بیول اور گردونواح میں قبضہ مافیا کا راج،سرکاری گراؤنڈ اور واٹر سپلائی بھی زد میں آگئی
گری ہوئی عمارت ملبے کا ڈھیر،محکمہ تعلیم لمبی تان کر سو گیا
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول اور گردونواح میں قبضہ مافیا کا راج،سرکاری گراؤنڈ اور واٹر سپلائی بھی زد میں آگئی،انتظامیہ مک مکا کے اصول پر قائم۔بیول میں دیہی شملات کے ساتھ ساتھ منہ زور لوگوں نے سرکاری زمین پر بھی قبضہ کر لیا کئی بار توجہ دلانے اور درخواستیں دینے کے باوجود انتظامیہ اس بات کو صرف نظر انداز کر رہی ہے جہاں کروڑوں روپے کی سرکاری زمین قبضے میں کر لی گئی ہو وہاں عام آدمی کی کیا حیثیت،کئی بار اس مدعے کو کھلی کچہری میں بھی اجاگر کیا گیا مگر بے فائدہ رہا جس سے غریب اور شریف آدمی بھی اپنا حق واگزار کرانے میں ناکام ہے ہمارا متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ وہ کم از کم سرکاری زمین کو جلد سے جلد واگزار کرائیں تاکہ عام آدمی کو بھی ریلیف مل سکے۔
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔گری ہوئی عمارت ملبے کا ڈھیر،محکمہ تعلیم لمبی تان کر سو گیا۔تین ماہ قبل گرنے والی عمارت کو دوبارہ تعمیر کرنے کا وعدہ ایفا نہ ہوا۔ گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول کی عمارت کا ایک حصہ کچھ عرصہ پہلے گر گیا خوش قسمتی سے یہ واقع رات کو پیش آیا ورنہ کوئی انسانی حادثہ بھی ہو سکتا تھا۔سی او راولپنڈی اور ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے سکول کا ہنگامی دورہ کیا اور زمین بوس عمارت کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا اور وعدہ کیا کہ ایک ماہ کے اندر گری ہوئی عمارت کی جگہ نئے کلاس رومز بنائے جائیں گے لیکن تین ماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی اسے محکمہ تعلیم کے ارباب بست و کشاد کی بے چینی کہیے یا کچھ اور کہ شرقی گوجرخان کی سب سے بڑی درسگاہ اور قدیم عمارت میں جابجا دراڑیں نظر آتی ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے وزیراعلی پنجاب سے بھر پور گزارش ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیکر ادارہ ھذاکے لیے خصوصی فنڈز کا اجراء کروائیں۔
Gujar Khan; The Punjab chief Minister and the members of public are asked to take notice that part of Bewal high school building collapsed and social and political leaders made visit nothing has been done to repair the collapsed building. their is also public concern over land mafia taking over public ground as well as local water supply system. The situation is getting bad to worse in Bewal and surrounding region.