DailyNews

Chakswari AJK; Chairman, Department of Education, University of Kotli, Dr Dr Makhdoom Ali Syed attends seminar at government inter college Khatar Dalawar Khan

چیئرمین ڈیپارنمنٹ آف ایجوکیشن یونیورسٹی آٖف کوٹلی آزادجموں وکشمیر ڈاکٹرمخدوم علی سیدنے گورنمنٹ انٹرکالج کٹھاڑدلاورخان تحصیل ڈڈیال ضلع میرپور میں منعقدہ سیمنیار بعنوان سیرت النبی ﷺ اورتعلیم میں موجودہ اساتذہ اورطلبہ سے خطاب

چکسواری (حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) اساتدہ قوم کے محسن لیڈر اورمستقبل کے معمار ہیں یہ اگرذمہ دار ی کامظاہرہ کریں نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت ان کی کردارسازی اورشخصیت سازی پرتوجہ دیں اوراپنی جملہ صلاحیتیں وسائل اورتوانائیاں بروئے کارلاتے ہوئے اوراپنے فرائض منصبی بطریق احسن اداکریں اورحقیقی معنوں میں انبیائے کرام کے پیشہ کے وارث بن کرکام کریں توکوئی وجہ نہیں کہ معاشرے کی حالت میں مثبت تبدیلی نہ آئے جہاں اساتذہ کوقوم کے مستقبل کوسنوارنے میں کوئی کسراٹھانہیں رکھنی چاہیے وہاں طلبہ وطالبات کوبھی اپنے حصے کی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اپنی تعلیم وتربیت کے حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرناچاہیے پوری محنت توجہ اورلگن سے نہ صرف حصول علم کامقصدپوراکرناچاہیے بلکہ جدید مہارتوں سے آگاہی اوراپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لاکراساتذہ والدین معاشرے ملک وملت اورانسانیت کے لئے مفیدکردارکرنے والے شہری بننے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیناچاہیے ان خیالات کااظہارچیئرمین ڈیپارنمنٹ آف ایجوکیشن یونیورسٹی آٖف کوٹلی آزادجموں وکشمیر ڈاکٹرمخدوم علی سیدنے گورنمنٹ انٹرکالج کٹھاڑدلاورخان تحصیل ڈڈیال ضلع میرپور میں منعقدہ سیمنیار بعنوان سیرت النبی ﷺ اورتعلیم میں موجودہ اساتذہ اورطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔سیمینار کاانعقاد سینئرسائنس مدرس بلال بشیرکیانی نے پرنسپل واساتذہ انٹرکالج کٹھاڑدلاورخان کی معاونت سے ڈیپارنمنٹ آف ایجوکیشن یونیورسٹی آف کوٹلی اورہاؤس آف پاکستانی ایجوکیشننسٹس راولپنڈی کے اشتراک سے کیا شرکائے سیمینار میں قرب وجوار کے سکولوں کالجز کے اساتذہ اورسینئرکلاسز کے طلبہ شامل تھے کالج کے سابق پرنسپل جناب مختار احمدسابق اے ای اوراجہ عباد علی خان میرپوریونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر عنصرعلی خان اوردیگراساتذہ نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی کالج کے پرنسپل پروفیسر شکیل احمدبٹ نے ڈاکٹر مخدوم علی سیدکوسیمینار میں بطور مہمان خصوصی مقرر شرکت کرنے پرخوش آمدید کہااورانکا شکریہ اداکیاڈاکٹرمخدوم علی سیدنے معلم شخصیت کردار اورذمہ داریاں (اسوہ انبیا کرام کی روشنی میں)کے موضوع پرایک گھنٹہ کاپرمغز تربیتی ترغیبی وتحریکی لیکچر دیاجس میں نہ صرف اساتذہ کوبیداری واحساس ذمہ داری کادرس دیابلکہ طلبہ کوبھی تحریکی درس کے ذریعہ سے منز لیں پالینے کاراستی دکھایاطلبہ کے لئے ترغیب کابڑاعنصریہ تھاکہ مہمان مقررڈاکٹرمخدو م علی سیداورمیرپور یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر عنصرعلی خان دونوں اسی درس گاہ کے میڑکولیٹ ہیں اورراجہ عباد علی خان جیسے محترم استادکی موجودگی میں یہ تقریب ہردوفریقین (مہمانوں وشرکا ء)کے لئے عزت سعادت فخرورتحریک وترغیب کاموجب تھی آخر میں کالج کے سابق پرنسپل جناب مختاراحمدنے ڈاکٹرمخدوم علی سیدکے موثراورمدلل تربیتی لیکچر کواساتذہ اورطلبہ کے لئے ایک تحفہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ان کی باتیں ہمارے لئے نہ صرف فائدہ مندہیں بلکہ قابل عمل اورپیشہ وارانہ امورکوبطریق احسن انجام دینے کے لئے نسخہ کیمیا ہیں ہمیں چاہیے کہ ان پرعمل پیراہوکرحقیقی معنوں میں قوم کے مستقبل کی تعلیم وتربیت کرسکیں سیمینار کے میزبا ن اورآرگنائزرسینئرسائنس مدرس بلال بشیرکیانی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے جبکہ مدرس قاری اورنگ زیب نے تلاوت کلا م پاک اورطالب علم فیضان عارف نے نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت حاصل کی مدرس قاری محمدحنیف نے دعاکے ساتھ سیمینار کااختتام کیا

Show More

Related Articles

Back to top button