آئیسکو چیف ایگزیکٹیو کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے 8مہینے قبل آئیسکوسب ڈویژن جاتلی میں آئیسکو چیف ایگزیکٹیو کی کھلی کچہری میں انہوں نے پول کو ہٹانے کے احکامات صادر کیے گے تاحال کو ئی عمل درآمد نہ ہو سکا
جاتلی(مائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ نے آئیسکو چیف ایگزیکٹیو کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے 8مہینے قبل آئیسکوسب ڈویژن جاتلی میں آئیسکو چیف ایگزیکٹیو کی کھلی کچہری میں انہوں نے پول کو ہٹانے کے احکامات صادر کیے گے تاحال کو ئی عمل درآمد نہ ہو سکا اہل دیہہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گاؤں جاتلی میں حنفیہ مسجد کے ساتھ نصب بجلی کا پول جو کہ راستے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے واپڈا نے اس پول کو ہٹانے کے لیے اس کے ساتھ دوسرا نیا پول نصب کیا لیکن پرانے پول کو نہ ہٹایا گیا اس مسئلے کے حل کے لیے 6اپریل کو آئیسکو سب ڈویژن جاتلی میں آئیسکوچیف ایگزیکٹو شاہد اقبال کی ہونے والی کھلی کچہری میں درخواست دی گی جس پر چیف صاحب نے موقع پر آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ کے عملے کوفوری ہٹانے کے احکامات صادر کیے لیکن عملے نے احکامات ہوا میں اُڑا دیے تاحال اس پول کو نہ ہٹایا جا سکا اہل جاتلی کا چیف ایگزیکٹیو سے فوری طور پر اس مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا ہے
پیٹرولنگ پولیس ٹاہلی موڑ کی ماہ دسمبر میں شاندار کاکردگی
Patrolling police make a spectacular performance in the month of December in the area of Talli Morr
جاتلی(مائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) پیٹرولنگ پولیس ٹاہلی موڑ کی ماہ دسمبر میں شاندار کاکردگی 4تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف مقدمات اوربیٹ میں خراب 20سے زاہد گاڑیوں کو مدد فراہم کی تفصیلات کے مطابق ماہ دسمبر کو پیٹرولنگ پوسٹ ٹاہلی موڑ کے انچارج سخاوت حسین سب انسپکٹر نے ایس پی پیٹرولنگ راولپنڈی راجہ شاہد نذیراور ڈی ایس پی پیٹرولنگ ضلع راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر رواں ماہ دسمبر میں 4تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف مقدمات کا اندارج کیا جبکہ مندرہ چکوال روڈ پر چیک پوسٹ کے بیٹ ایریا میں 20سے زاہد خراب ہونے والی گاڑیوں کومدد فراہم کی