Kallar Syedan; A short circuit at a private bank in Kallar Syedan triggers fire
کلر سیداں میں قائم نجی بنک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑگ اٹھی
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں میں قائم نجی بنک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑگ اٹھی جس کے نتیجے میں بنک میں موجودتمام اشیاء جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں تا ہم کیش لاکر میں موجود ہونے کے باعث محفوظ رہی۔کلرسیداں پنڈی روڈ پر واقع فیصل بنک میں جمعرات کی رات شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے بنک کے اندرونی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اورعملہ بنک کی کھڑکی کے شیشے توڑ کر اندر داخل ہوا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتا رہا تا ہم اس وقت تک بنک میں موجود فرنیچر، کمپیوٹرزاوردیگرسامان جل کر خاکسترہو گیا۔بنک کی کیش لاکر زمیں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہی۔اطلاع ملنے پر کلر سیداں پولیس اور آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کا عملہ بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور بجلی کی سپلائی منقع کر دی۔
Kallar Syedan; A short circuit at Faisal Bank in Kallar Syedan triggers fire in the branch. The rescue services put the fire out.