DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Haji Gul Bahar sadly passed away in Dhok Peeran, Rattala

رتالہ ڈوہک پیراں مٹھو شاہ آف رتالہ کے والد محترم حاجی گل بہار شاہ تقدیر الہی سے وفات پا گئے

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)رتالہ ڈوہک پیراں مٹھو شاہ آف رتالہ کے والد محترم حاجی گل بہار شاہ تقدیر الہی سے وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ دن ساڑھے گیارہ بجے رتالہ ڈہوک پیراں میں ادا کر نے کے بعد سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پولیس چوکی انچارج قاضیاں عوام کے لئے درد سر بن گیا

Police in charge at Qazian police check post becoming a headache for local public

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پولیس چوکی انچارج قاضیاں عوام کے لئے درد سر بن گیا عوام کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محمد عثمان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب تقریبا 7:30بجے میرے گھر میں چور گھس آئے میں اور میرے والد کی مذمت اور شور شرابے پر اہل محلہ اکھٹے ہو گے جس پر وہ مجھے سر میں پسٹل کا بٹ مار کر موقع سے فرار ہو گے میں جب شدید زخمی حالت میں چوکی قاضیاں پر رپٹ درج کروانے آیا تو مو قع پر موجود چوکی انچارچ نے میری رپٹ تو درج کر لی لیکن ہسپتال اور موقع پر ساتھ جانے سے یہ بول کر صاف انکار کر دیا کہ اب بہت سردی ہے صبح ہونے دوصبح دیکھ لیں گے میرے با ر بار ساتھ جانے کے اسرار پر انتہائی سخت لہجہ اپنایا جب میں مرہم پٹی کے لئے ہسپتال گیا تو ہسپتال عملہ نے پولیس کیس دیکھ کر ایم ایل آر لانے کا کہا جس پر میں تھانہ گو جرخان گیا اور موقع پر موجود ڈیوٹی آفیسر راجہ سعید نے ایس ایچ او گوجرخان کو ساری بات سے آگاہ گیا اور میرے ساتھ پولیس ملازم بھیج کر میرا میڈیکل کروا کر میری مرہم پٹی کروائی اور ایس ایچ او کی ہدایت پر رات ایک ساڑھے بارہ کے قریب موقع پر پولیس گی محمد عثمان نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چوکی انچارچ قاضیاں کے خلاف نوٹس لے کر سخت سے کروائی کی جائے اور چوکی قاضیاں پر فرض شناس آفیسر تعنیات کیا جائے جو عوام جان ومال کے ساتھ ساتھ ان کی عزت نفس کا بھی خیال رکھے۔

حاجی چوہدری محمد اقبال کو انجمن تاجراں گوجرخان کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد

Haji Ch M Iqbal congratulated on being appointed Traders union President

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔حاجی چوہدری محمد اقبال کو انجمن تاجراں گوجرخان کا صدر منتخب ہونے پرمسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کاا ظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button