ملک محبوب انتقال کر گئے نماز جنازہ رتالہ مکھیالہ میں ادا کی گئی
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیح)….معروف صحافی شاہد منگی کے کزن اوربرطانوی کمیونٹی کی ممتاز شخصیت سرور شہید (نشان حیدر) کالج گوجرخان کے سابق طالب علم راہنما، عزیز دوست عادل ذکی کے بھائی ملک محبوب انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ ایک بجے رتالہ مکھیالہ میں ادا کی گئی جبکہ نماز جنازہ میں فخرے پوٹھوہار ملک طارق طاری،راجہ یوسف آف پلینہ،چوہدری سعید آف گولین،سابق کونسلر صوبیدار مشتاق،صوبیدار اشفاق،خواجہ شفیق نعیم مکھیالہ،سابق کونسلر ریاض حسین،ماہر تعلیم ماسٹر محمد شبیر،راجہ محمد بشارت مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ سمیت عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی
سنیئر صحافی چوہدری الفت حسین کے بہنوئی وحید امجد اور اخبار فروش یونین گوجرخان کے سابق جنرل سیکرٹری عرفان مرزا کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت
Condolences on death of Ch Waheed Amjad and mother of Irfan Mirza
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیح)….شرقی گوجرخان کے صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں شیخ محمد اخلاق،جہانگیر افضل،ممراز شیخ،شاہد محمود منگی،راجہ صابر حسنین صدیقی،وقاص الرحمن وارثی،قاضی کلیم احمد،راجہ طارق ایوب نے شرکت کی اجلاس میں اجلاس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے قریبی عزیز اور راجہ عظیم الحق منہاس کے بھائی راجہ اظہر منہاس وپوٹھوہار ڈاٹ کوم کے سنیئر صحافی چوہدری الفت حسین کے بہنوئی وحید امجد اور اخبار فروش یونین گوجرخان کے سابق جنرل سیکرٹری عرفان مرزا کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی۔
شیڈول کی آڑ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری
Brutal load shedding of electricity continues under the name of schedule
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیح)….شیڈول کی آڑ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہر مہینے نیا شیڈول جار ی کر کے سارا سارا دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جار ہی ہے شیڈول کے مطابق صبح نو بجے لیکر دن دو بجے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ہے لیکن بجلی صبح نو بجے جاتی ہے او ر واپس رات گئے تک نہیں آتی اور سالانہ مینٹینس درختوں کی کانٹ چھانٹ کے بہانے پچھلے تین ماہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جار ہی ہے ایک دن کے وقفے سے مختلف فیڈرز میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول نامنظور ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت راجہ صابر حسین صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا شرقی گوجرخان کے نوحی علاقوں اسلام پورہ جبر،بیول،کنگر،تھاتھی،مندہال وغیرہ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی سلسلہ جاری ہے عوام رُل گئے متعلقہ احکام ہوش کے ناخن لیں سردیوں میں گھروں اور مساجد میں پانی ناپید ہوگیا ہے پانی کی شدید قلت، کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا انہوں نے کہا بجلی کی لو ڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیاہے انہوں نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
ڈاکٹر شاہد چوہدری کو ڈپٹی،ڈی،ایچ،او تحصیل گوجرخان بننے پر مبارکباد
Dr Shahid Ch congratulated on being appointed DDHO at Tehsil Gujar Khan
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیح)….سید آصف محمود شاہ نقیبی سابق انچارج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان نے ڈاکٹر شاہد چوہدری کو ڈپٹی،ڈی،ایچ،او تحصیل گوجرخان بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد چوہدری تحصیل گوجرخان میں خدمت خلق کر رہے ہیں وہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں رکھتے ان کا صرف مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے بلاتفریق غریب مریضوں کا بہترین علاج کر رہے ہیں اگرعملے میں کوئی غلطی کر ئے تو اس پر غصہ نہیں ہوتے بلکہ پیار سے سمجھاتے تحصیل گوجرخان کے عوام کو ڈاکٹر شاہد چوہدری کی صورت میں ایک مسیحا مل گیاہے انہوں نے کہا غریب مریضوں کی دعاؤں سے ہی آج اللہ کریم نے ان کو اتنی عزت بخشی ہے اعلیٰ احکام نے ان کی اچھی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے تحصیل گوجرخان کے جتنے بھی بنیادی مراکز رورل ہیلتھ سنٹر،سب ہیلتھ سنٹر،تحصیل گوجرخان کا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنا دیا ہے،