DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; The only bridge connecting village Nara and Baghoon collapses as transport system comes to close

کہوٹہ کے علاقہ نارہ اور بگھون کو آپس میں میلانے والی واحد پلی ٹوٹ گئی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ نارہ اور بگھون کو آپس میں میلانے والی واحد پلی ٹوٹ گئی سابق کونسلر چوہدری معروف کی در خواست ایم پی اے راجہ صغیر احمدبھی موقع پر پہنچ گے۔پلی کا معائینہ کیا اور محکمہ ہائی وئے کو فون کیا اور پلی کی از سر نو تعمیر کے احکامات۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ کے علاقہ بگھون کا جانے والے راستے میں برساتی نالے پر موجود پلی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے بگھون کا نارہ سے زمینی رابطہ کٹ کر رہ گیا اہل علاقہ کے اس بڑھے مسلے کو دیکھتے ہوئے سابق کونسلر چوہدری معروف نے فی الفور ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے رابطہ کیا ان کی در خواست ایم پی اے راجہ صغیر احمدبھی موقع پر پہنچ گے۔پلی کا معائینہ کیا اور محکمہ ہائی وئے کو فون کیا اور پلی کی از سر نو تعمیر کے احکامات جارے کیے۔

نوجوان قوم کا مستقبل اور پی ٹی آئی کا سرمایہ ہیں

Young people are the future and the investor of PTI,

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے نوجوان رہنماء سردار ارشد مجید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل اور پی ٹی آئی کا سرمایہ ہیں، پی ٹی آئی کرپشن سے فری پاکستان بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، نوجوانوں نے عمران خان کو وزیر اعظم آف پاکستان بنانے میں اپنا تاریخی کردار ادا کیا ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے آج بھی نوجوان وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ معاشرے میں تبدیلی کیلئے نوجوان اپنا کردار ادا کریں اور کمزور طبقات کا ساتھ دیں نیز تنظیم کی مضبوطی اور پارٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ہر اول دستے کا کردار اداکر یں۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے نوجوان رہنماء سردار ارشد مجیدنے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ قوم شریف برادران کی سیاہ کرتوتوں سے بخوبی واقف ہیں۔ شہباز شریف اداکاری اور ڈرامے بازی کرکے قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا کہ ملک کی لوٹی ہوئی قومی دولت کو ملک میں واپس لائیں گے، اس عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے مشکل حالات کے باوجود ملک کو مشکلات سے نکال کر درست سمت کی طرف گامزن کر دیا ہے جس کے ثمرات عوام کو جلد ملنا شروع ہو جائیں گے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے ریکارڈ قرضے لئے نیز ڈالر اور مہنگائی کو مصنوعی طورپر کنٹرول کیا گیا تھا علاوہ ازیں ماضی کی حکومتوں کی طرف سے گردشی قرضوں میں بھی ریکارڈ اضافہ کیاگیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button