Kallar Syedan; ASI and three constables arrested, including sub-inspector of police chamber check post Rawat, over beating workers
مزدوروں پر تشدد کے نتیجے میں پولیس چیمبر چوکی روات کے سب انسپکٹر سمیت آٹھ اہلکار معطل اے ایس آئی اور تین کانسٹیبلان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—مزدوروں پر تشدد کے نتیجے میں پولیس چیمبر چوکی روات کے سب انسپکٹر سمیت آٹھ اہلکار معطل اے ایس آئی اور تین کانسٹیبلان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔عرفان ولدشوکت عنصر ولدسید محمد سکنہ تحصیل گوجرخان نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ روات انڈسٹریل ایریا میں ایک کیمیکل فیکٹری میں کام کرتے تھے چند ایام قبل فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا جس کے بعد فیکٹری کے مالک نے ہم دونوں سمیت پندرہ افراد کے خلاف چیمبر چوکی میں درخواست دی کہ ہم نے اس واقعے میں کہ کمرے میں موجود رقم بھی چوری کی ہے جس پر اے ایس آئی شکیل محرر اسد صغیر اور رضوان نے ہمیں شدید تشدد کا نشانا بنایا غلیظ گالیاں دیں اور ہمارے ساتھ نازیباحرکات بھی کیں۔وہ ہمیں آہنی راڈوں پائپوں سے مارتے رہے جس سے ہم شدید زخمی ہو گئے جس پر اے ایس آئی شکیل،کانسٹیبلان اسد،صغیر اور رضوا ن کے خلاف زیر دفعات 155Cاور 342ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ادھر سی پی او راولپنڈی نے چوکی انچارج سب انسپکٹر امتیاز حسین،اے ایس آئی شکیل،رضوان اسد اور صغیر سمیت آٹھ افراد کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ہے۔
پنجاب بھر میں پولیو کے خلاف قومی مہم 16سے 20دسمبر تک ہو رہی ہے
National campaign against polio is taking place across Punjab from December 16 to 20
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—پنجاب بھر میں پولیو کے خلاف قومی مہم 16سے 20دسمبر تک ہو رہی ہے جس کا مقصد ملک کو پولیو کے مرض سے پاک کر نا ہے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو نہ صرف پولیو کے قطرے پلائیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہیں وٹامن اے کے کیپسول بھی لازمی پلوائیں۔
آرپی او نے اے ایس آئی عبدالصمد کیخلاف انکوائر ی کا حکم جاری
The RPO issued an inquiry order against ASI Abdul Samad
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—بھینسوں کی چوری کے مقدمہ میں کلر سیداں کے تفتیشی آفیسر اے ایس آئی عبدالصمد نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے رشوت طلب کرنے اور ایک لاکھ روپے لے کر راضی نامہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں مدعی مقدمہ نے آ ر پی او راولپنڈی رینج کو درخواست دے دی جس پر آرپی او نے اے ایس آئی عبدالصمد کیخلاف انکوائر ی کا حکم جاری کر دیا۔اخلاق احمد ولد غلام نبی سکنہ بشندوٹ نے آر پی او کو درخواست میں تحریر کیا کہ میں نے بھینسوں کی چوری کا مقدمہ پولیس چوکی چوکپنڈوری درج کروایا۔تفتیشی آفیسر اے ایس آئی عبدالصمد نے 25 اکتوبر کو ملزم جابر کو گرفتاری کیا اور مقامی عدالت میں پیش کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔بعد ازاں تفتیشی آفیسر نے مجھے کہا کہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے تمہاری بھینسیں عاطف اور نوید کیساتھ مل کر فروخت کر دی ہے۔ تفتیشی نے کہا کہ گاڑی اور ملازمین ساتھ لے کر جانے ہیں جس پر خرچہ آتا ہے،لہذا تم 25 ہزار روپے کا بندوبست کرو جس پر میں نے 25 ہزار روپے کی رقم تفتیشی آفیسر کے حوالے کر دی جس پر پولیس نے عاطف کو گرفتار کر لیا جس کے بعد تفتیشی آفیسر نے مجھے بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور مجھ سے مزید رقم کا تقاضا کرنے لگا۔جب میں نے مزید رقم دینے سے انکار کر دیا تو تفتیشی نے میرامقدمہ خراب کر دیااور گرفتار کئے گئے ملزمان سے کوئی برآمدگی وغیرہ نہ کی اور صرف ایک ملزم پر پانچ ہزار روپے کی برآمدگی ڈال دی جبکہ عاطف نامی ملزم ابھی تک عدم گرفتار ہے۔تفتیشی آفیسر بار بار مجھ سے رقم کا مطالبہ کر رہا ہے اور مجھے مجبور کر رہا ہے کہ میں ملزمان سے ایک لاکھ روپے کی رقم وصول کر کے راضی نامہ کر لوں۔ایس پی صدر رائے مظہر اقبال معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں۔
ایک ماہ سے روزانہ صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس مکمل طور پر بند رہتی ہے
No Gas supply between 6am till 11pm daily for past month
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—ایک ماہ سے روزانہ صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس مکمل طور پر بند رہتی ہے چولہے بجھ چکے ہیں دسمبر کی کپکپاتی سردی میں بھی لوگوں کو گیس میسر نہیں،گیس کے نرخوں میں بھاری اضافے کے باوجود گیس کے چولہے ایک ماہ سے بجھے پڑے ہیں جس سے کاروباری طبقوں کے علاوہ گھریلو صارفین کو بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔کم سن بچے ناشتے کے بغیر مدارس کو چلے جاتے ہیں دن اور شام کے اوقات میں بھی سوئی گیس دستیاب نہیں نئے پاکستان کی دعوے دار پی ٹی آئی کی تنظیم اور اس کے منتخب ارکان اسمبلی اس پوری صورتحال میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
محمد حسنین سکنہ سہر کے قبضہ سے پسٹل 22 بور برآمد
M Hasnain of Sehar found with pistol with no licence by police
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر سجاد حسین اور ہیڈ کانسٹیبل محمد قدیرنے دوران گشت محمد حسنین سکنہ سہر کے قبضہ سے پسٹل 22 بور برآمد کر لیا۔ملزم اسلحہ رکھنے کا لائسنس پولیس کو پیش نہ کر سکا۔