Kallar Syedan; Lohi Bher Police detain a girl who is vital witness in murder of Ch Mohsin Farooq of Samot Sambal
چوہدری محسن فاروق کی پراسرار موت کے حقائق کا پتہ چلانے کے لیے واقعہ کے وقت اس کے کمرے میں موجود ایک لڑکی کو حراست میں لے لیا
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)لوئی بھیر پولیس اسلام آباد نے والی بال کے معروف کھلاڑی چوہدری محسن فاروق کی پراسرار موت کے حقائق کا پتہ چلانے کے لیے واقعہ کے وقت اس کے کمرے میں موجود ایک لڑکی کو حراست میں لے لیا جس کے بیان کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھنے کے خاصے امکانات ہیں محسن فاروق چند ایام قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ بحریہ فیز 4میں گیا تھا جہاں تیسری اور پانچویں منزل پر دو فلیٹ بھی بک تھے اور محسن فاروق کے دوست اور تین لڑکیاں بھی وہاں پر موجود تھیں واقعے کی شب 12بجے کے بعد عمارت کی پانچویں منزل پر موجود محسن فاروق کی موت واقعہ ہو گئی اور ا س کی نعش عمارت کے باہر پڑی پائی گئی لوگ اس واقعے کو قتل اور کچھ خود کشی قرار دیتے رہے لوئی بھیر پولیس نے اس شب عمارت کی تیسری منزل میں موجود محسن فاروق کے متعدد دوستوں کوحراست میں لے کر تفتیش کی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ سب لوگ عمارت کی تیسری منزل پر موجود تھے جبکہ محسن فاروق ایک لڑکی کے ساتھ عمارت کی پانچویں منزل پر موجود تھااور انہیں اس حادثے کے بارے میں مزید کوئی علم نہیں ہے۔لوئی بھیر پولیس نے حادثے کے وقت محسن فاروق کے کمرے میں موجود لڑکی کو بھی اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اور توقع ہے کہ آج اتوار یا کل پیر کے روز محسن فاروق کی موت کی گتھی سلجھتی نظر آئے گی۔
Kallar Syedan; Lohi Bher Police have detained a girl who is vital witness in murder of Ch Mohsin Farooq of Samot Sambal, According to police the girl was at the scene of murder. Police said that they will give further information soon.
سابق کونسلر چوہدری وحیدانجم کو ہفتہ کے روز کلرسیداں کے گاؤں سہوٹ میں سپرد خاک کردیا گیا
Namaz e janaza of murdered ex councillor Ch Waheed Anjum held in Sahot
کلرسیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی تقدیس اختر کی دوران اسنیپ چیکنگ فائرنگ سے جاں بحق ہوجانے والے سابق کونسلر چوہدری وحیدانجم کو ہفتہ کے روز کلرسیداں کے گاؤں سہوٹ میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،کرنل شبیر اعوان،محمود شوکت بھٹی کے علاوہ محمد افضل کھوکھر،راجہ شاہ رخ پرویز،محمد ظریف راجا،حافظ سہیل اشرف،سید راحت علی شاہ،چوہدری صداقت حسین،چوہدری شفقت محمود،پرویزاختر قادری،شاہد گجر،چوہدری محمد اشتیاق،راجہ محمد عقاب،محمدطاعجاز بٹ،اسد عزیز،چوہدری توقیراسلم،راجہ ظفر محمود،تنویر شیرازی،چوہدری محمد ایوب،تنویر ناز بھٹی،ماسٹر تصور حسین،راجہ محمد ثقلین،راجہ ساجد جاوید،آصف محمود کیانی،راجہ اظہراقبال،راجہ عمیر کیانی،عاطف اعجاز،الحاج غلام ظہیر، جاوید چشتی،شیخ میثم تمار کے علاوہ سیاسی سماجی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ ہے اس کے لیئے ضلعی سطح پر کوارڈینیٹرز تعنیات کیئے گئے ہیں۔ ہارون کمال ہاشمی
The government is aware of the problems of overseas Pakistanis and will deploy coordinators at District level. Haroon Kamal Hashmi
کلرسیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر ہارون کمال ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت کو مسائل کے ہمالیہ ورثے میں ملے ہیں حکومت تمام تر مسائل کے باوجود ملک کی معثیت کو درست سمت پر ڈالنے میں کامیاب رہی ہے انہوں نے دورہ برطانیہ میں لیڈز کے صدر راجہ مظہراقبال کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کئی دھاہیوں کے بگڑے ہوئے نظام کی درستگی کے لیئے غیر مقبول اور سخت فیصلے کیئے مگر اس طرح کے اقدامات ناگذیر تھے حکومت معاملات کو درست کرنے میں کامیاب رہی ہے انہوں نے کہا کہ کل جو وزیراعظم عمران خان کا استعفی لینے اسلام آباد آئے تھے وہ آج کدھر ہیں؟دھرنوں اور جلسوں سے منتخب حکومت کو ہٹایا نہیں جاسکتا ہم ڈرائنگ روم کی سیاست اور سازشوں سے نہیں اپنی بائیس سالہ محنت اور کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں اقتدار میں آئے ہیں ہمیں دھرنوں کے ذریعے ہٹانے دھمکیاں نہ دی جاہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ ہے اس کے لیئے ضلعی سطح پر کوارڈینیٹرز تعنیات کیئے گئے ہیں۔
راجہ سجاد صابر کی خوشدامن کو دوبیرن کلاں کے قریب گاؤں کھنادہ میں سپرد خاک کردیا گیا
Mother in law of Raja Sajjad Sabir passed away in village Khanadah
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چواخالصہ کے نومنتخب سینیئر نائب صدر راجہ سجاد صابر کی خوشدامن کو دوبیرن کلاں کے قریب گاؤں کھنادہ میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،ٹھیکیدار بشارت،نمبردار عدنان عباس،چوہدری نصرت اقبال،چوہدری توقیراسلم،تنویر شیرازی،ملک آفتاب حسین،اسحاق حیدری،راجہ محمد ثقلین،تنویرناز بھٹی،مظہرالاسلام قریشی،الحاج غلام ظہیر اور دیگر نے شرکت کی۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پوٹھواری محفل شعر خوانی بروذ اتوار بھاٹہ میں ہو رہی ہے جس میں راجہ عابد ضمیر اور راجہ اظہر شرکت کریں گے
کلرسیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)بزم انوار رسالت کے زیراہتمام آج بروز اتوار بعد نماز مغرب مسجد معصوم بادشاہ معصوم نگر کلرسیداں میں منعقد ہو رہی ہے جس سے علامہ سید حسین احمد شاہ مدنی،علامہ غلام مصطفی سیالوی،قاری شہزاد ہاشمی،راجہ ازرم حمید سیالوی اور دیگر خطاب کریں گے۔