DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Two women killed in a fatal accident near petrol station in Aliyot

مصروف ترین شاہراہ کہوٹہ پنڈی روڈ پر سڑک پر غلط پارک کیا گیا۔ لوڈ ڈمپر حادثہ کا باعث بن گیا۔ ٹریفک حادثہ میں جان بحق دو خواتین کی نماز جنازہ کہوٹہ شہر میں ادا کر دی گئی

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام
مصروف ترین شاہراہ کہوٹہ پنڈی روڈ پر سڑک پر غلط پارک کیا گیا۔ لوڈ ڈمپر حادثہ کا باعث بن گیا۔ ٹریفک حادثہ میں جان بحق دو خواتین کی نماز جنازہ کہوٹہ شہر میں ادا کر دی گئی۔ اینٹوں سے بھراٹرک ڈرائیور نے سڑک کے اوپر پٹرول پمپ کے باہر کھڑا کیا ہی تھا کہ یکے بعد دیگرے کیری ڈبہ اور بس میں تصادم ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق ٹرک جوکہ علیوٹ کے مقام پر پٹرول پمپ کے باہر کہوٹہ پنڈی روڈ پر مصروف ترین شاہراہ پر غلط پارک کیا گیا۔ کہ اے سی بس کے ساتھ تصادم کی وجہ سے تین گاڑیا ں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ میں دو خواتین ہلاک جبکہ حادثہ میں تنویر، افضل، نسیم، طارق وغیرہ کو چوٹیں آئیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کہوٹہ ملک طارق محبوب،ایس ایچ او کہوٹہ ندیم الحسن، ڈاکٹرمحمد عارف قریشی، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، ملک منیر اعوان، محمد ذکی، نمبردار راجہ ندیم رشید، راجہ رضوان گل کیانی اوردیگر شہری موقع پر پہنچ گئے۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والی خواتین کی نماز جنازہ چھنی اعوان اور محلہ آڑہ میں ادا کی گئی۔ جس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) شبیر اعوان سیاسی و سماجی شخصیا ت اور شہریو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Kahuta; Two women from Channi Awan and Mohalla Arra were killed near petrol station in Aliyot. The accident happened between three vehicles after a truck loaded with bricks was parked wrongly.

کرنل (ر) سلطان ظہور اختر کیانی آف پھروالہ کہوٹہ کی اہلیہ اور کیپٹن فائز اختر کیانی کی تائی جان گزشتہ روز انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان سخی سبزواری کہوٹہ میں ادا کی گئی

Wife of Col (R) sultan Akhtar Kiyani passed away in Pharwala

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام
گھکھڑ قبیلہ کے سربراہ اور پاکستان کی ممتاز شخصیت کرنل (ر) سلطان ظہور اختر کیانی آف پھروالہ کہوٹہ کی اہلیہ اور کیپٹن فائز اختر کیانی کی تائی جان گزشتہ روز انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان سخی سبزواری کہوٹہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چیئر مین مسلم لیگ ن و سینٹ میں قائد خزب اختلاف سنیٹر راجہ ظفرالحق، راجہ عامر ظفر، چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان،سابق ڈائریکٹر سپورٹس رالپنڈی ایجوکیشن بورڈ و معروف کمپیئر راجہ تسلیم احمد کیانی، مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے رہنما و معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد ظریف راجہ، سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی، جنرل سیکرٹری راجہ سعید ایڈووکیٹ،راجہ رفاقت جنجوعہ، ملک منیر اعوان کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button