Kallar Syedan; Abdul Rashid of Jinnah Colney robbed by professional crooks
سادہ لوح شخص نوسربازوں کے ہاتھوں لٹ گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) سادہ لوح شخص نوسربازوں کے ہاتھوں لٹ گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔عبدالرشید ولد محمد زمان سکنہ جناح کالونی کلر سیداں نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز صبح تقریبا ساڑھے دس بجے چوآ روڈ کلر سیداں پر واقع ایک شاپنگ سنٹر سے چینی اور پتی خرید کر باہر نکلا تو ایک نامعلوم شخص میرے پاس آیا اور مجھے کہا کہ میں نے سوزوکی کیری خرید کی ہے او ر نیا مکان بنالیا ہے آؤ آپ کو چائے پلاتا ہوں اور وہ مجھے اپنے ساتھ لے کر چل دیا۔اسی اثناء میں ایک نامعلوم شخص میرے پاس آ گیا اور سائیڈ پر لے جا کر مجھے پہلے والے شخص کے بارے میں بتایا کہ یہ فراڈیا ہے میں نے اس کے والد کو ہتھکڑی لگائی ہوئی ہے،پھر پوچھاکہ اس شخص نے تم سے کچھ لیا تو نہیں جس پر میں نے منفی میں جواب دیا۔اس دوران اس نے میری جامعہ تلاشی شروع کر دی اور اس دوران اس نے میری اوپر والی جیب سے میرا شناختی کارڈ اور مبلغ پانچ ہزار پانچ سو روپے کی رقم نکال لی اور مجھے کہنے لگا دیکھتا ہوں وہ کدھر گیاتم ادھر کھڑے ہو جاؤ مجھے کھڑا کر کے وہ بھی غائب ہو گیا۔
غیر شادی شدہ لڑکی کواغواء کرنے کے الزام میں گرفتار
Two men arrested for abducting a women in Dheri Mirzian
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)غیر شادی شدہ لڑکی کواغواء کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان سکندر جاوید اور مسمی ابراہیم عرف راحیل سکنائے پشاور کے قبضہ سے دو عدد پسٹل 30 بور بمعہ سات روند برآمد کر کے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔چند یوم قبل مذکورہ ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں جن میں تین خواتین بھی شامل تھی نے ڈھیری مرزیاں میں رضوان نامی گھر میں داخل ہو کر اس کی 24 سالہ ہمشیرہ کو اغواء کر لیا تھا اور بعد ازاں اسے اپنے ہمراہ پشاور لے کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے تھے جبکہ اس دوران پولیس نے تعاقب کر کے ملزمان سکندر اور ابراہیم کو قابو کر لیا تھا اور اب دوران تفتیش ملزمان کے انکشافات پر وقوعہ کے روز استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مغویہ کی بازیابی کیلئے بھی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
سورج گرہن کے مضراثرات سے محفوظ رہنے کے لیئے جمعرات صبح پونے دس بجے جامعہ مسجد شیخاں کلرسیداں میں الکسوف کی نماز ادا کی جائے گی
Namaz to be observed for Thursdays eclipse
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)سورج گرہن کے مضراثرات سے محفوظ رہنے کے لیئے براز جمعرات صبح پونے دس بجے جامعہ مسجد شیخاں کلرسیداں میں الکسوف کی نماز ادا کی جائے گی مولانا سلیم محمود ربانی نمازالکسوف کی امامت کریں گے۔
کلرسیداں مسلسل شدید سردی اور دھند کی زد میں ہے
Kallar Syedan in grip of severe cold and fog
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں مسلسل شدید سردی اور دھند کی زد میں ہے اور درجہ حرارت ایک تک پہنچ گیا ہے جس سے جہاں سردی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے وہیں پر سانس کے امراض میں بھی اضافہ ہورہا ہے سردی کے باعث بچے بڑے اور معمر سبھی افراد متاثر ہو رہے ہیں امراض قلب کے شکار لوگوں کو زیادہ احتیاط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار دوسرے روز بھی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے عام لوگوں کے لیئے بند رہا
On the occasion of the birth of Baba Nation Hazrat Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, the shrine remained closed to the general public for the second day without any prior notice.
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار دوسرے روز بھی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے عام لوگوں کے لیئے بند رہا لوگوں کی بہت بڑی تعداد صبح سے شام تک مزار قائد پر حاضری کے لیئے آتی رہی اور ان کو اس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کہ انہیں یی کہ کر اندر جانے سے روک دیا گیا کہ مزار آج بند ہے چوبیس دسمبر کو بھی مزار عام افراد کے لیئے بند تھا اور مرکزی گیٹ پر ایک گھتے کا ٹکڑا آویزاں تھا جس پر تحریر درج تھی کہ آج مزار بند ہے جبکہ 25دسمبر کو جب بانی پاکستان محمد علی جناح کی برسی تھی تو وہ آئی پی موومنٹ صبح کے اوقات میں مکمل ہو گئی تھی مگر پھر بھی مزار قائد عام افراد کے لیئے بند رہا ملک کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والوں کی بہت بڑی تعداد جو خواتین و حضرات بچوں معمر افراد اورطبہ طالبات پر مشتمل تھی وہ صبح سے شام تک مزار قائد کے باہر کھڑی رہی مگر انہیں اندر جاکر فاتحہ خوانی کی اجازت نہیں دی گئی جس پر مزار کے باہر موجود لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر بھی لوگوں کو مزار قائد کے اندر جانے کی اجازت نہ دینا اور فاتحہ خوانی سے روکنا لوگوں کے بنیادی حقوق کو متاثر کرنے کے مترادف ہے ہزاروں افراد نے مزار کی لاجواز بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے واقعہ کا نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔