Chakswari, AJK; Arman Ali student achieves op position at boys scout competition
گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کے ہونہارطالب علم ارمان علی کااعزاز
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کے ہونہارطالب علم ارمان علی کااعزازآزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ حلقہ وائز تقریری مقابلہ میں بوائے اسکاؤٹ میں تیسری پوزیشن کااعزاز حاصل کیاعوام علاقہ نے اس اعزاز پر حاجی خلاق احمددانش (ر) صدرمعلم ادارے کے انچارج صدرمعلم اللہ دتہ بسمل انچار ج بزم ادب علی اکبر اساتذہ اورطالب علم ارمان علی کومبارک بادپیش کی اورخراج تحسین پیش کیاہے۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) حاجی چودھری تاسب حسین صدر مرکزی میلادکمیٹی چکسواری حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم قائداساتذہ چودھری مہربان علی اللہ دتہ بسمل سرپرست اعلی انجمن اساتذہ جموں وکشمیر ضلع میرپور چودھری ثاقب ظفر صحافی اورمدرس محمدسرفراز نے گزشتہ روز نیوٹاؤن چکسواری جاکرقاضی سلطان محمود(ر) صدرمعلم کے بھائی قاضی محمدفاروق کی وفات پرسوگوار خاند ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیامرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکسواری کے ہونہارطلبہ علی حیدر نے آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ حلقہ وائزمقابلہ نعت خوانی میں دوسری اورمقابلہ حسن قرات میں حافظ اعتزاز احمد نے پہلی پوزیشن کااعزاز حاصل کیاعوام علاقہ نے ادارے کے انچار ج صدرمعلم محمدتاج خواجہ اساتذہ اورطلبہ کواس اعزاز پرمبارک باداورخراج تحسین پیش کیاہے۔ حلقہ وائز مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد پرمرزاخادم حسین سیکرٹری آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ضلع میرپور کوخراج تحسین پیش کیاہے مقابلہ جات کے انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کرنے پرگورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ کے صدرمعلم اساتذہ کودلی مبارک باد پیش کی ہے۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم لالہ مندری نے آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ضلع میرپور کے زیراہتمام منعقدہ حلقہ وائز مقابلہ جات میں گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے ہونہارطالب علم حافظ اعتزاز احمدکومقابلہ حسن قرات میں پہلی اورعلی حیدر کومقابلہ نعت خوانی میں دوسری اورگورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کے طالب علم ارمان علی کوتقریری مقابلہ میں تیسری پوزیشن کااعزاز حاصل کرنے پردلی مبارک بادپیش کی ہے گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے انچارج صدرمعلم خواجہ محمدتاج اورگورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کے انچارج صدرمعلم اللہ دتہ بسمل اساتذہ اورطلبہ کوشاندارکارکردگی پردلی مبارکباد اورخراج تحسین پیش کیاہے اورکہا ہے کہ آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہرسال سیرت سرور عالم ﷺ اسکاؤٹس ریلی وصدارتی گولڈمیڈل ایوارڈ سلیکشن کیمپ کاانعقاد آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کاعظیم کارنامہ ہے اورآپ ﷺ سے عقیدت کابہترین اظہاربھی ہے طلبہ کی بہترین حوصلہ افزائی بھی ہے آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی خدمات قابل ستائش ہیں اورشاندارکارکردگی ہے اس پر آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران کومبارک باداورخراج تحسین پیش کیاجاتاہے طلبہ کی بہترین حوصلہ افزائی ان کے اندر مقابلہ کاجذبہ پیداکرنے کے لئے مقابلہ جات کاانعقاد بہت ہی خوش آئنداقدام ہے ضلع میرپور میں مرزاخادم حسین سیکرٹری آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ضلع میرپور کی کارکردگی شاندار ہے ان کی شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کیاجاتاہے