DailyNews

Kotli admin given deadline of 15th May

کوٹلی کی انتظامیہ کو 15مئی تک کی ڈیڈ لائن

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
تحریک لبیک پاکستان ضلع میرپور کے ناظم چیئرمین محمد طارق نے کہا ہے کوٹلی کی انتظامیہ کو 15مئی تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں اگر سب انسپکٹر طاہر ایوب کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے انتظامیہ اگر کوٹلی کو فیض آباد بنانا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں انتظامیہ اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لے سب انسپکٹر طاہر ایوب کو فلفور عہدے سے برطرف نہ کیا گیا تو ہم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کو کوٹلی پہنچنے کی کال دے دیں گے طاہر ایوب نے قادیانیوں کو خوش کرنے کیلئے ہمارے کارکنان پر حملہ کیا آئی جی آزاد کشمیر معاملے کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا تحریک لبیک کے کارکنان بے سرو سامان نہیں جو کوئی بھی اٹھ کر ان پر حملہ کر دے گا ہم ہر وقت اپنا دفاع کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوٹلی میں سب انسپکٹر طاہر ایوب نے ہمارے کارکنان جو ممبر شپ پروگرام میں مصروف تھے پر دیگر پولیس اہلکاران سمیت حملہ کیا اور ان کو شدید زخمی کیا 2دن گزرنے کے باؤجود تاحال پولیس نے اس معاملے کا نوٹس نہیں لیا اگر طاہر ایوب سمیت دیگر پولیس اہلکاران کو عہدے سے بر طرف نہ کیا گیا تو پھر ہم تحریک لبیک پاکستان کے پاکستان بھر کے کارکنان کو کوٹلی پہنچنے کی کال دے دیں گے ہم کوٹلی کو فیض آباد نہیں بنانا چاہتے لیکن اگر ہمارے مطالباط پورے نہ کیے گئے تو پھر ہم فیض آباد طرز کا دھرنہ دینے کیلئے بھی تیار ہیں انہوں نے کہا کہ آئی جی آزاد کشمیر ، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور دیگر اعلیٰ حکام اس معاملے کا نوٹس لیں بصورت دیگر حالات کے زمہ دار کوٹلی انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button