Kallar Syedan; Imran Nisar Malik and Ijaz Hussain Gujjar will contest for the annual elections of the Kallar Syedan Bar Association.
کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئےعمران نثار ملک اور اعجاز حسین گجر کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی لسٹ آویزاں کر دی گئی ہے جس کے مطابق صدارتی عہدے کیلئے عمران نثار ملک اور اعجاز حسین گجر کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔اسی طرح نائب صدارت کیلئے عمیر حسین بھٹی اور قمر علی سلطان راجہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔جنرل سیکرٹری کے لئے تین امیدوار وں محمد ابراہیم بیگ،عامر محمود قریشی اور سمیرہ شاہین اشتیاق جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے راجہ شکیل آصف اور عامر محمود اعوان کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
کلر سیداں میں موٹر سائیکل جنریٹر چوری کر لیے گئے
Motorbike of M Sajjad of Ghausia town stolen from Gujar Khan road
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں موٹر سائیکل جنریٹر چوری کر لیے گئے۔محمد سجاد سکنہ غوثیہ ٹاؤن کلر سیداں نے پولیس کو بتایا کہ میں ایک ٹریول ایجنسی پر کام کرتا ہوں۔میں نے اپنا موٹر سائیکل مالیتی 42 ہزار روپے گزشتہ روز ساڑھے گیارہ بجے کے قریب گوجر خان روڈ پر سبزی کی دکان کے سامنے کھڑا کیا اور خود کسی کام کے سلسلہ میں چلا گیا اور چالیس منٹ کے بعد جب واپس آیا تو موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔دریں اثناء محمد صغیر نے پولیس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے زیر تعمیرمکان راجہ مارکیٹ سے نامعلوم چوروں نے جنریٹرچوری کر لیا۔دریں اثناء ایک اور واقعہ میں چوکیدار نے بروقت شور مچا کر دکان پر چوری کی واردات ناکام بنا دی۔محمد بلال نے پولیس کو بتایا کہ میں مدینہ ٹاؤن میں کریانہ کی دکان کرتا ہوں، گزشتہ روز دو نامعلوم چور،چوری کرنے کی نیت سے اس کی دکان پر آئے تو چوکیدار نے شور مچار کر ملزمان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
تیز رفتاری کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں
Azmat Mahmood and his daughter of village Khandah injured in a accident
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) تیز رفتاری کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 32 سالہ عظمت محمود او ر 20 سالہ اس کی بیٹی رمشا طارق سکنہ کھنادہ زخمی ہو گئیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچادیا جہاں سے عظمت محمود کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔
نماز جنازہ کے موقع پر جیب تراش کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
Pick pocket arrested red handed by public at namaz e janaza in village Dheri Rajgaan
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) نماز جنازہ کے موقع پر جیب تراش کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ دھیری راجگان میں نماز جنازہ کے موقع پر نامعلوم جیب تراش نے ایک شخص کی جیب میں ہاتھ ڈال کر رقم نکالنے کی کوشش کی جسے بروقت قابو کر لیا گیا اور جنازہ میں شریک افراد نے اس کی خوب درگت بناڈالی۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کی جیب میں ڈیڈھ لاکھ روپے کی رقم پڑی ہوئی تھی اگر انہیں بروقت پتہ نہ چلتا تو جیب تراش اپنی ہاتھ کی صفائی دیکھا چکا ہوتا۔
پی ٹی آئی کی مداخلت سے سکول اساتذہ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا
PTI intervention solves school teachers long running problem
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی کی مداخلت سے سکول اساتذہ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا،اساتذہ کا اظہار تشکر۔پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چوآخالصہ کے صدر نمبردار عدنان عبا س نے کلر سیداں میں وئر ہاؤس کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے راجہ ارسلان وینس ایڈووکیٹ اور عاقب علی کو اساتذہ کے اس دیرینہ مسئلے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کلر سیداں میں وئر ہاؤس نہ ہونے کے باعث پینتیس مدارس کے طلبا اور معلمات کو بار بار کہوٹہ کے چکر لگانا پڑتے ہیں جس سے نہ صرف اخراجات اٹھتے ہیں بلکہ تعلیمی حرج بھی ہوتا ہے۔جس پر راجہ ارسلان وینس ایڈووکیٹ اور عاقب علی نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی،راجہ صغیر احمد اور پیف کے چیئر مین واثق قیوم عباسی سے ملاقات کی اور اساتذہ کی تشویش سے انہیں آگاہ کیا جس کے بعد ان کے حکم پر کلر سیداں کے مدارس کے لیے بھی وئر ہاؤس کی منظوری دے دی گئی جس پر تحصیل کلر سیداں کے تمام اساتذہ نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیاہے۔
سابق چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،سابق چیئر مین یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ نے نیب عدالت میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات
Former Chairman UC Bishondot Mohammad Zubair Kayani and Former Chairman UC Choa Khalsa Syed Rahat Ali Shah meet Shahid Khaqan Abbasi in NAB court
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیب عدالت پیشی کے موقع پر کلر سیداں سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو سابق چیئر مین یونین کونسلز کی ملاقات،سابق چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،سابق چیئر مین یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ نے نیب عدالت میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔
صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے لیب اٹینڈینٹس ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے وفد سے گفتگو
Provincial Law Minister Mohammad Basharat Raja discusses with delegation of Lab Attendants Association District Rawalpindi
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ بزدار حکومت سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے محدود وسائل کے باوجود ملازمین کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیب اٹینڈینٹس ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کی جس نے ضلعی چیئر مین ندیم باری کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اس موقع پر ضلع صدر خالد مسعود بھٹی، طاہر قریشی،راجہ صفدر اور دیگر بھی موجود تھے۔محمد بشارت راجہ نے کہا کہ لیب کے مسائل حقائق پر مبنی ہیں ان کی اپ گریڈیشن ہونا اشد ضروری ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدارسے بات ہو چکی ہے مسئلے کے مستقل حل کے لیے کام جاری ہے اور لیب ملازمین کو جلد خوشخبری دیں گے۔