DailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Deputy Commissioner Mirpur Raja Tahir Mumtaz addressed the function held at the Assistant Commissioner’s Office on the International Day for Human Rights

ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ طاہر ممتازنے اقوام متحدہ کے عالمی دن برائے انسانی حقوق کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر آفس ڈڈیال میں منعقدہ تقریب سے خطاب

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)—-ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ طاہر ممتازنے اقوام متحدہ کے عالمی دن برائے انسانی حقوق کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر آفس ڈڈیال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 370کو کبھی بھی کشمیریوں نے قبول نہیں کیا ہمیں انڈیا کے ساتھ نہ پہلے رہنا تھا نہ اب رہنا ہے میں سوچ رہا تھا کہ 370کو ختم کرنے کے بعد آزاد کشمیر کے شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر باہر نکلیں گے مگر مجھے افسوس ہوا کہ آزاد کشمیر کے رہنے والے اسطرح باہر نہیں نکلے جسطرح ہمیں نکلنا چاہیے ہمیں انٹرنیشنل میڈیا کی وساطت سے یہ بات باور کرانی چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر ہمارے وجود کا ایک حصہ ہے ہم کشمیریوں کیلئے باہر نکل کر یہ بتا سکتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی اس امیدوار کو ووٹ دیں جو کشمیر کی بات کریں سپیشل سٹیٹس ختم کرنے سے مقبوضہ کشمیر میں رہنے بوالے ہندو بھی احتجاج کر رہے ہیں ہمیں کشمیریوں کی آزادی کیلئے کسی نہ کسی لحاظ سے اپنا حصہ ڈالنا ہو گا ہمیں ہر طرح سے کشمیر میں جاری مظالم کو دنیا کے سامنے لانا چاہیے ہمیں انکی جدو جہد میں انکا ساتھ دینا چاہیے
اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری نعیم اختر،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب احمد خان،صدر ڈڈیال بار چوہدری صابر ایڈووکیٹ،قاری محمد اکرم نیازی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وقت کی ضرورت ہے پاکستان کو چاہیے کہ جہاد کا اعلان کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیں تاریخ شاہد کہ جس قوم نے بھی آزادی کی جدوجہد کی انہیں آزادی مل کر رہی ہے انڈیا نے 370اور 35اے کو ختم کر کے سوچا ہے کہ وہ کشمیریوں کے دل سے آزادی کی جدوجہد نکال دیں گے تو یہ اس کی بھول ہے اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے آج کے دن کی مناسبت سے تقریب منعقد کی امید ہے کہ انتظامیہ آئندہ بھی اسی طرح کی تقاریب منعقد کرتی رہے گی کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈہ ہے بھارت خود اقوام متحدہ گیا تھا مگر اقوام متحدہ کے فیصلوں ہر عمل درآمد نہیں کر رہا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پابند ہے کہ وہ کشمیریوں کے مطالبہ پر عمل درآمد کروائے ہم نے پاکستان کو مضبوط بنانا ہے پاکستان مضبوط ہو گا تو ہم دنیا میں آگے بڑھ سکیں گے جب بھی کوئی ظلم کے اوچھے ہتھ کنڈوں پر اتر آئیں تو سمجھ لیں کہ وہ ناکام ہو چکا ہے زوال نے انڈیا کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے آج پاکستان عالمی میڈیا کو دعوت عام دے رہا ہے کہ وہ آئے اور آزاد کشمیر میں رہنے والوں سے پوچھیں کہ کیا یہ لوگ پاکستان کے ساتھ مکمل رضا مندی اور آزقدی کے ساتھ نہیں رہ رہے؟ تقریب سے ڈاکٹر صفدر، طلعت منیر، مدثر حسین، روہاب شجاع، حلیمہ ظہیر، ثانیہ نفاذ، اقرا اسرار، احمد جمال، معین پرویز، علیشہ شریف، محمد دیواج، عثمان غنی، رخسار، عماد کبیر، حارث علی، محمد شہزاد آصف، سید بدر السلام، ملک عبداللہ ظفر، سمیع الحق، خرم محمود، محمد فیضان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ ماریہ سلطانی اور ان کی ساتھیوں نے ترانہ پیش کیا۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پرنسپل سیکریٹری تو وزیر اعظم پر تنقید بلا جواز ہے ذمہ دار افیسر پر فخر ہے امجد پرویز گڈ گورنس کا اسیمبل ہیں اداروں کے اندر اصلاحات میں حکومت کی معاونت کا سہرا بھی انہی کے سر ہے کچھ لوگوں کی طرف سے تنقید کا مقصد سیاسی بلیک میلنگ کے علاوہ کچھ نہیں ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ کی تقرری وزیر اعظم کی صوابدیدہے اور چوہدری آفتاب پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری ہیں وزیر اعظم کے فیصلوں کی مخالفت وزیر اعظم آزاد کشمیر کی مخالفت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر چوہدری جاوید ظفر نے اخبار نویسوں سے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے تمام فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں اور صوابدیدی عہدوں پر تقرریاں میرٹ پر کی ہیں ایڈ جسٹ ہونے والے پارٹی کے عہدے دار ہیں اور یوتھ لیگ ضلع میرپور کے صدر کیلئے چوہدری معید کی نامزدگی بھی اچھا فیصلہ ہے پارٹی کے تمام دوستوں نے ان فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے تمام فیصلوں کی کھل کر حمایت کرتے ہیں۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چنار کشمیر پینل نے میدان مار لیااسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے انتخابات میں چنار کشمیر پینل نے رائزنگ کشمیر پینل کو 52ووٹوں سے شکست دے دی JKSOکے سالانہ انتخابات میں چنار کشمیر پینل کی طرف سے دانیال جبران خٹک صدر، سید ثنان الحسین جنرل سیکرٹری،محمد متین نائب صدر،سردار حیدر نثار جوائنٹ سیکرٹری چنار کشمیر پینل نے پہلی دفعہ ہی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے میدان مار لیا اور رائزنگ کشمیر پینل جو گزشتہ کئی سالوں سے جیتتا آ رہا تھا کو واضع شکست دے د ی گزشتہ دنوں ہونے والے انتخابات میں چنار کشمیر پینل نے 264جبکہ رائزنگ کشمیر پینل نے 212ووٹ حاصل کیے نومنتخب صدر دانیال خٹک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبا کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور کشمیریوں کی بہترین انداز سے ترجمانی کی جائے گی۔
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں پاکستان کی سلامتی مسلم کانفرنس کا مشن ہے کشمیری اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں کسی بھی مشکل وقت میں فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے تمام کارکنان پاکستان کے بلا معاوضہ سپاہی ہیں ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی ایگریکلچرل کمیٹی کے چیئرمین شوکت علی چوہدری نے مسلم کانفرنس ڈڈیال کے زیر اہتمام افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم کانفرنس تحصیل ڈڈیال کے کئی عہدیداران اور کارکنان موجود تھے شوکت علی چوہدری نے مزید کہا کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے آنے والی تمام نسل کو یہ سبق دیا کہ پاکستان اور کشمیر کی خاطر جانیں قربان کرنے والی پاک فوج ہمارے وجود کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد مسلم کانفرنس ایک بار پھر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں ہو گی آنے والے دنوں میں آزاد کشمیر کے بڑے نام مسلم کانفرنس میں شامل ہوں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button