Kallar Syedan; Several young men fight with knives and fire gun shots at Kallar bazaar
سابقہ رنجش کا شاخسانہ،سرشام ہی کلر سیداں شہر میں متعدد نوجوان آپس میں گتھم گتھالاتوں مکوں کا استعمال چھری بھی چلی فائرنگ بھی کی گئی
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) سابقہ رنجش کا شاخسانہ،سرشام ہی کلر سیداں شہر میں متعدد نوجوان آپس میں گتھم گتھالاتوں مکوں کا استعمال چھری بھی چلی فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص چھری لگنے سے جبکہ بیچ بچاؤ کروانے کے درمیان گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مرزا محمد مزمل سکنہ محلہ مدنی کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ شام سات بجے چوآ روڈ پر واقع ایک معروف کاروباری سنٹر کے سامنے کھڑا تھا کہ اسی دوران مسمیان شانی ولد طارق محمود مسلح پسٹل،مہران ولد طارق،امان اللہ عرف مانامسلح چھری سکنائے موہڑہ پھڈیال،محسن ولد ارشد سکنہ کلر سیداں آ گئے اور آتے ہی مہران نے للکارا مارا کہ مزمل کو پکڑ لو،امان اللہ جس کے ہاتھ میں چھری تھی نے وار چھری کیا جو مجھے کمر پر بائیں جانب لگا۔پھر شانی نے پسٹل سے فائر کیا جو میرے ساتھ کھڑے اسامہ اشفاق سکنہ بنک چوک کنوہا کی دائیں ران پر لگا جس سے ہم دونوں زخمی ہو گئے۔فائر کی آواز سن کر حمزہ ولد ناصر سکنہ کلر سیداں،ذیشان ولد جاوید اختر سکنہ کنوہا بھی آ گئے جن کو دیکھتے ہی ملزمان موقع سے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔
Kallar Syedan; Kallar Syedan; Several young men fight with knives and fire gun shots at Kallar bazaar over long running feud, One man was taken to hospital with gun shot. The case was registered by Mirza M Mozamal of Mohalla Madni.
جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر ر ا جہ محمد جو ا دنےجامعہ مسجد بلال کلر سیداں میں تقریب سے خطاب
Ameer of Jamaat-e-Islami District Rawalpindi, Raja Mohammad Jawad public address at the Jamia Masjid Bilal
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر ر ا جہ محمد جو ا دنے کہا ہے کہ خطے میں آج پھر ایک بڑی جنگ اور بربادی کے بادل منڈلا رہے ہیں اور اسلامی ممالک ایک بار پھر منتشر ہیں اور امریکہ اور اس کے ساتھی باری باری با اثر اسلامی ممالک کو تباہ کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے جامعہ مسجد بلال کلر سیداں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں افغانستان پر لشکر کشی کی گئی جہاں اس دور کی بربادی آج بھی نظر آتی ہے عراق اور لیبیا کو تباہ کیا گیا پھر شام میں مداخلت کی گئی آج ایران پر غیر اعلانیہ حملہ کر دیا گیا اس طرح کے بڑھتے ہوئے واقعات خطے کے امن کو تباہ کر سکتے ہیں پاکستان کے مشرق میں ہمارا ازلی دشمن بھارت کشمیر کے نام پر بے گناہ شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے تو دوسرے جانب امریکہ نے افغانستان کے بعد ایران پر بھی حملہ کر کے امت مسلمہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام اسلامی ممالک اغیار کی غلامی ترک کر کے اپنا داخلی اتحاد مضبوط کریں امریکہ بھارت اور اسرائیل کے عزائم کو ناکام بنائیں۔
سابق چیئر مین یوسی لوھدرہ محمد نوید بھٹی کے خلاف مقدمے کے اندراج کو سیاسی انتقامی کاروائی قرار دیا گیا
The case against former chairman of the UC Lodhra Mohammad Naveed Bhatti has been declared a political retaliation
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) سابق چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،سابق رکن بلدیہ راجہ ظفر محمود انجمن تاجراں کلر سیداں کے رہنما چوہدری نعیم بنارس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی اور دیگر نے سابق چیئر مین یوسی لوھدرہ محمد نوید بھٹی کے خلاف مقدمے کے اندراج کو سیاسی انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد انہیں مسلم لیگ ن کے لیے اپنی سرگرمیوں سے روکنا اور ان کی سیاسی شہرت کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ روات پولیس نے اپنے ایک اہلکار کی مدعیت میں جس واقعے کو جواز بنا کر ڈیڑھ ماہ بعد مقدمہ درج کیا وہ اس کی بدنیتی کو صاف ظاہر کرتا ہے۔نوید بھٹی نے نہ تو کسی مارکی میں کسی بھی پروگرام کی بکنگ کی نہ وہ وہاں موجود تھے اس کے باوجود انہیں مقدمے میں ملوث کرنا ان کے بنیادی حقوق چھیننے کے مترادف ہے اور اس طرح کی سیاسی انتقامی کاروائیوں سے مخالفین کو کچھ حاصل نہ ہو گا نوید بھٹی نہیں ہر مسلم لیگی کارکن اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں پوری طرح سے متحد ہے اور وہ اس طرح کی انتقامی کاروائیوں سے ہر گز خوفزدہ نہیں ہو سکتا۔
سا بق ر کن ا سمبلی عبد ا لقیوم بٹ کی د عا ئے قل کی تقریب جا مع مسجد عا شقا ن محمد میں ا د ا کی گئی
Dua e Qul observed for late Abdul Qayoum Butt in Kallar Syedan
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے با نی ا و ر ذ و ا لفقا ر علی بھٹو کے قر یبی سا تھی سا بق ر کن ا سمبلی عبد ا لقیوم بٹ کی د عا ئے قل کی تقریب جا مع مسجد عا شقا ن محمد میں ا د ا کی گئی جس میں پاکستا ن پیپلز پا ر ٹی تحصیل کلر سید اں کے صد ر محمد ا عجا ز بٹ،نو ید ا ختر مغل،شر یف بھٹو سمیت کارکنو ں نے کثیر تعد ا د میں شر کت کی ا س مو قع پر محمد ا عجا ز بٹ نے عبد ا لقیو م بٹ کوز بر د ست الفاظ میں خر ا ج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ عبد ا لقیو م بٹ نہ صرف پیپلز پا ر ٹی بلکہ علا قہ بھرکے قیمتی سر ما یہ تھے ا نہو ں نے پا ر ٹی کے لیئے بے پنا ہ کا م کیا۔
چوہدری محمد یعقوب انتقال کر گئے نماز جنازہ دوبیرن کے قریب کھناہدہ میں ادا کی گئی
Ch M Yaqoob passed away in village Khanadah, Doberan Kallan
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں چوہدری فیصل کے والد محترم چوہدری محمد یعقوب انتقال کر گئے نماز جنازہ دوبیرن کے قریب کھناہدہ میں ادا کی گئی جس میں چوہدری شفقت محمود،ٹھیکیدارمحمد بشارت،تنویر ناز بھٹی،آصف یعقوب کیانی،سردار آصف،مسعود بھٹی،راجہ ظفر محمود،جاوید چشتی،منیرچشتی،پرنس جاوہداقبال،سعید بھٹی،یاسر بھٹی،علی افسر بھٹی اور دیگرنے شرکت کی۔
سابق وائس چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد ضیارب منہاس ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے
Former Vice Chairman Municipality Chaudhry Muhammad Ziyarb taken home from Hospital
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) )سابق وائس چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد ضیارب منہاس ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے انہیں چند ایام قبل دل کا دورہ پڑا تھا انہیں آر آئی سی لے جایا گیا جہاں معالجین نے انہیں اسٹنٹ ڈالا اور وہ اب گھر منتقل ہو گئے ہیں،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، راجہ پرویز اختر منہاس،راجہ طارق محمود،حاجی اخلاق حسین اور دیگر کے علاوہ شیخ خورشید احمد،نمبردار اسد عزیز،شیخ حسن سرائیکی،مسعود بھٹی،دانش مسعود،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔
حاجی اخلا ق حسین اپنی اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے
Haji Ikhlaq Hussein returned home after performing Umrah with his family
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سابق رکن بلدیہ حاجی اخلا ق حسین اپنی اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ہفتہ کی شام کلر سیداں کا دورہ کیا
Ex PM Raja Parvez Ashraf visits Kallar Syedan
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ہفتہ کی شام کلر سیداں کا دورہ کیاانہوں نے سر صوبہ شاہ کے قریب سابق نائب ناظم راجہ احمد سعید کی خوشدامن اور سکوٹ میں سید انتظار حسین شاہ کے بھائی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،چوہدری محمد ایوب،مرزا آصف منور،سید راحت حسین شاہ،ظفر محمود چشتی اور چوہدری تصور حسین بھی موجود تھے۔