ہیڈ ماسٹر نصیب خان گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول سوئی چیمیاں اپنی ساٹھ سالہ عمر پوری ھونے پر ریٹائرڈ، پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد
پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
ہیڈ ماسٹر نصیب خان گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول سوئی چیمیاں اپنی ساٹھ سالہ عمر پوری ھونے پر ریٹائرڈ ھوگئے۔اُن کی ریٹائرمنٹ پر سکول ھذا کے سٹاف کی طرف سے ایک خوبصورت اور پُروقار تقریب کا اانعقاد کیا گیا۔اور اُنہیں بڑے والہانہ انداز سے رخصت کیا گیااور تحا ئف پیش کیے۔نصیب خان صاحب نے اڑتیس سال محکمہ تعلیم پنجاب میں بطور مدرس خدمات سرانجام دیے۔اِس خوبصورت تقریب میں اساتذہ کرام،اہلیانِ علاقہ اور طلبا، نے شرکت کی۔اِس تقریب میں چوھدری تنویر اختر شیرازی،ابرار احمد چیمہ، حاجی محمد سہراب،طاہر محمود چیمہ،اورنگزیب چیمہ، چوھدری محمد رقیب، حافظ راشد محمود، بدرالزمان ھاشمی اور چوھدری محمد سعید نے حاضرین سے خطاب کرتے ھوئے نصیب خان صاحب کی تعلیمی و تدریسی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔