DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Farewell retirement reception held for Principal Hassan Mahmood at government boys high school, Bewal

گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری بیول کے پرنسپل حسن محمود اپنی مدت سروس پوری ہو جانے پر ریٹائرڈ ہو گئے

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری بیول کے پرنسپل حسن محمود اپنی مدت سروس پوری ہو جانے پر ریٹائرڈ ہو گئے۔ پرنسپل حسن محمود ساٹھ سال کی عمر اور سروس مدت ہوری ہو نے ہر آج اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے ان کے اعزاز میں ایک الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر ٹیچر محمد شہزاد نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئے۔تقریب سے سینئر ایس ایس محمد نثار نے الوداعی کلمات ادا کیئے۔پرنسپل حسن محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی تربیت بھی لازمی یے اس لئے اساتذہ پر فرض بنتا ہے کہ جہاں وہ اتنی محنت، لگن، جانفشانی سے طلباء کو پڑھاتے ہیں اور ان کی تعلیمی کارکردگی کے معیار کو بڑھاتے ہیں وہاں پرطلباء کی تربیت بھی ضروری ہے۔ تمام سٹاف نے ہرنسپل کو تحائف پیش کئے اور ان سے الوداعی ملاقات کی۔

Gujar Khan; Farewell retirement reception was held for Principal Hassan Mahmood at government boys high school, Bewal, Who retied after long and distinguished career in education. Staff and student presented presents at thanked Principal Hassan Mahmood for his contributions at government boys high school, Bewal.

بیول اور اس کے نواحی علاقوں میں بجلی کی فورس لوڈشیڈنگ

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔ گورنمنٹ بوائزہائیر سکینڈری سکول بیول کے پرنسپل چوہدری حسن محمود مدت ملازمت مکمل ہونے پرریٹائر ہوگئے۔ انہوں نے گریڈ انیس میں پروموشن کے بعد حال ہی میں اس ادارے کو جوائن کیا تھا۔ اس سے قبل وہ گورنمنٹ ہائی سکول ڈیرہ خالصہ میں بطور سینئر ہیڈ ماسٹر اور کلر سیداں و چکوال میں بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چوآخالصہ میں بھی بطور انچارج پرنسپل خدمات سرانجام دیں۔ سبجیکٹ سپیشلسٹ کی حیثیت سے انہوں نے متعدد سکولوں میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوایا۔ طویل عرصہ تدریسی و انتظامی خدمات سرانجام دینے کی وجہ سے علاقے میں ایک اچھے استاد اور منتظم کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سٹاف کی طرف سے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہر مضمون محمد فاروق نے کہا کہ چوہدری حسن محمود ایک شفیق اور محنتی استاد ہیں آپ نے دوران سروس انتظامی عہدوں پر بھی کام کیا اوربطریق احسن خدمات سر انجام دیں۔یہ بات ادارے کے لیے ایک اعزاز ہے کہ آج سے پچاس سال قبل آپ کے والد محترم چوہدری محمد اسلم یہاں ہیڈ ماسٹر رہے اور آج حسن محمود یہاں سے بطور پرنسپل ریٹائر ہو رہے ہیں۔ آخر میں ریٹائر ہونیوالے پرنسپل حسن محمود نے کہا کہ شرقی گوجرخان کی قدیم اور عظیم درسگاہ میں ایک طالب علم کی حیثیت سے یہاں وقت گزارا اور اب یہاں بطور پرنسپل تعیناتی میرے لیے خوش قسمتی کا باعث ہے چونکہ یہاں پر میں نے بہت تھوڑا وقت گزارا اس لیے مجھے یہ افسوس رہے گا کہ میں ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیے کچھ نہ کر سکا سٹاف میں اتفاق و اتحاد مثالی ہے اللہ کرے یہ اتحاد اسی طرح قائم رہے میں اپنے سٹاف اور ادارے کی خوشحالی کے لیے دعا گو رہوں گا۔

Load shedding continues in Bewal and surrounding regions

بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :بیول اور اس کے نواحی علاقوں میں بجلی کی فورس لوڈشیڈنگ، سارا سارا دن بجلی غائب رہنے سے بجلی سے منسلک کام کرنے والے ہاتھ پہ ہاتھ درے بیٹھے رہتے ہیں۔ شرقی گو جر خان کے علاقوں بھڈانہ،میرہ شمس، چنگا میرا،چنگا بنگیال، حبیب چوک،قاضیاں،سوئیں، جبر، بیول میں کبھی درختوں کی کٹائی اور کبھی مرمتی کام کی وجہ سے ہر دوسرے اور تیسرے دن بجلی بند کر دی جاتی یے جس سے چھوٹی مشینری پر کام کرنے والے مزدور افراد،درزی، الیکٹریشن، اوردیگر مزدور طبقہ جو کہ بجلی سے منسلک کام کرتے ہیں وہ سارا سارا دن بے روزگار بیٹھے رہتے ہیں اور ان کے چولہے ٹھنڈے پڑ جاتے ییں۔ اہلیان علاقہ نے اپیل کی ہےکہ واپڈا والوں کی جانب سے اس طرح کی لوڈشیڈنگ کو روکا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button