخیل بخت کو سزائے موت اور چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا،مدعیہ
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
معروف قانون دان عامر شفیق قریشی ایڈووکیٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق تھانہ جاتلی کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ ملزم سرخیل بخت کو سزائے موت اور چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا،مدعیہ کی طرف سے مقدمہ کی پیروی عامر شفیق قریشی ایڈووکیٹ نے کی تفصیلات کے مطابق رفعیہ بی بی بیوہ امجد علی سکنہ موہڑہ شیرانوالہ داخلی کرنب الیاس نے تھانہ جاتلی میں درخواست دی کہ میرے خاوند امجد علی کوملزم سر خیل بخت نے 30 بور پسٹل سے فائر کر کے قتل کردیا ہے جس پر تھانہ جاتلی میں زیر دفعہ 302 ت پ مقدمہ درج ہوا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم گوندل کی عدالت میں زیر سماعت تھا مدعیہ کے وکیل عامر شفیق قریشی ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل دیے ان کو سننے کے بعد عدالت ہذانے ملزم سرخیل بخت کو سزائے موت و 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی
چیئرمین موہڑہ نوری عرفان عزیز کو راجہ پرویز اشرف کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف نے چیئرمین موہڑہ نوری عرفان عزیز کو راجہ پرویز اشرف کی شخصیت اور گوجرخان کے حوالہ سے نمائندگی پران کی تعریف کرنے پران کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ عرفان عزیز نے جس طرح راجہ پرویز اشرف کی شخصیت کے بارے میں اپنے خیالات کااظہا رکیا ہم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور راجہ عرفان عزیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ابن الوقت اور مفاد پرست لوگوں کو خیر آباد کہہ دیا عرفان عزیز جیسے دلیر اور باہمت شخصیات ہی علاقے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ادھرپاکستان پیپلزپارٹی گوجرخان کے جنرل سیکرٹری راجہ محسن علی صغیر بھٹی نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ ایم این اے راجہ جاویداخلاص کی آبائی یونین کونسل موہڑہ نوری کے چیئرمین راجہ عرفان عزیز نے جو علم بغاوت بلند کیا ہے اور جس طرح انہوں نے حق اور سچ کو پریس کانفرنس کر کے بیان کیا وہ انتہائی قابل ستائش ہے راجہ عرفان عزیز بے داغ ماضی کے دلیر انسان ہیں جس کی پاکستان پیپلزپارٹی معترف ہے عرفان عزیز نے جو کچھ کہا اور موجودہ ایم این اے کیخلاف علم بغاوت بلند کیا وہ گوجرخان کی لیگی قیادت کیخلاف چارج شیٹ ہے انہوں نے عرفان عزیز کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور اپنی جماعت کے عہدیداران اور ورکرزکی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی
بغیر ڈرگ سیل لائسنس کے ادویات فروخت کرنے اور بغیروارنٹی کے میڈیسن برآمد ہونے پر کلینک چالان
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم عباسی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر گوجرخان میرعالم ستون کی کارروائی بغیر ڈرگ سیل لائسنس کے ادویات فروخت کرنے اور بغیروارنٹی کے میڈیسن برآمد ہونے پر کلینک چالان کردیا گوجرخان میں میڈیکل سٹور کو چیک کیاگیا تو بڑی مقدار میں کنٹرولڈ ڈرگ ایکسپائرڈرگ اور بغیروارنٹی کے میڈیسن برآمد ہوئی میڈیکل سٹور کا چالان کر کے کیس مزید کارروائی کے لیے سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈہیلتھ ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کو بھیج دیا گیا
فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی نے فلاح امت کمپلیکس میں رفاہ انٹرنیشنل ہسپتال کے تعاون سے ہیلتھ میلہ کے نام سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد
گزشتہ روز فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی نے فلاح امت کمپلیکس میں رفاہ انٹرنیشنل ہسپتال کے تعاون سے ہیلتھ میلہ کے نام سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں رفاہ انٹرنیشنل ہسپتال کے دس ماہر مردوخواتین ڈاکٹرز نے شرکت کی جن میں رفاہ انٹر نیشنل کے ڈائریکٹر بھی ذاتی طور پر موجود تھے ان ڈاکٹرز میں مختلف بیماریوں کے سپیشلسٹ آرتھوپیڈک، سکن سپیشلسٹ،شوگر، جوڑوں کے درد، دل کے امراض کے مرد ڈاکٹرز اور زنانہ بیماریوں اور گائنی سپیشلسٹ خواتین ڈاکٹرز بھی موجود تھیں اس ہیلتھ میلے میں486مردوخواتین کا چیک اپ کیا گیااور مفت ادویات بھی دی گئی پورا دن فلاح امت کی ٹیم مریضوں کی معاونت کیلئے موجود رہی لوگوں نے اس کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیااور فلاح امت کاشکریہ ادا کیا ہیلتھ میلے کے اختتام پر فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی کے صدر قاضی قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد قانو نی تقاضے پورے کرنے کے بعد فلاح امت میڈیکل کمپلیکس غریب عوام کے لئے کھول دیا جائے گا جس سے علاقہ کے غریب اور مستحق عوام مستفید ہو سکیں گے سوسائٹی کے صدر کے مزید کہنا تھا کہ فلاح امت سو سائٹی کی پوری ٹیم بغیر کسی معاوضے کے عوام کی خدمت کر رہی ہے
مسلم لیگ ن کارکردگی کے بل بوتے پر آمدہ انتخابات میں پھر میدان مارے گی
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کارکردگی کے بل بوتے پر آمدہ انتخابات میں پھر میدان مارے گی میاں محمد نوازشریف اور میاں شہبازشریف نے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی جدید طرز کے ہسپتال دیے موٹر وے سی پیک میٹرو جیسے منصوبے قابل تقلید مثالیں ہیں اقتدا کے خواب دیکھنے والوں کو عوام کی خدمت کیلئے ان کی دہلیز پر جانا ہوگا ان خیالات کااظہار سینئر مسلم لیگی سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے شرقی گوجرخان سے آئے ہوئے مسلم لیگیوں کے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا چوہدری محمدریاض نے کہا کہ کارکن آمدہ انتخابات کی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کو بہترکریں میاں محمدنوازشریف کا پیغام کہ ووٹ کو عزت دو گھر گھر پہنچائیں اور سازشی عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں جو اقتدار میں آنے کیلئے بیساکھیوں کا سہارا لے رہے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ ملک وقوم کی خدمت کریں